1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آخری ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏11 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شارجہ…پانچویں اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شارجہ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور اسد شفیق کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عمران طاہر، ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل آج میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ روبن پیٹرسن ،ویرنن فلینڈراوروین پارنل کو موقع دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگرٹاس جیت جاتے تو وہ بھی بیٹنگ ہی کرتے۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=126032
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب تک جنوبی آفریقہ نے 28 عشاریہ 2 اوورز میں 108 رنز بنائے ہیں 3 وکٹ کے نقصان پر۔ڈپلیسی 41 رنز پر کھیل رہے ہیں اور ڈیویلیر25 رنز پر ۔آؤٹ ہونے والے ہاشم آملہ 3 رنز بنا کر عرفان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔کونٹن ڈی کاک 34 رنز بنا کر اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔جین پال ڈیمنی کو 2 رنز پر احمد شہزاد نے کیچ کیا محمد حفیظ کی گیند پر
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اور اب جنوبی آفریقہ نے 42عشاریہ 2 اوورز میں 175 رنز بنائے ہیں 5 وکٹ کے نقصان پر۔ڈپلیسی کو 46 رنز پر تنویر نے کیچ کیا جنید خان کی گیند پر اور ڈیوڈ ملر نے 15 رنز بنائے ہیں انہیں اپنی ہی گیند پر سعید اجمل نے کیچ کیا ۔ڈیویلیر62 رنز اور رائن مکلارن 11 رنز پر کھیل رہے ہیں
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    RSA 268/7 (50.0 Ovs
    جنوبی آفریقہ نے 50 اوورز میں 268 رنز بنائے ہیں ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہیں ۔پاکستان کو 50 اوورز میں میچ جیتنے کے لئے 269 رنز کی ضرورت ہے اب تک پاکستان نے15عشاریہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے ہیں 3 وکٹ کے نقصان پر ۔محمد حفیظ کو بولڈ کیا فیلنڈر نے 6 رنز پر ۔احمد شہزاد کو کیچ کیا فیلیڈر نے Tsotsobe کی گیند پر انہوں نے 2 رنز بنائے۔عمر آمین کو ایل بی ڈبلیو کیا فیلنڈر نے 5 رنز پر ۔اس وقت شعیب مقصود 21 رنز پر کھیل رہے ہیں اور مصباح الحق 18 رنز پر
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 117رنز سے ہراکر سیریز 4-1 جیت لی
    شارجہ…جنوبی افریقہ نے یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 117رنز سے شکست دیکر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 4-1سے جیت لی۔پاکستان کی پوری ٹیم پروٹیز کے 268رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے تعاقب کے دوران 35.3اوورز میں 151رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان بیٹسمین پت جھڑ کے موسم میں گرنے والے پتوں کی طرح جھڑتے رہے ،صرف سترہ پر تین ابتدائی بیٹسمین آؤٹ ہوگئے تھے۔سوائے شعیب مقصود 53اور عمرا کمل 30کے کوئی دوسرا بیٹسمین افریقی بولروں کے سامنے ٹک کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جنوبی افریقی بولروں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں رکھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنیل نے تین،فلینڈر،ڈومینی اور میک لارین نے دو دو جبکہ سوٹ سوب نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
    http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=126072
     

اس صفحے کو مشتہر کریں