1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آمدِجشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو

'خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 فروری 2009۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم

    [dropshadow=blue:17kww91n]تیری (ص) صورت ازل کی ابتداء ہے
    تیری (ص) سیرت ابد کی انتہاء ہے

    تیرے (ص) عرفان کی عظمت ہے کتنی
    تیرے (ص) لہجے میں یزداں لب کشا ہے
    [/dropshadow:17kww91n]

    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
    [glow=red:17kww91n]جشنِ میلاد النبی :saw: مبارک ہو[/glow:17kww91n]
    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
    ۔​
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    خیر مبارک آپ کو بھی مبارک ہو نور جی
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    خیر مبارک نور جی

    میری طرف سے سب دوستوں کو یہ مبارک مہینہ بہت مبارک ہے
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو


    نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)

    نعت لکھنے کا اگر مجھ کو قرینہ آجائے
    جتنا دشوار ہو جینا مُجھے جینا آجائے
    ۔
    اُس سفر میں کبھی تھکتے نہیں دِل اور پاؤں
    جس سفر میں کہیں احساس مدینہ آجائے
    ۔
    ڈوبنے والو! کبھی دِل سے پکارو تو اُنھیں
    خُود بھنور لےکے کنارے پہ سفینہ آجائے
    ۔
    ایسی رحمت کی گھڑی بھی کوئی آسکتی ہے
    میں مدینے میں رہوں مُجھ میں مدینہ آجائے
    ۔
    مجھ گنہاہگار بھکارن کی یہی جنت ہے
    اُن (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی نسبت کا مِرے ہاتھ خزینہ آجائے
    ۔
    ہوتو سکتا ہے اگر آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کرم فرما دیں
    میری آنکھوں سے مِرے دل میں مدینہ آجائے۔
    ۔
    ۔
    نوشی گیلانی
     
  5. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
    جشنِ میلاد النبی مبارک ہو
    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    پیغمبراسلام کے یوم ولادت کے موقع پرپیداہونے والوں کے لئے انعام کا اعلان
    چیچنیا میں نومولود لڑکوں کے نام محمد رکھنے کی ہدایت

    چیچنیا میں 8 اور 9مارچ کو پیداہونےو الے ہرلڑکے کو پچاس ہزار روبلز (1394 ڈالرز) دینے کا اعلان کیا گیا ہے.


    روس کی جنوبی جمہوریہ چیچنیا کی حکومت نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر پیداہونے والے لڑکوں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ ان کے نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر محمد رکھیں.

    روسی میڈیا میں سوموار کو شائع ہونےو الی ایک رپورٹ کے مطابق چیچنیا کے رہ نما رمضان قادریوف نے اعلان کیا ہے کہ 8 اور 9 مارچ کو پیدا ہونے والے ہرلڑکے کو پچاس ہزار روبلز(1394 ڈالرز ) دئیے جائیں گے . واضح رہے کہ یہ رقم روس میں ملازمین کی اوسط تنخواہ سے دگنی ہے.

    روس کی انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے چیچن صدر رمضان قادریوف کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''انہوں نے والدین کو اپنے نو مولود لڑکوں کے نام محمد رکھنے کی ہدایت کی ہے''.

    چیچنیا کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل وستی 24 نے جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی کے ایک اسپتال میں 8 مارچ کو پیدا ہونے والے بچوں کو دکھایا ہے جن کے نام آج سوموار کو محمد رکھے جا رہے ہیں.اس سے پہلے گروزنی میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں آتش بازی کی گئی اورمساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا .

    بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چیچنیا میں باغیوں کے حملوں اور سرگرمیوں پر قابو پانے میں کامیابی کے بعدحال ہی میں روسی حکومت نے رمضان قادریوف کو اپنی جمہوریہ میں بعض اسلامی قوانین کے نفاذ کی اجازت دے دی ہے اور جمہوریہ میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی مسلم خواتین پر سر پر اسکارف اوڑھنے اور لمبی آستینوں والی قمیصیں پہننے کی پابندی عاید کی گئی ہے جبکہ شراب پر بھی بتدریج پابندی لگا دی گئی ہے.

    چیچنیا روس کی جنوبی سرحد پر واقع ہے اور علیحدگی پسند مسلم مزاحمت کاروں کی روس کے خلاف دو جنگوں کے بعداب اس جمہوریہ میں امن وامان کی صورت حال قدرے بہتر ہے. رمضان قادریوف بھی پہلے آزادی پسند باغیوں کے رہ نما تھے لیکن وہ روس کے حامی ہو گئے تھے اور انہوں نے صدر بننے کے بعد اپنے دور حکومت میں تشدد کے واقعات پر قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے.
     
  7. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
    [highlight=#BFFFFF:1espkzrm][glow=red:1espkzrm]جشنِ عیدِ میلاد النبی مبارک ہو[/glow:1espkzrm][/highlight:1espkzrm]اللّھم صَلِّ عَلیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصَحبِہِ وبَارِک وسَلِّم
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
    :dilphool: :dilphool: :dilphool:
    :dilphool: :dilphool:
    :dilphool:
    ۔​
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    بزم کونین سجانے کے لئے آپ :saw: آئے
    شمع توحید جلانے کے لئے آپ :saw: آئے

    ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے
    ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ :saw: آئے

    ایک مدت سے بھٹکے ہوئے انسانوں کو
    ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ :saw: آئے

    ناخدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں
    کشتیان پار لگانے کے لئے آپ :saw: آئے

    قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
    دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ :saw: آئے

    چشم بیدار کو اسرار ِخدائی بخشے
    سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ :saw: آئے
     
  9. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    بسم اللہ و سبحان اللہ العظیم۔
    الصلوۃ والسلام علی الرسول النبی الکریم


    [​IMG]
    [glow=red:dqjzcr2d]جشنِ عید میلاد النبی :saw: مبارک [/glow:dqjzcr2d]

    الصلوۃ والسلام علی الرسول النبی الکریم
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    خیر مبارک آپ کو بھی مبارک وسیم جی
     
  11. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    ہزاروں شکر ھے میں آپ کی امت میں شامل ہوں
    ہزاروں شکر میں بھی عاشق انسان کامل ہوں

    مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی شعر کہتا ہوں
    مجھے ہے فخر، نعت مصطفٰی کہنے کے قابل ہوں

    مدینہ ہی مری سوچوں، مری یادوں کا محور ہے
    مدینے میں ہے جس کا دل میں ایسا صاحب دل ہوں

    میں روتا ہوں اسی غم میں، بلاوہ کیوں نہیں آتا؟
    ہے بطحا میری منزل اور میں محروم منزل ہوں

    میں اس سے پیار کرتا ہوں جسے بس آپ پیارے ہوں
    یہ سچ ہے میں تو عاطف بس اسی خوبی کا حامل ہوں
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    نعت (جسٹس رانا بھگوان داس) { }
    نبی مکرم شہنشاہ عالی
    بہ اوصاف ذاتی و شان کمالی
    جمال دو عالم تری ذات عالی
    دو عالم کی رونق تری خوش جمالی
    خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انسان
    یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی
    تو فیاص عالم ہے داتائے اعظم
    مبارک ترے درکا ہر اک سوالی
    نگاہ کرم ہو نواسوں کا صدقہ
    ترے در پہ آیا ہوں بن کے کر سوالی
    میں جلوے کا طالب ہوں اے جان عالم
    دکھا دے دکھادے وہ شان جمالی
    ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا
    نہ جاؤں، نہ جاؤں، نہ جاؤں گا خالی
    تجھے واسطہ حضرت فاطمہ کا
    میری لاج رکھ لے دو عالم کے والی
    نہ مایوس ہونا ہے یہ کہتا ہے بھگوان
    کہ جود محمد سب سے نرالی
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    جزاک اللہ بے باک جی
     
  14. کشکول
    آف لائن

    کشکول ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2006
    پیغامات:
    615
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    بہت خوب بےباک جی جزاک اللہ ہو خیرا
     
  15. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو!

    تمام عالم ِ اسلام کو جشن ِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر کہ اس نے ہماری ہدایت و رہنمائی کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بھیجا کہ جن کی بدولت آج ہم مسلمان کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ہو!۔۔۔آمین!

    جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو!

    اس پر مسرت اور با برکت موقع پر “خوشبو” سے پروین شاکر کی ایک خوبصورت نظم ملاحظہ فرمائیں!

    وحی

    عجیب موسم تھا وہ بھی ، جب کہ
    عبادتیں کور چشم تھیں
    اور عقیدتیں اپنی ساری بینائی کھو چکی تھیں
    خود اپنے ہاتھوں سے ترشے پتھر کو دیوتا کہہ کے
    خیروبرکت کی نعمتیں لوگ مانگتے تھے!
    مگر وہ اِک شخص
    جو ابھی اپنے آپ پر بھی نہ منکشف تھا
    عجیب اُلجھن میں مبتلا تھا
    یہ وہ نہیں ہیں، وہ کون ہوگا کا کرب ِ بے نام چکھ رہا تھا!
    سو اپنےان نارسا دُکھوں کی صلیب اُٹھائے
    غموں کی نایافت شہریت کو تلاش کرتے
    وہ شہرِ آزر سے دُور
    اپنے تمام لمحے
    حرا کے غاروں کے خواب آسا سکوت کو سونپنے لگا تھا
    یہ سوچ کا اعتکاف بھی تھا
    اور ایک اَن دیکھی رُوح ِ کُل کے وجود کا اعتراف بھی تھا
    وہ رات بھی ارتکاز کی ایک رات تھی
    جبکہ لمحہ بھر کو
    فضا پہ سناٹا چھا گیا
    اور ہواؤں کی سانس رُک گئی تھی
    ستارہ شب کے دل کی دھڑکن ٹھہر گئی تھی
    گریز پا ساعتیں تحیر زدہ تھیں
    جیسے وجود کی نبض تھم گئی ہو!
    یکایک اِک روشنی جمال و جلال کے سارے رنگ لے کر
    فضا میں گونجی
    "پڑھو!"
    "میں پڑھ نہیں سکوں گا!"
    "پڑھو!"
    "میں پڑھ نہیں سکوں گا!"
    "پڑھو!"
    "(مگر) میں کیا پڑھوں؟"
    پڑھو۔۔۔۔تم اپنے (عظیم) پروردگار کا نام لے کے
    جو سب کو خلق کرتا ہے
    جس نے انسان کو بنایا ہے منجمد خون سے
    پڑھو (کہ) تمھارا پروردگار بے حد کریم ہے
    (اور) جس نے تم کو قلم سے تعلیم دی
    اُسی نے بتائیں انسان کو وہ باتیں
    کہ جن کو وہ جانتا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔"

    فضائے بے نطق جیسے اقراء کا ورد کرنے لگی تھی
    وہ سارے لفظ ، جو
    تیرگی کے سیلاب میں کہیں بہہ چکے تھے
    پھر روشنی کی لہروں میں
    واپسی کے سفر کا آغاز کر رہے تھے
    دریچہ بے خیال میں
    آگہی کے سُورج اُتر رہے تھے
    اس ایک پل میں
    وہ میرا اُمی
    مدینہ العلم بن چکا تھا!
    *******
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو!

    خیر مبارک آپ کو بھی مبارک ہو طارق جی

    جزاک اللہ اتنے پیارے کلام کے لئے
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ماہِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو

    السلام علیکم بےباک بھائی ۔
    بہت اہم خبر ہے۔ خاص طور پر اہلِ محبت کے لیے بہت نیک شگون ہے۔
    اگر اس خبر کا ´حوالہ بھی مل جائے تو مجھے آگے بیان کرنے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔
    امید ہے آپ مہربانی فرمائیں گے۔ انشاءاللہ۔

    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں