1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" آلوؤں اور پالک کا سوپ"

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از آسماء, ‏30 اگست 2011۔

  1. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اشیاء:
    زیتون کا تیل دو چائے والے چمچ

    جوالہسن و پیاز ایک ایک عدد

    پالک ایک گٹهی

    آلو 250 گرام

    مرغی کی یخنی چار کپ
    skim ملک پوڈر آدها کپ
    نمک و سیاه مرچ حسب ذائقہ

    ترکیب:

    تیل میں کٹا ہوا پیاز اور لہسن بهونیں جب نرم ہوجائیں تو کٹے ہوئے آلو ڈال دیں۔ پالک نرم پڑ جائے تو یخنی ڈال کر دهیمی آنچ پر ڈهانپ کے پکائیں۔ (تقریبا پندره منٹ) تمام تراکیب بلینڈر میں ڈال دیں۔ دوباره پین میں ڈال کر گرم کریں۔ (ابال نہ آئے)

    نمک اور سیاه مرچ شامل کردیں۔ ہموار سا سوپ تیار ہوجائے تو پیالے میں ڈال کر اوپر لیموں کی آدهی کاش اور دهنیا کی پتی سجا دیں۔ ساته لیمن جوس بهی رکهیں کیونکہ پالک کے فولاد کو جزو بدن بنانے کیلیے وٹامن کی ضرورت ہے۔
     
  2. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: " آلوؤں اور پالک کا سوپ"

    جرمن سوپ
    اجزاء:

    ڈبل روٹی 15سلائس گرام

    گاجریں 80 گرام

    پیاز 80 گرام

    مکھن 80 گرام

    کالی مر چیں 50 گرام

    پنیر 50 گرام
    سرکہ ایک کپ

    پانی دو گلاس

    اجوائن 1 ٹی سپون
    خشک دھنیا 1 ٹی سپون
    گائے کی ہڈیاں 3 عدد
    نمک،گرم مصالحہ حسب ضرورت

    ترکیب:

    گاجریں چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔ پیاز چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں ۔ پنیر کو چھری کے ساتھ باریک کاٹیں اس کے بعد ایک برتن میں پانی ڈال کر چولہے پررکھیں ۔ پانی اتنا ڈالیں کہ تمام ہڈیاں اس میں اچھی طرح ڈوب جائیں ۔پانی گرم ہوجائے تو اس میں نمک گاجریں پیاز گرم مصالحہ اور پسا ہوا خشک دھنیا بھی ڈال دیں آنچ درمیانی رکھ کر اوپر اوپر ڈھکن دے د یں اور تقریباء ایک گھنٹے تک پکا ئیں ۔ اب ہڈیوں کو برتن سے نکال لیں اور شور بے کوچھان کر ایک الگ برتن میں رکھ لیں ۔پھر اس میں اجوائن اورسرکہ ڈالیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر دس منٹ آنچ دیں ۔ ڈبل روٹی کے سلائس پر پنیر اورمکھن گرم کر کے لگائیں ۔اور ان ٹکڑوں پر اجوائن اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں ملا کر چھڑکیں ۔ پھر ڈبل رو ٹی کے ان تمام ٹکڑوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں کی ہلکی آنچ پر سینگ لیں اور شور بے والے برتن میں ڈال کر کسی گہری ڈش میں انڈیل دیں ۔ ڈبل روٹی کا مزید ار جرمن سوپ تیار ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں