1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستانی نژاد رکن

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏7 جنوری 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد کھلاڑی کو شامل کیا جا رہا ہے جو ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں رکی پونٹنگ کی جگہ لیں گے۔

    اٹھارہ دسمبر سنہ انیس سو چھیاسی کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ کے والد طارق خواجہ اُس وقت آسٹریلیا منتقل ہوئے جب عثمان صرف چار برس کے تھے۔

    آسٹریلیا نے آج تک کسی بھی ایشیائی نژاد شخص کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی آسٹریلوی مسلمان اُن کی ٹیم کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

    خواجہ عثمان نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ جمعہ کو ہونے والے ایک میچ میں وکٹوریا کی ٹیم کے خلاف اوپننگ کریں گے۔یہ میچ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا نیو ساؤتھ ویلز پیورا کپ کی میزبانی کرے گا یا نہیں۔

    چوبیس سالہ عثمان خواجہ نے آسٹریلوی ٹیم میں اپنی شمولیت کے بارے میں بتایا ’جب مجھے معلوم ہوا کہ میں آسٹریلوی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہوں تو مجھے یقین نہیں آیا۔‘

    عثمان خواجہ نے نیوساؤتھ ویلز کی یونیورسٹی سے ہوا بازی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ آسٹریلیا میں کمرشل پائلٹ کے طور پر کام کرنے کے اہل ہیں۔

    لیکن خواجہ عثمان نے پائلٹ بننے کے بجائے کرکٹ کا انتخاب کیا۔ اس بارے میں اُن کا کہنا تھا ’میری پہلی ترجیح کرکٹ کھیلنا ہے۔ کرکٹ کے لیے میں نے طویل انتظار کیا ہے اور اِس کے علاوہ میرے دماغ میں کچھ نہیں ہے‘۔

    اپنے کرکٹ کے شوق کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’ کرکٹ میرے لیے زندگی کی مانند ہے۔ میں ہر روز کرکٹ کھیلتا ہوں اور پریکٹس بھی کرتا ہوں۔‘

    آسٹریلیا کی انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کے کوچ برائن میک فیڈن نے خواجہ عثمان کے بارے میں بتایا ’میں خواجہ عثمان کی فرنٹ اور بیک فٹ پر کھیلنے کی صلاحیت سے بہت متاثر ہوا‘۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ عثمان نے پرتھ میں انڈر نائٹین چیمپیئن شپ میں بہترین کرکٹر کا اعزاز جیتا۔

    خواجہ عثمان نے اس سال سڈنی کرکٹ گریڈ میں بیٹنگ کرتے ہوئے ساٹھ اعشاریہ سینتالیس کی اوسط سے نو سو سات رنز بنائے۔ اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں اے آئی ایس کرکٹ سینٹر آف ایکسلینس کی جانب سے بلایا گیا تھا۔
    بشکریہ بی بی سی
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستانی نژاد رکن

    زبردست۔۔۔۔۔۔ :mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں