1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏31 مئی 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    ان کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامناسب رویے سے دلبرداشتہ ہو کر کیا ہے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ کرکٹ بورڈ میں اپنی کرکٹ جاری نہیں رکھ سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی غلط بات نہیں کی جس پر بورڈ نے انہیں کپتانی سے ہٹادیا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود انہیں اس وجہ سے کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا کہ انہوں نے وطن واپسی پر ٹیم منیجمنٹ سے اختلافات کے بارے میں میڈیا میں بات کی تھی۔شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا انہوں نے جواب بھی دے دیا تھا۔
    ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے شاہد آفریدی نے تین سو پچیس ون ڈے میچوں میں چھ ہزار چھ سو پچانوے رنز بنائے، تین سو پندرہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک سو سات کیچز بھی لیے۔

    شاہد آفریدی کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں عام کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا جبکہ قیادت مصباح الحق کو سونپ دی گئی تھی ۔

    آفریدی نے یہ کہہ کر کہ وہ اپنے بیمار والد کی تیمارداری کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا تاہم ان کے نہ کھیلنے کی اصل وجہ کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کی ناراضی تھی۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے2006 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے میں وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی بنائے گئے تھے تاہم آسٹریلیا کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد انہوں نے ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

    ان کا ٹیسٹ کیریئر صرف ستائیس ٹیسٹ میچوں پر محیط رہا جس میں انہوں نے پانچ سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے سترہ سو سولہ رنز بنائے اور اڑتالیس وکٹیں حاصل کیں۔
    شاہد آفریدی نے تینتالیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ترپن وکٹیں حاصل کی ہیں جو ابھی تک اس طرز کی کرکٹ میں کسی بھی بولرکی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

    اکتیس سالہ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور سپن بولنگ کے سبب ہمیشہ شائقین کے چند مقبول ترین کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے شاہد آفریدی نے تین سو پچیس ون ڈے میچوں میں چھ ہزار چھ سو پچانوے رنز بنائے جن میں چھ سنچریاں اور اکتیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے تین سو پندرہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک سو سات کیچز بھی لیے۔

    شاہد آفریدی نے تینتالیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ترپن وکٹیں حاصل کیں جو ابھی تک اس طرز کی کرکٹ میں کسی بھی بولرکی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

    اپنی جارحانہ طبعیت کے سبب وہ متعدد بار میدانوں میں کبھی تماشائی سے الجھے تو کبھی گوتم گمبھیر سے ، کبھی گیند چبانے اور کبھی پچ خراب کرنے کی پاداش میں پابندی اور جرمانے کی سزا بھگتاتے ہوئے دکھائی دیے۔

    بشکریہ : بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    شاہد آفرید ی کو وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ قابل ہیں اور یہی حال شعیب اختر کیساتھ ہوا تھا
     
  3. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    شاہد آفریدی کو ریٹائر نہیں ہونا چاہئیے بلکہ پی سی بی کے اندر جو گند ہے اسے باہر نکالنا چاہیے
     
  4. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    یہ سیاست کے جراثیم کرکٹ میں بھی گھس گئے ہیں۔ اور کھیل کا ستیا ناس کر دیا ہے۔ :y_crying:
     
  5. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    ہاں ۔ ۔ سیاست کی وجہ سے ہی پاک کرکٹ گڈھے میں گری ہے وگرنہ یہ آج کرکٹ میں بادشاہ ہوتی
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    انشاء اللہ آفریدی نہ صرف وآپس آئے گا بلکہ کپتانی کے ساتھ ساتھ بورڈ میں تبدیلی کا سبب بھی بنے گا ، آفریدی کا یہ قدم اعجاز بٹ ‌صاحب کے راج کا اختتام ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    شاہد آفریدی کو ہٹانے کی سب سے زیادہ خوشی وقار یونس کو ہوگی کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑی رہیں۔عبدالرزاق، محمد یوسف، شعیب ملک کا کیرئیر تووقار یونس نے ختم کرادیا۔ اب باری یونس خان، مصباح الحق، عمرگل کی ہے۔

    وقار یونس نے ہی اپنے کپتانی کےدور میں ثقلین مشتاق کا کیرئیر ختم کروادیا۔

    خرم منظور، خالد لطیف، ناصر جمشید، فواد عالم، شاہ زیب حسن، سہیل تنویر پر کرکٹ کے دروازے ٹرائیکا (اعجاز بٹ، وقاریونس، محسن خان) نے بند کرائے ہیں۔
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    شعیب اختر کے لیئے تو مجھے بھی بہت دکھ ہے لیکن پاکستان ہے یہاں‌ایسا ہونا پہلی بار نہیں جو دکھی ہو کے جی جلائیں
    ویسے بھی جی جلانے سے کیا فائدا
    ابھی آفریدی کی ریٹائرمنٹ بھی ایسے ہی ہے
    اور میں‌عفت جی کی بات سے بھی مکمل اتفاق کرتی ہوں ، گندی سیاست نے جہاں اور جگہ گند پھیلایا وہاں کرکٹ کو بھی نہیں چھوڑا
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    مجھے تو کرکٹ سے دلچسپی نہیں ہے۔ اس لیے میں کیا تبصرہ کروں؟؟؟؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    بہرحال آفریدی نے جس طرح احتجاج بلک سخت احتجاج کیا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔۔۔۔۔اس کے ساتھ صرف ایم کیو ایم کے ڈاکٹر ستار نے حمایت میں بیان دیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔۔۔۔۔۔۔امید تو یہی ہے کہ اعجاز بٹ اب مزید وزیر دفاع کے سفارش پر ٹھہر نہیں سکیں گے مگر کیا کیا جائے کہ پاکستان میں‌سب چلتا ہے۔۔۔۔۔اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔مگر جو کوئی غیرت کرکے کچھ اجتجاج کر ہی لیتا ہے تو اس کا اثر دیر یا بدیر ہوتا ضرور ہے۔۔۔۔سو امید بہار۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو جاری کردہ وہ تمام این او سیز واپس لے لیے ہیں جن کے تحت انہیں بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ آفریدی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں ایک بار پھر شوکاز نوٹس دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔واہ کیا بات ہے یہ ہیں اعجاز بٹ کی پھرتیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب نہیں‌چلے گی۔۔۔۔ڈنڈے اور سفارش کی سیاست یا اختیارات کی جنگ۔۔۔۔۔امید ہے کہ آفریدی سرخروع ہونگے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    مطلب یہ کہ اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی کو سبق سکھانے کا پورا انتظام کررکھا ہے۔ جب تک اعجاز بٹ ہے شاہد آفریدی کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتا لیکن جیسے ہی بورڈ تبدیل ہواتو شاہدآفریدی واپس آجائے گا اور شاہد آفریدی کو دو سال انتظار کرنا پڑے گا اور دو سال بعد الیکشن ہوں گے جو پارٹی بھی جیتے گی اس کا چئیرمین آجائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں