1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کی ہے صدا ، مصطفٰی مصطفٰی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از اظہرالحق, ‏28 مارچ 2007۔

  1. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں ایک گناہ گار سیاہ کار بدکار انسان ہوں ، نعت لکھنا بہت ادب کا مقام ہے ، اسکے لئے نبی اکرم(ص) کی محبت سے دل لبریز ہی نہیں بلکے عمل بھی چاہیے ، میں بہت ڈرتا ہوں جب آپ (ص) کا نام لیتا ہوں کہ مجھے آپ (ص) سے محبت ہے ، کیونکہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اسے راضی بھی رکھتا ہے ، اور جب مصطفٰی (ص) راضی ہو گئے تو رب راضی ہو جائے گا ۔ ۔ ۔ کاش میں اپنے عمل سے نبی اکرم (ص) سے اپنی محبت کا ثبوت دے سکوں ۔ ۔ ۔ اللہ مجھے ہدایت دے (آمین) ۔ ۔ یہ نعت بہت عرصے بعد لکھی ہے ۔۔ میں جانتا ہوں کہ میں نعت گوئی کا حق ادا نہیں کر سکتا ۔ ۔ مگر ایک ادنٰی سی کوشش پیش خدمت ہے

    آج کی ہے صدا ، مصطفٰی مصطفٰی
    جگ کا ہے آسرا، مصطفٰی مصطفٰی

    غم کے بادل چھٹے ، دل جھوم سا گیا
    جب لبوں نے کہا ، مصطفٰی مصطفٰی

    کوئی مشکل پڑے ، کوئی بھی کام ہو
    وسیلہ ہے آپ کا ، مصطفٰی مصطفٰی

    دولت جہاں کی ملے ، گرد پاگر ملے
    گدا بنے شہنشاہ ۔ مصطفٰی مصطفٰی

    سکوں کی تلاش میں ہے یہ سب جہاں
    سکوں ملا جب کہا، مصطفٰی مصطفٰی

    سب کچھ انہیں سے ، انہیں کا ہے سب کچھ
    ابتداء اور انتہا ، مصطفٰی مصطفٰی

    پہچان ہے یہ ہی ، اک مسلمان کی
    یقیں بعد از خدا ، مصطفٰی مصطفٰی

    سمجھ جائے گا وہ راز دو جہان کے
    جو بھی سمجھ گیا، مصطفٰی مصطفٰی

    عرش تا فرش آج درود ہے سلام ہے
    مصطفٰی مصطفٰی ، مصطفٰی مصطفٰی

    فردوس کی خواہش نہیں ہے ، اب مجھے تو اظہر
    اے خدا مجھے ملا ، مصطفٰی مصطفٰی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ اظہر الحق بھائی ۔خوبصورت نعت ہے۔ سبحان اللہ و جزاک اللہ
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ! بہت خوب اظہرالحق صاحب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں