1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کی مختصر خبریں

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by صدیقی, Mar 4, 2012.

  1. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    تاجکستان میں فیس بک بند


    تاجکستان سے اطلاعات ہیں کہ حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور دو دیگر روسی زبان کی ویب سائٹس کو بند کر دیا ہے۔
    ان ویب سائٹس پر طویل عرصے پہلے تاجکستان کے صدر ایمومالی رحمان کے خلاف تنقیدی مضمون چھپا تھا۔
    تاجکستان میں انٹرنیٹ صارفین جب ان سائٹس پر جانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے پاس انٹرنیٹ مہیا کرنے والے ادارے کا صفحے کھل جاتا ہے۔
    مبصرین کا کہنا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں انٹرنیٹ پر کنٹرول کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے حکمران عرب ممالک میں آنے والے انقلاب اور روس میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے کردار کو لے کر چوکنّے ہو گئے ہیں۔


    دو مئی کو زرداری کیانی رابطے کی تردید

    پاکستانی فوج نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ پاکستان کے صدر اور فوجی سربراہ میں یکم اور دو مئی کی شب کوئی رابطہ ہوا تھا۔
    یہ بات پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
    اس بیان میں میمو سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکی تاجر منصور اعجاز کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کی گئی کارروائی کی رات صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کو جوابی کارروائی سے روک دیا تھا۔
    ترجمان نے مزید کہا کہ فوجی قیادت پہلے ہی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ایبٹ آباد کمیشن کو اس بارے میں آگاہ کر چکی ہے اور اس میں اضافے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے۔

    پولینڈ، ٹرین حادثے میں چودہ ہلاکتیں

    پولینڈ میں دو ریل گاڑیوں میں تصادم سے کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور ساٹھ زحمی ہو گئے۔
    ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مناظر میں ٹرین کے الٹے ہوئے ڈبے اور ایک مسافر بوگی کے اوپر چڑھا ہوا انجن دیکھا جا سکتا ہے۔
    امدادی کارکن ان بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ریلوے حکام کے مطابق دونوں ریل گاڑیاں ایک ہی ٹریک پر سفر کر رہی تھیں۔ پولینڈ کے وزیراعظم بھی جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں


    چین کا دفاعی بجٹ سو ارب ڈالر سے بڑھ گیا

    چین میں حکومت کے مطابق ملک کا سال دو ہزار بارہ کے لیے دفاعی بجٹ گیارہ اعشاریہ دو فیصد اضافے کے بعد پہلی بار ایک سو ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔
    چین اپنی دفاعی بجٹ میں دو دہائیوں کے لیے سالانہ اضافہ کر رہا ہے تاکہ امریکہ کے بعد دفاع پر خرچ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے۔
    چین اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ چین ایک طیارہ بردار بحری جہاز، سٹیلتھ جہاز اور مصنوعی سیاروں کو مار گرانے والے میزائل تیار کر رہا ہے۔
    امریکہ کا دفاعی بجٹ اس وقت سات سو چالیس ارب ڈالر کے قریب ہے اور اس کے خطے میں کئی اڈے موجود ہیں جن پر ہزاروں فوجی تعینات ہیں۔
    بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار مارٹن پیشنس کا کہنا ہے کہ چینی حکام خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ سے پریشان رہیں گے اور ان کے خیال میں امریکہ چین کی گھیرا بندی کرنا چاہتا ہے۔


     
  2. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    بہت خوب صدیقی بھائی
     
  3. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    ’امریکہ طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا‘

    امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ اس کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔
    تاہم صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح سفارتی ذرائع استعمال کرنا ہی ہے۔
    انہوں نے یہ بات اسرائیلی لابی ’دی امیریکن اسرائیل پبلک افیرز کمیٹی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
    صدر اوباما نے خبر دار کیا کہ ایران کے ساتھ تکرار کی وجہ سے جنگ کے بارے میں بے وجہ کی بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی صدر شیمون پریز نے کہا تھا کہ ایران پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے۔
     
  4. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    کانگو:اسلحے کے ذخیرے میں دھماکے، 200 ہلاک

    افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں اسلحے کے ایک ذخیرے میں آگ لگنے کے بعد ہونے والے زوردار دھماکوں کے باعث دو سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
    کئی گھنٹے تک ہونے والے دھماکے اس قدر زور دار تھے کے ان کی آواز میلوں دور سرحد کے پار جمہوریہ کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں بھی سنی گئی۔

    طبی عملے نے دو سو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح تعداد بتانا ممکن نہیں کیونکہ اب بھی لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
    اس سے قبل برازاویل میں ایک یورپی سفیر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ’ہم نے فوجی ہسپتالوں میں کم سے کم ڈیڑھ سو لاشوں کو گنا ہے اور پندرہ سو کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے‘۔
    صدر کے دفتر کے ایک اہلکار نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو کے قریب بتائی ہے جبکہ فرانسیسی سفارت خانے کے ایک ڈاکٹر کے مطابق پانچ سو کے لگ بھگ افراد زخمی ہیں۔
    کانگو کے حکومتی ریڈیو پر وزیرِ دفاع چارلس زاچری بوواؤ کا کہنا تھا کہ دارلحکومت میں دھماکے اسلحے کے ایک ڈھیر میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے۔ انہوں نے شہریوں سے اطمینان رکھنے کو کہا۔
    ان کا کہنا تھا ’آپ نے جو دھماکے سنے ہیں ان کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگا ہے یا جنگ چھڑ گئی ہے۔ نہ ہی کوئی بغاوت شروع ہو گئی ہے بلکہ یہ ایک اسلحے کے ڈھیر میں آگ لگنے کے باعث دھماکے ہونے کا واقعہ ہے۔‘
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجیوں اور پولیس نے جائے حادثہ کی ناکہ بندی کی دی ہے۔
    اگرچہ ماضی میں کانگو کو مارشل لاء اور خانہ جنگی کا سامنا رہا ہے لیکن انیس سو نوے کی دہائی کے بعد سے کانگو میں زیادہ تر امن ہی رہا ہے۔​
     
  5. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    برطانیہ: رواں سال چوتھا جیک پوٹ انعام

    برطانیہ میں رواں سال چوتھی بار یورو ملینز لاٹری کا انعام جیتا گیا ہے اور ابھی وہاں جمعہ کو نکلنے والے دو کروڑ اکیس لاکھ پونڈ کے انعام کا دعویٰ کیا جانا ہے۔
    جیک پاٹ انعام جیتنے والے شخص کے لاٹری ٹکٹ نمبر پانچ، چھ، گیارہ، تیس اور چوالیس تھے اور اس کے لکی سٹار نمبرز بھی عین موزوں دو اور چھ تھے۔

    برطانیہ میں یورو ملینز کو چلانے والے کیملوٹ کا کہنا ہے ’یہ بہت حیران کن ہے کہ یہاں برطانیہ میں ایک اور شخص نے انعام جیتا ہے، ہم حالیہ برسوس میں بہت خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔‘
    اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ایک شخص نے چار کروڑ ساٹھ لاکھ پونڈ کا انعام جیتا تھا۔
    گزشتہ ماہ فروری میں کیسے کرینگٹن اور میٹ ٹوپہم نے چار کروڑ باون لاکھ پونڈ، جنوری میں گیرتھ اور کیتھرین بُل نے چار کروڑ ساٹھ لاکھ پونڈ کا انعام جیتا تھا۔
    اس کے علاوہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیمبرج شائر کے ڈیوڈ اور اینگلا ڈیوس نے دس کروڑ دس لاکھ پونڈ جبکہ جولائی دو ہزار گیارہ میں برطانیہ میں خریدے گئے ایک لاٹری ٹکٹ پرایک سو اکسٹھ ملین پونڈ کا ریکارڈ جیک پاٹ انعام نکلا تھا۔
    نو یورپی ممالک برطانیہ، جمہوریہ آئر لینڈ، پرتگال، فرانس، بیلجئیم، لکسمبرگ، سوئٹرزلینڈ اور آسٹریا یورو ملینز لاٹری میں شرکت کرتے ہیں اور ان ممالک سے خریدے جانے والے لاٹری ٹکٹ جیک پوٹ فنڈ میں جاتے ہیں۔
    برطانیہ میں یورو ملینز کو چلانے والے کملوٹ کا کہنا ہے کہ یورو ملینز میں شرکت کرنے والوں کے پاس جہاں زندگی کو بدلنے کا موقع ہوتا ہے وہیں اس کے ذریعے نیشنل لاٹری کے لیے ستائیس ارب پونڈ کی رقم اکٹھی کرنے میں مدد ملتی اور یہ رقم برطانیہ بھر میں مختلف برداریوں کی فلاح پر خرچ کی جاتی ہے۔​
     
  6. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    ڈالر نہیں تو سونا بھی قبول: ایران



    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران تیل کی قیمت ڈالر کی بجائے سونے کی شکل میں وصول کرے گا۔
    ایران نے یہ فیصلہ یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے اس پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد کیا ہے جس کے باعث تیل کے خریداروں کو ڈالر میں قیمت ادا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ محمود باہمانی نے کہا ہے کہ ایران کو تیل کی قیمت سونے میں وصول کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
    واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران سے تیل خریدنے کی پابندی کی منظوری دی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں یکم جولائی سے یورپی یونین کے ممالک کی کوئی کمپنی بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتی۔ اس وقت ایران کے تیل کی فروخت کا بیس فیصد یورپی یونین خریدتا ہے۔
    تاہم ایرانی تیل کا سب سے بڑے خریدار چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدتا رہے گا۔ بھارت بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے۔
    دوسری جانب دبئی کے نور اسلامک بینک نے بدھ کو کہا ہے کہ پچھلے سال دسمبر سے ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ کاروبار کرنا بند کر دیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد اٹھایا ہے۔​
     
  7. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    دلی اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت کے دارالحکومت دلی اور اس سے متصل ریاست ہریانہ اور پنجاب کے مخلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
    پیر کو دوپہر بعد ایک بج کر دس منٹ پر وقفے وقفے سے دو بار یہ جھٹکے آئے اور دس سے پندرہ سیکنڈز تک انہیں محسوس کیا گيا۔
    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کا مرکز ریاست ہریانہ میں بہادرگڑھ تھا اور اس نے اس کی شدت ریکٹر سکیل پر چار اعشاریہ نو بتائی ہے۔
    لیکن دیگر بیرونی ایجنسیوں اور امریکہ نے ریکٹر سکیل پر اس کی شدت پانچ اعشاریہ دو بتائي ہے۔
    دلی سے متصل شہر غازی آباد، نوئیڈا اور ریاست یو پی اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    اطلاعات ہیں کہ جھٹکوں سے ہریانہ میں سکول کی ایک دیوار گرنے سے بعض افراد زخمی ہوئے ہیں​
     
  8. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    عراق: چیک پوسٹ پر حملہ، 21 اہلکار ہلاک

    عراق کے شہر حديثہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم اکیس عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
    اطلاعات کے مطابق کئی مسلح افراد نے پیر کی صبح عراق کے مغربی شہر حدیثہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
    حملہ آوروں میں سے بعض فوج کے یونیفام میں ملبوس تھے۔
    حملہ آوروں نے پولیس کے دو اعلیٰ اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا ہے۔
    حدیثہ صوبہ انبار کا شہر ہے، یہ صوبہ القاعدہ کا ایک مضبوط گڑھ ہوا کرتا تھا لیکن دو ہزار چھ میں مقامی سنی قبائل نے القاعدہ کو علاقے سے نکالنے کے لیے امریکی فوج کا ساتھ دیا تھا۔​
     
  9. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    پاکستان کا حتف دوئم کا کامیاب تجربہ

    http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2010/12/01/101201094014_jp_wiki_pak304x171_ap.jpg
    پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حتف دوئم’ ابدالی‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
    پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ایک سو اسی کلومیٹر تک مار کرنے والا حتف دوئم میزائل ایٹمی ہتھیار اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    اے پی پی کے مطابق حتف دوئم کا تجربہ زمین سے مار کرنے والے بلیسٹک میزائل سسٹم کی توثیق کے عمل کا حصہ ہے۔
     
  10. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    پکاسو کا فن پارہ برطانیہ سے جا سکتا ہے


    http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2012/03/05/120305045847_picasso.jpg
    مشہور مصور پیبلو پکاسو کی برطانیہ میں ستر کی دہائی سے نمائش کے لیے رکھی گئی ایک پینٹنگ کو اب فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
    فروخت کے بعد خدشہ ہےکہ یہ فن پارہ برطانیہ میں نہیں رہے گا۔

    پیرس میں سنہ انیس سو ایک میں تیار کی جانے والی یہ پینٹنگ ایک بچے کی ہے جس نے اپنے ہاتھوں میں ایک فاختہ کو پکڑ رکھا ہے اور نیچے ایک رنگ برنگی گیند رکھی ہے۔
    یہ پینٹنگ ویلز کے ایک خاندان ایبرکونوے کی ملکیت ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کی مالیت پانچ کروڑ پاؤنڈ ہے۔
    یہ فن پارہ پکاسو کا ابتدائی کام ہے اور اس کو انہوں نے انیس سال کی عمر میں بنایا تھا۔ اس فن پارے کو ٹیٹ بریٹن میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں پکاسو کے فن کی نمائش ہو رہی ہے۔
    نیلام گھر کرسٹی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو فن پارے کا گاہک تلاش کرنے کو کہا گیا ہے۔
    آرٹ کونسل انگلینڈ نے بھی اس پینٹگ کی فروخت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
    ستر کی دہائی میں اس پینٹگ کو لندن کی نیشنل گیلری کو ادھار دیا گیا تھا اور گزشتہ سال کولٹولڈ گیلری میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
    تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کوئی بھی آرٹ گیلری اس کی بولی کی بھاری قیمت ادا نہیں کر سکتی ہے۔
     
  11. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    ’امریکی جاسوس‘، موت کی سزا ختم

    ایران کی سپریم کورٹ نے ایرانی نژاد امریکی شہری کو سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے الزام میں سنائی گئی موت کی سزا کوختم کرتے ہوئے اس کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
    ایرانی نژاد امریکی شہری عامر مرزا حکمتی کو جنوری میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
    امریکہ نے ایران سے اپیل کی تھی کہ حکمتی کو وکیل تک رسائی دی جائے اور بغیر کسی تاخیر کے رہا کر دیا جائے۔
    امریکہ میں مقیم ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے ایران گئے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔​
     
  12. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    ایران کے مسئلے پر وائٹ ہاؤس میں ملاقات


    امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایران سے متعلق دونوں ممالک کے خدشات پر بات چیت کریں گے۔
    امریکہ اور اسرائیل یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس کے خلاف اقدامات کے طریقہ کار پر دونوں ممالک میں اتفاق نہیں ہے۔
    اسرائیل کا کہنا ہے کہ وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے اور ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ملٹری اقدام پر غور کیا جانا چاہیے۔
    اس کے برعکس اوباما نے ملٹری اقدام سے خبردار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نئی معاشی پابندیوں اور سفارتی کوششوں کو وقت دیا جانا چاہیے۔​
     
  13. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    مسلم لیگ نون انقلابی تبدیلی لائے گی: شریف

    سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایک انقلابی تبدیلی لائے گی۔
    مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایک انقلابی پروگرام ترتیب دے رہی ہے اور وہ حکومت میں آتے ہی اس ایجنڈے کو نافذ کرکے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر صاف ستھری سیاست ہوگی تو لوگوں کے گھروں میں خوشحالی آنا شروع ہوجائے گی البتہ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہے۔
    نواز شریف نے کہا کہ ڈھائی ڈھائی سال میں حکومتوں کا خاتمہ کرکے ترقی کا تسلسل جاری نہیں رہنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو بار بار پٹٹری سے نہ اتارا جاتا تو آج حالات بہت بہتر ہوتے​
     
  14. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    پارسل بم ملزم کو اٹھارہ سال کی قید

    انڈونیشیا کی ایک عدالت نے اسلامی شدت پسند پیپی فرنینڈو کو اٹھارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
    پیپی فرنینڈو پر گزشتہ سال پارسل بموں کے ذریعے اعتدال پسند مسلمانوں اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا اور عدالت نے انہیں دہشت گردی کا مجرم قرار دیا ہے۔
    خبر رساں ادارے ای ایف پی کے مطابق ان میں سے صرف ایک پارسل بم کامیاب ہوا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
    عدالت میں بتایا گیا کہ فرنینڈو کا گروہ مبینہ طور پر انڈونیشیا کے صدر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔
    دو ہزار دو میں بالی میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سے انڈونیشیا شدت پسند کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
    بالی میں ہونے والے ان حملوں میں اکیس ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں 88 آسٹریلوی، 38 انڈونیشیائی اور 28 برطانوی شہری شامل تھے۔​
     
  15. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کی مختصر خبریں

    مصر: سرجری کرانے پر پارٹی سے نکال دیا

    مصر میں ایک رکن پارلیمان کو اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کرانے کی بنا پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
    مصر میں سیاسی جماعت النور پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی انور ال بلقمی نے اپنی پارٹی سے جھوٹ بولا تھا کہ انھوں نے اپنے ناک کی سرجری کرائی ہے۔
    انور ال بلقمی کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کو نقاب پوش مسلح افراد نے روک کر لوٹ مار کی اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
    رکن پارلیمان نے بعد میں اپنے زخموں کے علاج کے لیے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی اور اپنے معالج سے کہا تھا کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔
    تاہم بعد میں ڈاکٹر نے سرجری کا راز افشا کر دیا۔
    مصر میں سیاسی جماعت النور پارٹی کے ارکان کے لیے پلاسٹک سرجری کرانا ممنوع ہے اور اس کی وجہ سخت اسلامی تعلیمات کو قرار دیا جاتا ہے​
     

Share This Page