1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آلُو کا سالن

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏28 مئی 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    اجزاء

    آلو آدھ سیر
    گھی ایک چھٹانک
    ھلدی آدھا چمچہ (چائے کا)
    پیسا ہوا دھنیا ایک چمچہ
    کلونجی ایک چمچہ
    پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچہ
    اجوائن ایک چمچہ
    سرُخ مرچ ایک
    پیاز آدھا پاؤ
    لہسن چھ جوئے
    ہری مرچیں چھ
    ادرک آدھی چھٹانک


    ترکیب

    آلُو چھیل کر ان کے دو دو یا چار چار ٹکرے کرلیں۔دیگچی میں گھی کڑکڑا کر اس میں پیاز سرخ کریں اور پھر ہلدی، نمک، دھنیا۔ کلونجی ، اجوائن ، سرخ مرچ ، لہسن ، ادرک اور دہی ڈال کر بھُونیں - پھر اس میں آلُو اور ٹماٹر ڈال دیں اور پانی کا چھنیٹا دے کے بھُونیں ،آلُو خوب بھُن جائیں تو اتنا پانی ڈالیں کہ وہ گل جائیں اور حسبِ ضروت شوربا بھی رہے ۔ اس کے بعد کٹی ہؤی ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں - تیں چار منٹ تک گھی او پر آجائے گا - اُس پر گرم مسا لا اور ہرا دھنیا چھڑک دیں.
     

اس صفحے کو مشتہر کریں