1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپریشن کے دووران میران شاہ کا 80 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا، آئی ایس پی آر

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Jul 9, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جیٹ طیاروں کی بمباری میں آج بھی 11 دہشت گردوں ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

    شمالی وزیرستان:
    میرانشاہ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے جب کہ میرانشاہ کا 80 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔


    ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے درہ سیدگی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے جب کہ میران شاہ میں گھر گھر تلاشی کا عملی جاری ہے۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق حالات سازگار ہونے پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کو میرانشاہ کا دورہ کرایا گیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ اور آپریشن کی نگرانی کرنے والے کمانڈر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران میرانشاہ کا 80 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا ہے، آپریشن میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے 100 ٹھکانے بھی تباہ کئے جاچکے ہیں جبکہ متعدد بارودی مواد بنانے والی فیکٹریاں اور دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کیا جائے گا۔
    http://www.express.pk/story/269590/
     

Share This Page