1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آرزو جینے کی دی تشنہ نبی نے مجھ کو ۔۔ شاکر کندن

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Aug 16, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آرزو جینے کی دی تشنہ نبی نے مجھ کو
    حوصلہ بخشا سدا ذکرِ نبی نے مجھ کو
    نام پلکوں پہ اتر آیا ہے موتی بن کر
    حسن کیا خوب دیا جذبِ دلی نے مجھ کو
    دیکھ کر حبِّ نبی کی میرے چہرے پر چمک
    درِ فردوس پہ روکا نہ کسی نے مجھ کو
    جب کبھی تازہ ہوا آتی ہے چونک اٹھتا ہوں
    شاید آقا نے بلایا ہو مدینے مجھ کو
    گھر کو چھوڑا تو بڑی نعمتیں پائیں میں نے
    طیبہ دکھلا دیا اس در بدری نے مجھ کو
    چوم کر گنبد خضرا کو جو روز آتی ہیں
    انہی کرنوں نے سکھائے ہیں قرینے مجھ کو
    جب بھی دربارِ رسالت میں طلب ہوتی ہے
    لے کے جاتے ہیں خیالوں کے سفینے مجھ کو
    جب لگی زیست میں ٹھوکر کبھی کوئی شاکرؔ
    بڑھ کے پھر تھام لیا یاد نبی نے مجھ کو
    ------
    شاکر کندن
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page