1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیے ! فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏16 جنوری 2009۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم۔ فلسطینی مسلمانوں کی دردناک حالت اور مصائب و آلام کا اندازہ ہر ذی شعور کو بخوبی ہے۔
    ہمیں‌چاہیے کہ بطور مسلمان ہم ان کلمہ گو بہن بھائیوں‌کی حتی الامکان مدد کریں۔
    دیگر تنظیمات کی طرح منہاج القرآن ویلفئیر سوسائٹی بھی 5 کروڑ روپے سے فلسطینی مسلمانوں کی امداد کا آغاز کرچکی ہے۔
    اور مزید عطیات اکٹھے کرنے کے لیے اپیل جاری ہے

    [​IMG]
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اسلام علیکم
    ہم سبھی لوگ مل کے عطیات جمع کر رہے ہیں۔ لیکن سننے میں آیا ہے کہ اسرایئلی وہ عطیات فلسطینیوں تک پہنچنے ہی نہیں دے رہے۔ آپ کو یو این کو عطیات دینے پڑتے ہیں۔ خیر جو بھی جہاں بھی جو کچھ بھی اور جیسے بھی فلسطینی بہن بھایئوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ اسے قبول کرے اور ان کی مشکلیں اسان فرمائے‌آمین
     
  3. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔برادر بھائی۔اللہ تعالی آپ کو بے شمار برکتوں سے نوازے۔اور اللہ تعالی غزہ کے معصوموں کی
    غیبی نصرت فرمائے،اسلام کا بول بالافرمائے کفر کا منہ کالافرمائے،،،،مسلمانوں کے اندر جذبہ جھاد پیدافرمائے۔آمین
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کا دکھ درد سمجھنے والا دل اور ایک دوسرے کا کرب محسوس کرنے والی روح عطا فرما دے۔ آمین
    بلاشبہ ہم سب کو اپنی اپنی صلاحیت کے لائق بلکہ اس سے بھی بڑھ کر فلسطینی مسلمانوں کی امداد کرنی چاہیے۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں یوٹیوب، ای میلز یا اپنے اپنے بلاگز الغرض جیسے بھی ممکن ہو اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور انکی آزادی اور امن کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔
    جیسا کہ حضرت ابراھیم :as: کے لیے جب نارِ نمرود بھڑکائی جا رہی تھی تو ایک ننھا پرندہ (غالباً چڑیا) اپنی ننھی چونچ میں ایک قطرہ پانی کا لا کر اس آگے کے الاؤ کے اوپر ڈال دیتا۔ کسی نے اسے کہا کہ تمھارے ایک قطرہ پانی اور اس چھوٹی سی کوشش سے یہ آگ بجھ نہیں سکتی۔ تو پھر یہ لاحاصل کوشش کیوں ؟
    تو اس ننھے پرندے نے قابل توجہ جواب دیا ۔ کہا
    "مجھے بھی معلوم ہے کہ میرے ایک قطرے سے یہ آگ نہیں‌بجھ سکتی ۔ لیکن قیامت کے دن میرا شمار تو ابراھیم :as: کے ان حمایتیوں میں ہوگا جو آگ بجھانے کی کوشش میں تھے۔ "
    اس لیے دوستو۔ چاہے ایک لفظ ہی لکھ سکو، ایک ای میل ہی کر سکو، ایک پونڈ، ایک یورو، ایک ڈالر یا ایک روپیہ ہی دے سکو ۔ یا کم از کم دو نفل پڑھ کر فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا ہی کر سکو۔ کچھ نہ کچھ ضرور کیا جائے۔ تاکہ روز حساب ہمارا شمار خاموش تماشائی بنے رہنے والوں کی بجائے ۔ کم از کم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنے والوں میں تو ہوجائے۔ آمین
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ!!! بالکل درست فرمایا نعیم بھائی
    جزاک اللہ!!!
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اگر کسی دوست میں فلسطینی مسلمانوں میں مالی امداد کی گنجائش نہیں تو وہ کم از کم یہ کوشش کرے کہ اسرائیلی اور امریکہ مصنوعات ترک کردے جیسے کوکاکولا،نیسلے کی مصنوعات، لپٹن و سپریم چائے، پیپسی، یونی لیور کی کوئی بھی مصنوعات، میکڈونلڈ، کے ایف سی وغیرہ۔

    ایسا کرنا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔

    بھائی ہم کیوں ان کو مالی فائدہ دیں۔ وہ ہم سے ہی پیسہ کماکر ہم پہ ہی چڑھائی کردیتے ہیں۔

    میں نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں۔ تو ان میں سے اکثر نے یہ تاویل دی کہ ان کی مصنوعات معیاری ہوتی ہیں اس لئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کی مصنوعات غیر معیاری ہوتی ہیں اس لئے ہم استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [glow=red:lqvyh8y8]آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن ایک تلخ حقیقت پڑھیے :[/glow:lqvyh8y8]

    پوری دنیا کی آبادی = 5۔6 بلین
    مسلم دنیا کی آبادی = 5۔1 بلین
    کل سموکر (سگریٹ پینے والے) لوگ = 15۔1 بلین
    کل مسلم سموکر دنیا بھر میں = 400 ملین

    دنیا میں سگریٹ بنانے والی سب سے بڑی یہودی کمپنی = فلپ مورس
    فلپ مورس کے منافع کا 12فیصد اسرائیل کو جاتا ہے

    فلپ مورس کی مسلم دنیا میں فروخت = 800 ملین ڈالرز روزانہ ۔۔ جی ہاں ڈیلی
    800 ملین ڈالرز کا 10 فیصد منافع بنا = 8 ملین ڈالرز

    مسلم سموکرز سے حاصل شدہ منافع = 6۔9 ملین ڈالرز روزانہ


    [highlight=#BFFFFF:lqvyh8y8]جی ہاں ۔۔۔ روزانہ 6۔9 ملین ڈالرز مسلمان سموکر اسرائیل کو دیتے ہیں[/highlight:lqvyh8y8]

    فلپ مورس کے مختلف برانڈ مندرجہ ذیل ہیں :
    مارلبورو، ورجینیا سلمز، میرٹ، پارلیمنٹ، الپائین، بیسک، کیمبریج، برستول، بوکس، چیسٹر فیلڈ، کولیکٹرز چوائس، کمانڈر، انگلش اوولز، لارک، ایل & ایم، بینسن & ہجیز، پلئیرز اینڈ سارا ٹوگا۔



    آئیے ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں ۔
    کہیں میں، آپ یا ہمارے احباب میں سے کوئی انہیں میں سے ایک تو نہیں ؟
    جو اسرائیل کو مسلمان کو نیست و نابود کرنے کے لیے مدد دے رہے ہوں ؟
    اگر ایسا ہے تو براہ کرم سگریٹ نوشی ترک کیجئے
    اپنی صحت بچائیے اور اسلام دشمن طاقتوں کی مدد کرنے کا راستہ بند کیجئے۔


    شکریہ
     
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نعیم بھائی اس برانڈ کو تو ایک اعلیٰ طبقہ افورڈ کرسکتا ہے لیکن آپ اگر غریب اور متوسط طبقے کو دیکھیں وہ نیسلے، پیپسی، لپٹن کے علاوہ کچھ اور استعمال نہیں کرتے۔ انہیں سب پتہ ہے لیکن جان بوجھ کر انجان بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کو گالیاں دیتے ہیں اور خود دکانوں پر جاکر یہ چیزیں خریدتے ہیں

    یہ ہمارا دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم راشد بھائی ۔
    لیکن سگریٹ میں کونسی کوالٹی اور کونسی حفظانِ صحت کے راز پنہاں ہیں جو پاکستان یا اسلامی سگریٹ بھی اعلی کوالٹی کے بننے ضروری ہیں ؟
    صرف ہمارے اندر ملی اور دینی غیرت ۔۔ یہودیوں کے مقابلے میں ۔۔ انتہائی کم ہے۔ کہ یہودی تو اپنے منافع کا 10 ، 15، بلکہ 20 فیصد تک بھی اسرائیل کو مسلم کشی کے لیے پہنچائیں۔ اور ہم فلسطینی مسلمانوں کی اپنی کمائی میں سے چند روپے دینے کی بجائے الٹا اسرائیلی یہودیوں کے کاروبار کو مزید منافع و ترقی دے کر مسلم کشی میں اپنا حصہ ڈالتے جائیں۔

    علامہ اقبال :ra: نے اسی لیے فرما دیا تھا

    وائے ناکامی ، متاعِ کاررواں جاتا رہا
    کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا

    لیکن دلیل کے چور دروازوں سے بچت کی راہیں ڈھونڈنے والے ہم جیسے لوگ ۔۔۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ دشمن صرف فلسطین پر نظریں جمائے نہیں بیٹھا۔ بلکہ ایک ایک کرکے وہ سب کو رگڑتا چلا آرہا ہے۔ ایک ایک کرکے ہر کسی کی اینٹ سے اینٹ بجاتا چلا آرہا ہے۔ اور اگر ہماری بےحسی اور بےغیرتی کا یہی عالم رہا تو بعید نہیں کہ خدانخواستہ ہم بھی کسی روز اسکی توپوں اور میزائلوں کی زد میں ہوں۔ پھر ہماری آہ و زاردی سننے والا بھی کوئی نہ ہوگا۔

    اللہ تعالی ہمیں غیرت ایمانی اور حب الوطنی کا جذبہ اور احساس عطا کرے۔ آمین
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جزاکم اللہ خیرا
    اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق اور دینی حمیت عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں