1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آو کھائیں پیئیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از کنورخالد, ‏6 مارچ 2011۔

  1. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    کلیجی ( جگر)
    اشیا ئ:۔ کلیجی 1/4 کلو ، گھی 2 ٹیبل سپون، پیاز کے سلائس 1/2 عدد، سبز دھنیا چند پتے ، پو دینہ چند پتے ، ادرک کی پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ ، لہسن کی پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ ، لا ل مر چ کا سفوف 1/2 چائے کا چمچ ، دہی 1 ٹیبل سپو ن
    ترکیب:۔ کلیجی کو کا ٹ کر ٹکڑے کر کے صاف کر لیں پانی خشک کر لیں اس پر مصالحہ جات ملیں۔ آگ پربرتن رکھیں اور گھی ڈالیں اس میں پیاز کو براﺅن کریں۔ اب کلیجی کے ٹکڑوں کو جن پر مصالحے ملے تھے شامل کریں۔ اتنا پکا ئیں کہ گھی اوپر آجائے۔ ایک کپ پانی ڈالیں اور پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اچھی طر ح براﺅن کریں۔ پو دینہ ، دھنیا کے کترے ہوئے پتوں کو اوپر چھڑک لیں۔ تھوڑا ساپانی ڈالیں اور چند منٹ تک مزید پکا ئیں مگر اب کے مدہم آنچ ہو۔ نہایت لذیز کلیجی بنے گی۔ قلت خون یعنی خون کی کمی والے افراد یا مرےضو ں کو مسلسل کھلائیں کہ اس سے خون بنتا اوربڑھتا ہے رنگ سرخ ہو جا تا ہے جگر کے ا مراض میں اطبا، ڈاکڑ ہومیو پیتھک معالج سب کلیجی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں

    تلی ہو ئی چانپ
    اشیاء:۔ چانپ کا گوشت آدھ کلو ، گھی ایک پا ﺅ ، ہرا دھنیا بہت تھوڑا ، پودینہ ہری مرچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی سپون، سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، انڈے دو عدد
    ترکیب :۔ ہرا دھنیا ، پو دینہ ، ہر ی مر چ ، نمک اور سرخ مر چ سب ملا کر چٹنی بنائیں۔ اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں۔ اس میں پسا ہوا مسالہ، سوکھا دھنیا ، زیرہ سفید ملا دیں۔ اس تیار شدہ مسالے میں چانپ کو ڈال کرتلتے جائیں۔ ایک ایک چانپ سرخ ہو جانے پر نکال لیں۔ اور ڈش میں سلاد کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔

    ثابت ران
    اشیا ء:۔ چھوٹے بکرے کی ٹانگ ، سرکہ چائے کی ایک پیالی ، کالی مر چ چوتھائی چھٹانگ ، ادرک آدھی چھٹانگ ، گھی آدھ پاﺅ ، نمک حسب ذائقہ۔
    ترکیب:۔ ادرک کو پیس لیں اور اس میں باریک پسا ہوا نمک اور کالی مر چ ملا کر مزید پیس لیں یہ سب پسا ہوا مسالہ سرکہ میں ملا دیں۔ اب ران کو کاٹ کر گود لیں اور یہ سرکہ ران کے اوپر اچھی طرح ملا دیں۔ جو بچے اس پر ڈال دیں۔ ایک دو گھنٹے تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دےگچی میں گھی ڈال کر اس میں ران ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دیں۔ اتنا کہ وہ گل جائے گلنے پر اسے دوبارہ گھی میں سر خ کر یں اورنکال کر ثابت کا ثابت ڈش میں پیش کریں۔
     
  2. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    پشاوری گو شت
    اشیا ء: بغیر ہڈی کے نرم گو شت آدھا کلو ، پیا ز ایک بڑی، ادرک ایک ٹکڑا آلو 4 عدد بڑے ، دھنیا پوڈرایک چائے کا چمچ ، نمک، کالی مرچ ، گھی، ہرا دھنیا ہر ی مر چ ، ٹما ٹر 250 گرام ( ایک پائو)
    ترکیب : گو شت کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے گو شت کے ٹکڑے تل لیں ،پھر اس میں نمک پسی ہوئی ادرک اور دھنیا ڈال کر بھونیں ۔ بھون کر اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں گو شت گل جائے ۔ ایک پیا ز اور ٹما ٹر کے موٹے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ آلو کو گول گول قاشیں بنا لیں اب انہیں گھی میں تل لیں ۔ خیال رہے کہ ٹماٹر کے ٹکڑے گھلنے نہ پائیں ، پیا ز آلو بھی اتنا تلیں کہ صرف نرم ہو جائیں ۔
    گو شت گل جائے اور پانی باکل ذرا سا رہ جائے ۔ تو یہ تلی ہوئی چیزیں اس میں ملا دیں۔ ساتھ میں کالی مر چ ، ہر ی مر چ اور ہرا دھنیا بھی ملا کر باکل دھیمی آنچ پر دم دے دیں ۔ دل چاہے تو اس میں تلی ہوئی مٹر اور گاجر بھی ملا سکتے ہیں ۔ دہی، انار دانے اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

    قیمے کے کٹلس
    اشیا ء: قیمہ آدھا کلو ، ٹما ٹر 2 عدد بڑے ،زیرہ آدھا چائے کا چمچ ، پیا ز ایک بڑی ، سرخ و سیا ہ مر چ مرضی کے مطابق ، ڈبل روٹی کا تو س ایک بڑا یا دو چھوٹے ۔ پسا ہوا رس یا سوکھا توس ، گھی، نمک، ہرا دھنیا ، ہری مرچ، تھوڑی سی، انڈا ایک عدد۔
    ترکیب : قیمے میں گھی ، کترا پیا ز ، ہرا مسالا ، ٹماٹر ، مرچیں اور زیرہ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔ یہ خود اپنے ہی پانی میں پکے گا۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بھون کر اتار لیں۔ توس پانی میں بھگو دیں ، پھر نکال کر اور خوب اچھی طر ح نچوڑ کر قیمے میں ملا دیں ۔ اگر ڈر ہے کہ انڈا ملانے سے قیمہ زیادہ گیلا ہو جائے گا تو انڈا پھینٹ کر الگ رکھ لیں ۔
    قیمے کی بیضاوی شکل کی چپٹی چپٹی ٹکیا ں بنا لیں ۔ انڈا لگا لگا کر ڈبل روٹی یا رس کے چورے میں دبا تی جا ئیں کچھ دیر کے لیے رکھ چوریں تاکہ اوپر لگا ہو ا چورا خشک ہو جائے پھر گرم گرم تل کر پیش کریں ۔ بہت مزیدار اور ہلکے کبا ب ہوں گے۔ دل چاہے تو چارو ں طر ف آلو کے تلے ہوئے چپس سجائیں۔

    پٹھا نی کبا ب
    اشیا ء: قیمہ آدھا کلو ، پیا ز دو عدد ، ادرک ، لہسن ( پسا ہوا) دو چھوٹے چمچ، دھنیا ایک چھوٹا چمچ ، لا ل مر چ مر ضی کے مطابق ، انار دانہ ایک چمچ ، ٹماٹر 4,3 بڑے ، بھنا چنا ایک چوتھائی پیا لی ، گرم مسالا ( پسا ہوا ) آدھا چھوٹا چمچ ، ہر ی مر چ ، ہرادھنیا ، گھی مر ضی کے مطا بق۔
    ترکیب : بغیر چر بی کا قیمہ دوبار مشین سے نکلو ائیں ۔ تا کہ باریک ہو جائے ، ایک پیا ز گھی میں لا ل کریں اور انا ر دانے کے ساتھ پیس لیں ۔ دھنیا تو ے پر بھو ن کر چنے کے ساتھ پیسیں ۔ قیمے میں پسی ہوئی پیاز، ادرک ، لہسن ، دھنیا ، مر چ ، گرم مسالا ، چنا ، نمک، ہر ا دھنیا ، ہر ی مر چ کتر کر ملا دیں ۔ لو ہے کی سیخ یا کسی چکنے کانے پر گھی لگا کرچکنا کر لیں ۔ اب اس پر کبا ب چڑھا چڑھا کر اتارتی جائیں ۔ اس طرح بیچ میں سوراخ رہے گا۔
    ایک بڑے دیگچے میں پا نی ابالیں ۔ دیگچے کے منہ پر باریک ململ کا ٹکڑا باندھ دیں ۔کپڑے پر سارے کباب رکھ کر کسی گہرے تسلے دے ڈھک دیں تاکہ بھا پ نکلنے نہ پائے۔ ایک دوبار الٹ پلٹ کر دیں۔ جب ذرا پک جا ئیں تو نہیں گھی میں تل لیں ۔ ٹماٹر کے مو ٹے مو ٹے گول ٹکڑے بھی احتیاط سے تلیں کہ ٹوٹنے نہ پائیں ۔
    کسی دھات کے گہرے برتن میں کباب اور ٹماٹر کی تہہ بچھا ئیں اور تھوڑی دیر کے لیے دم دے دیں۔ پیش کرتے وقت اوپر پیا ز کے لچھے باریک کتر ا ہوا ہرا دھنیا اور ہر ی مر چ سجا ئیں اور لیمو ں کے ٹکڑو ں کے ساتھ پیش کر یں ۔
    نوٹ: تلے ہو ئے کباب کچے ٹماٹر کے ساتھ بھی پیش کر سکتی ہیں ۔
     
  3. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    ثابت مصالحے والا گوشت
    اشیا ء: گوشت ایک کلو ، سوکھا دھنیا آدھ چھٹانک، سیاہ مر چ لونگ دوتولہ ، الائچی پیا ز ایک پاﺅ ، لہسن ایک گٹھی ، زعفران ایک ما شہ ۔
    ترکیب : دھنیا آدھا پیس لیں اور ادرک کے ٹکڑے کریں پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں ۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہو جائے تو گوشت اور سب مصالحے ثابت اس میں ڈال دیں پھر اتنا پانی ڈالیں کہ گو شت گل جائے ۔ جب گو شت نیم گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھون لیں ۔ پھر لہسن کا پانی ڈال کر بھونیں جب سب مصالحے گل کر گو شت کے ساتھ مل جائیں تو زعفران کو ذرا سے کیوڑے میں حل کر کے اوپر ڈال دیں اور دم پر لگا دیں ۔ کوئی دس منٹ بعد کھو لیںاور دیکھیں کہ گوشت ، مصالحہ اور گھی نظر آئے پانی باقی نہ رہے تو اتار لیں اور پیش کریں

    کڑاھی مرغ
    اشیا ء: ایک کلو مرغی ،دس ہری مر چیں ، آدھا کلو پسا ہوا ٹما ٹر ، ہا ف ٹی اسپو ن ہلدی ، ایک ٹیبل اسپون مرچیں اور زیرہ دو ٹیبل اسپون ، لہسن، ادرک ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسب ضرورت ۔
    ترکیب: کڑاھی میں گھی گرم کرکے پھر لہسن ادرک ڈال دیں ۔ پھرہلانے کے بعد زیرہ ڈال دیں پھر اس میں مرغی ڈال کر مرچیں ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھون لیں پھر آدھا کلو پسے ہو ئے ٹما ٹر اور دس مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھا ئیں

    شاہی کباب
    اشیاء: قیمہ آدھ سیر، پیاز آدھ سیر، ادرک آدھ چھٹانک، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، نمک اور گھی حسب ضرورت۔
    ترکیب: قیمہ باریک پیس لیں، پھر پیاز اور ادرک پیس کر قیمہ میں ملا دیں۔ اب سیاہ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ بھی پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ ہاتھ سے گول گول سیخ کباب کی شکل کے کباب بنا لیجئے مگر بیچ سے کھوکھلے نہ ہوں۔ توے پر ڈالڈا گھی لگا کر کباب جما دیں اوپر سے کسی گہری تام چینی کی ڈش وغیرہ سے ڈہانپ کر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کٹر سے پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ہری مرچ زیرہ اور سفید الائچی ڈال کر پھر دم پر رکھ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور کباب سرخ ہو جائیں۔ تو اتار لیں ۔ نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔
     
  4. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    بادام کا شربت
    بادام کي گري عمدھ قسم کي آدھا کلو
    چينی ڈيڑہ کلو
    الائچي چھوٹی بارہ عدد
    پاني ایک لیٹر

    ترکيب:
    بادام کي گري ايک دن پھلے پاني ميں بگھوديں اور دوسرے دن چہيل کر سل پر باريک پيس ليں، پھر اس ميں تہوڑا پاني ڈال کرنتہار ليں، اور باريک کپڑے سے چہان ليں، کپڑے ميں سے بادام نکال کر پھر سے باريک پيس ليں،اس طرح چار مرتبہ کرنے سے بادام سارے پس جائيں گے، اگر تہوڑا بہت موٹا بادام رہ جائے تو کوئي حرج نہيں، اب يہ پسے ھوئے بادام چيني اور پاني ڈال کر چولھے پر چڑہاديں، جب قوام تيار ھو جائے تو الائچي بھي باريک پيس کر اس ميں شامل کرديں اور اس کو گاڑھا ہونے ديں، يہ شربت کافي گاڑھا ھوتا، اب اسے اتار کر ٹھنڈا ھونے پر کسي مرتبان ميں ڈال ليں اور دو چمچے ايک گلاس ميں ڈال کر پاني يا دودہ ميں ڈال کر نوش فرمائیں، بہت ہي لذيذ اور دل و دماغ کيلئے مفيد ھوتا ھے۔
     
  5. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    امرود کا شربت !

    آج کل چونکہ سخت گرمی کا موسم ہے اور گرمی میں بھوک سے ذیادہ پیاس لگتی ہے اس لئے مشروب کی ترکیب لے کر آئی ہوں ۔


    اجزاء :


    پکے ہوئے امرود آٹھ چھٹانک
    گلاب کا عرق ڈیڑھ سیر
    دانے دار چینی ایک سیر

    ترکیب :
    امرودوں کا چھلکا اتار لیں اور ان کو چھوٹے ٹکڑوں کی صورت کاٹ لیں یا پھر ہاتھوں سے ہی ان کاملیدا بنالیں ،اب ایک سیر کے قریب گلاب کا عرق اور ملیدہ امرود چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ، تقریباً آدھ گھنٹا اس کو پکنے دیں پھر اس کاڑھے کو چھان لیں اور احتیاط کریں کہ امرود کے ٹکڑے بھی اس چھانن سے چھن نہ جائیں ،
    اس کے بعد ایک الگ برتن میں باقی کا آدھ سیر گلاب عرق اور ایک سیر چینی ہلکی آنچ پر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں ، جب اس میں اُبال آنے لگیں تو پہلا تیار کیا ہوا عرق بھی اس میں شامل کردیں اور اس وقت تک پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں جب تک یہ عرق گاڑھے شربت کی شکل اختیار نہ کرجائے ۔

    آپ کا شربت تیار ہے۔
     
  6. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    شربت گلاب
    اشیاء:
    گلاب کے پھول 3پاؤ
    پانی دو کلو
    چینی تین کلو
    عرق گلاب پانچ چھٹانک
    ترکیب:
    پھولوں کی پنکھڑیاں توڑ کر صاف کر لیں اور پانی میں ڈال کر ہلکی ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب آدھا پانی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ پھر چینی ڈال کر چاشنی بنائیں۔ جب شربت ٹھنڈا ہو جائے تو عرق گلاب ملا دیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ شربت تیار ہے۔
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    بہت خوب اتنی ساری مفید پوسٹس اور مزے مزے کے کھانے کی باتیں
    واہ امرود کا شربت ، گلاب کا شربت ۔۔۔۔کوئی پیپسی شیپسی بنانے کی ترکیب نہیں ہے کیا
     
  8. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آو کھائیں پیئیں

    کسی جعلی مشروب بنانے والی کمپنی کا اتہ پتہ معلوم کرتے ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں