1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئو آغوشِ گل میں سو جائیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آئو آغوشِ گل میں سو جائیں
    صبح تک نوبہار ہو جائیں
    آئو بانہوں میں ڈال کر بانہیں
    شوق کے راستوں میں کھو جائیں
    خواب آور ہے بوئے زُلفِ دراز
    اگر ارشاد ہو تو سو جائیں
    یہ ارادہ ہے اے سمن اندام
    حل تری دل کشی میں ہو جائیں
    کیا کرے گی نسیمِ صبح بھی یاد
    اس میں خوشبو تری سمو جائیں
    ہائے وہ وقتِ خاص جب دو دل
    بے ارادہ قریب ہو جائیں
    آئو، دل نذرِ مہ وشاں کر کے
    روح کو رنگ میں سمو جائیں
    اے ستارو ہمیں خبر کرنا
    جب غزالانِ شہر سو جائیں
    آئو کافر جوانیوں کو ظفرؔ
    سلکِ اشعار میں پرو جائیں
    سراج الدین ظفرؔ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں