1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،اظہر علی ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏15 جولائی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،اظہر علی ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل

    


    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے باوجود پاکستان کیجانب سے عمدہ پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ اظہر علی ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان بیٹسمین اظہر علی تین درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی نے دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پالی کیلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق بارہ درجے بہتری کے بعد تیس ویں پوزیشن پر آگئے۔آؤٹ آف فارم یونس خان دو درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولرز کی فہرست میں سعید اجمل دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ فاسٹ بولر جنید خان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت آٹھ درجے ترقی کے بعد چوتیسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    احوال ڈاٹ‌کام
     
  2. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،اظہر علی ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل

    بہت ہی اچھی شیئرنگ ہے صدیقی بھائی۔
    اظہر علی ایک خالص ٹیسٹ بیٹسمین ہے۔ اپنی محنت کی وجہ سے بہت جلد ٹیم میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں اسد شفیق کی کارگردگی بھی قابل ستائش ہے۔ یہ دونوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں