1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏30 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان آئرلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی اور ساتھ ہی آئندہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ گرین شرٹس نے آئرلینڈ کی طرف سے دیا گیا 66 رنز کا ہدف 14.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جویریہ خان نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے، سعدیہ یوسف نے 4 وکٹیں حاصل کیں انہیں میچ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وائے ایم سی اے کرکٹ کلب، ڈبلن میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی کپتان ثناءمیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 65 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ کم گیراتھ 38 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ پاکستان ویمن کی جانب سے سعدیہ یوسف سب سے کامیاب باﺅلر رہیں انہوں نے 9 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 14.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جویریہ خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔ نین عابدی نے (ناٹ آﺅٹ) 16 اور ناہیدہ خان نے 13 رنز بنائے۔ فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 16 مارچ سے 6 اپریل تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جس میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے شیلڈ سیمی فائنل میں زمبابوے کی ویمن ٹیم نے جاپان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جاپان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 58 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جاپان کی کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ زمبابوے کی جانب سے سیلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پریشئس 13 اور لارن شوما 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں