1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئینی استثنیٰ کے باوجود عدالتوں میں رسوا کیا جا رہا ہے: یوسف گیلانی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آئینی استثنیٰ کے باوجود عدالتوں میں رسوا کیا جا رہا ہے: یوسف گیلانی
    لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم انہیں اپنے اقدامات پر آئینی و قانونی استثنیٰ حاصل ہے لیکن نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریوں کے نام پر روزانہ عدالتوں میں تذلیل کی جا رہی ہے۔ عدالتوں میں روزانہ رسوا ہونے پر گرفتاری کو ترجیح دوں گا۔ جیلوں سے نہیں ڈرتا اور نہ گھبراتا ہوں، ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگی ہے، انہیں لکھ بھیجا ہے کہ آئیں اور گرفتار کر لیں مگر اب پیش نہیں ہوں گا۔ جس کو گرفتار کرنے کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر لے، گرفتاری دینے کو تیار ہوں، جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں اور نہ ہی ان ہتھکنڈوں کے سامنے جھکنے والا ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ شام اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے عہدے کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ آخر صرف پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے جمہوریت کمزور ہو۔ انکا کہنا تھا کہ قوموں کی تاریخ، ملکوں، سےاسی جماعتوں اور معاشروں میں زوال آتے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی پر آنے والا بحران بڑا نہیں ہے یہ جلد ختم ہوجائیگا اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر میدان میں ہوگی۔ انہوں نے کہا پچھلے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، اس دور میں نہ ہی کوئی سیاسی قیدی جیل میں تھا۔ ڈرون حملوں کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ڈرون حملے بند کرانے کے نام پر ووٹ حاصل کرنے سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔ یہ ایک مشکل کام ہے اس کےلئے قومی سطح پر یکجہتی کی ضرورت ہے کوئی اکیلی جماعت ڈرون حملوں، انتہا پسندی، دہشت گردی جیسے سنگین مسائل سے اکیلی نہیں نبٹ سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب مےں یوسف رضا گیلانی نے کہا حیدر گیلانی کے اغوا کی ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی اس لئے تاوان مانگے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا انکے پورے خاندان کو انکوائریوں اور پیشیوں کے نام پر دیوار سے لگا دیا گیا ہے، روزانہ انہیں اور ان کے بیٹوں عبدالقادر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کو کسی نہ کسی انکوائر ی کا سامنا ہوتا ہے یا عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا روز مرنا اور روز جینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی یا نہیں،کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا بروقت انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار ہمارا اعزاز ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ایسے کیسز میں ملوث کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ انکا کوئی تعلق نہیں بنتا، بحیثیت وزیراعظم جو اقدامات آئین، قانون، قواعد و ضوابط کے تحت کئے ان پر بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا انہیں ڈی جی حج راﺅ شکیل اور توقیر صادق کی تقرریوں کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر ان افسران نے کرپشن کی ہے تو اس کی سزا انہیں کیوں دی جا رہی ہے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں