1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

داغ کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عرفان, ‏12 دسمبر 2007۔

  1. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
    اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خاطر سے یا لہاظ سے میں مان تو گیا
    جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا

    دل لے میرا بولے کسی کام کا نہیں
    الٹی شکایتں ہوئیں احسان تو گیا

    ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
    اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
     
  3. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    داغ کی ایک غزل

    غضب کیا جو تیرے وعدے پہ اعتبار کیا
    تمام رات قیامت کا انتظار کیا
    ہنسا ہنسا کے شب وصل اشکبار کیا
    تسلیاں دے دے کے بیقرار کیا
    تڑپ پھراے دل ناداں کہ لوگ کہتے ہیں
    اخیر کچھ نہ بنی صبر اختیار کیا
    نہ پوچھ دل کی حقیقت مگر یہ کہتے ہیں
    وہ بیقرار رہے جس نے بیقرار کیا
    فسانہ شب غم ان کو اک کہانی تھی
    کچھ اعتبار کیا کچھ ہن اعتبار کیا
    بنے گا مہر قیامت ایک خال سیاہ
    جو چہرہ داغ سیاہ رو نے آشکار کیا۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے عرفان صاحب۔ بہت خوب
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ

    شکریہ آپ بھی مزید اشعار عنایت کیجیئے
     
  6. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ایک تو حسن بلا اس پہ بناوٹ آفت
    گھر بگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے

    حشر میں لطف ہو جب ان سے ہوں دو باتیں
    وہ کہیں کون ہو تم، ہم کہیں مرنے والے

    غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
    بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے

    حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے
    اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
     
  7. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ مزید اشعار مطلوب ہیں

    شکریہ مزید اشعار کی گزارش ہے
     
  8. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
    نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

    وفا کریں گے ، نبھائیں گے بات مانیں گے
    تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

    رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
    مقیم کون ہوا مقام کس کا تھا

    نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
    تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا

    گزر گيا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
    خیال دل کو میرے صبح شام کس کا تھا

    ہر اک سے کہتے ہیں کیا، داغ بے وفا نکلا
    یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کے کا تھا​
     
  9. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
  10. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ لاحاصل

    شکریہ لاحاصل آپ بھی
    اشعار عنایت کیجیئے
     
  11. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ابھی فرسٹ ایر کی اردو کی بک ملی ہے جس سے مندرجہ بالہ غزل مکمل کر کے لکھ رہا ہوں
    خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
    جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا

    دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
    اُلٹی شکائتیں ہوئیں، احسان تو گیا

    دیکھا ہے بُت کدے میں جو اے شیخ! کچھ نہ پوچھ
    ایــــــمان کی تو یہ ہے کہ ایــــــــمان تو گیا

    افشائے رازِ عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
    لیکن اُسے جتا تو دیا، جان تو گیا

    گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا، پر ہزار شکر
    مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا

    بزمِ عدو میں صورت پروانہ دل میرا
    گو رشک سے جلا تیرے قربان تو گیا

    ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
    اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا​
     
  12. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا
    کبھی جاں صدقے ہوتی ، کبھی دل نثار ہوتا

    جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا
    تم ہی منصفی سے کہہ دو،تمہیں اعتبار ہوتا؟

    یہ مزا تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی
    نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا

    نہ مزہ ہے دشمنی میں نہ لطف ہے دوستی میں
    کوئی غیر غیر ہوتا، کوئی یار یار ہوتا

    ترے وعدے پہ ستم گر ابھی اور صبر کرتے
    اگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا

    تمہیں ناز ہو نہ کیوں کر کہ لیا ہے داغ کا دل
    یہ رقم نہ ہا تھ لگتی ، نہ یہ اختیار ہوتا​
     
  13. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ چیٹر۔۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غزل بہت اچھی ہے۔ داغ کی سخنوری کے کیا کہنے
    لیکن سرخ رنگ کے مصرعے کچھ متوازن نظر نہیں‌آتے۔ ممکن ہے ٹائپنگ میں کچھ مس ہوگیا ہو۔
    چیٹر بھائی ۔ اتنی اچھی غزل شئیر کرنے کا شکریہ ۔
     
  15. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی صورت پہ غضب ٹوٹ کے آنا دل کا
    یاد آتا ہے ہمیں ہائے زمانہ دل کا

    تم بھی چوم لو ، بے ساختہ پیار آجائے
    میں سناؤں جو کبھی دل سے فسانہ دل کا

    ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یااللہ
    ہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا

    پوری مہندی بھی لگانی نہیں آئی اب تک
    کیوں کر آیا تجھے غیروں سے لگانا دل کا

    حور کی شکل ہو تم، نور کے پتلے ہو تم
    اور اس پر تمہیں آتا ہے جلانا دل کا

    بعد مدت کے یہ اے داغ سمجھ میں آیا
    وہی دانا ہے، کہا جس نے دل کا نہ مانا​
     
  16. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    چیٹر صاحب۔ کہیں یہ شعر میرے خلاف تو نہیں‌لکھ دیا ؟ :soch: (مذاق)

    ویسے بہت اچھی غزل ہے۔۔۔ بہت پسند آئی
     
  17. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    چیٹر آپ بہت اچھی شاعری پوسٹ کرتے ہو۔۔ :a180:
     
  18. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    غزل بہت اچھی ہے۔ داغ کی سخنوری کے کیا کہنے
    لیکن سرخ رنگ کے مصرعے کچھ متوازن نظر نہیں‌آتے۔ ممکن ہے ٹائپنگ میں کچھ مس ہوگیا ہو۔
    چیٹر بھائی ۔ اتنی اچھی غزل شئیر کرنے کا شکریہ ۔[/quote:nl1uc4ie]

    معاف کرنا نعیم بھائی میں نے اگلی پوست کرتے وقت آپکے پیغام پہ غور نہین کیا تھا مگر اب ٹھیک کر دیا ہے ۔ مگر آپ نے غلطی کمال کی پکڑی ہے ۔کیا آپ نے یہ غزل پہلے سے پڑھی ہوئی تھی یا یہ آ پکے دماغ کا کمال ہے۔
     
  19. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:

    آپکا اوتار دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ داغ نے اس کو دیکھ کر ہی شعر کہا
    آپ کا اور مریم آپی کا پسند کرنے کا شکریہ
     
  20. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ کی ضرورت نہیں۔۔ آپ میرے چھوٹے بھائی سنی کے جیسے لگتے ہو۔۔ لیکن یہ “چیٹر“ نک عجیب سا ہے۔۔ :soch:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غزل بہت اچھی ہے۔ داغ کی سخنوری کے کیا کہنے
    لیکن سرخ رنگ کے مصرعے کچھ متوازن نظر نہیں‌آتے۔ ممکن ہے ٹائپنگ میں کچھ مس ہوگیا ہو۔
    چیٹر بھائی ۔ اتنی اچھی غزل شئیر کرنے کا شکریہ ۔[/quote:yrosnixm]

    معاف کرنا نعیم بھائی میں نے اگلی پوست کرتے وقت آپکے پیغام پہ غور نہین کیا تھا مگر اب ٹھیک کر دیا ہے ۔ مگر آپ نے غلطی کمال کی پکڑی ہے ۔کیا آپ نے یہ غزل پہلے سے پڑھی ہوئی تھی یا یہ آ پکے دماغ کا کمال ہے۔[/quote:yrosnixm]
    ارے نہیں چیٹر بھائی ۔ ایسا بھی کوئی خاص کمال نہیں۔ ایک وجہ تو یہ دونوں مصرعے پڑھنے کے دوران ہی کچھ “ فٹ “ نہیں بیٹھ رہے تھے۔ اور دوسری بات یہ کہ ۔۔
    میں تبصرے، تعریفیں ۔۔ پڑھ کر کرتا ہوں :bigblink:
     
  22. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    لے چلا جان میری روٹھ کے جانا تیرا

    لے چلا جان میری روٹھ کے جانا تیرا
    ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا

    اپنے دل کو بھی بتاؤں نہ ٹھکانا تیرا
    سب نے جانا جو پتہ اک نے جانا تیرا

    تو جو اے زلف پریشان رہا کرتی ہے
    کس کے اُجڑے ہوئے دل میں ہے ٹھکانا تیرا

    یہ سمجھ کر تجھے اے موت لگا رکھا ہے
    کام آتا ہے برے وقت میں آنا تیرا

    اپنی آنکھوں میں بھی کوندھ گئی بجلی سی
    ہم نہ سمجھے کہ یہ آنا ہے کہ جانا تیرا

    ‘داغ‘ کو یوں وہ مٹاتے ہیں یہ فرماتے ہیں
    تو بدل ڈال ہوا نام پرانا تیرا
     
  23. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    کیا بات ہے داغ کی شاعری کی۔۔۔۔۔۔۔ دیوانگی کو صحیح طریقے سے بیان ہی شائید داغ نے کیا ہے۔
    میں نے کافی عرصہ قبل دیوان داغ پڑھا تھا، بہت اچھا لگا۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی شاعری اپنے پاس محفوظ نہ رکھ سکا۔ چند اشعار یار ہیں، ان میں سے کچھ لکھ دیتا ہوں۔


    خدا رکھے محبت نے کیئے آباد گھر دونوں
    میں ان کےدل میں رہتا ہوں،وہ میرےدل میں‌رہتے ہیں

    کوئی نام ونشاں پوچھے تو اے قاصد بتا دینا
    تخلص داغ ہے اور عاشقوں کے دل میں رہتے ہیں​
     
  24. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
    رنج بھی ایسے اُٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    مُسکراتے ہوئے وہ مجمع اغیار کے ساتھ
    آج یوں‌بزم میں آئے ہیں کہ جی جانتا ہے

    کعبہ و دیر میں پتھرا گئیں دونوں آنکھیں
    ایسے جلوے نظر آئے ہیں کہ جی جانتا ہے

    دوستی میں‌تری در پردہ ہمارے دشمن
    اسقدر اپنے پرائے ہیں کی جی جانتا ہے

    انہی قدموں نے تمہارے، انہی قدموں کی قسم
    خاک میں اتنے ملائے ہیں‌کہ جی جانتا ہے

    ‘داغ‘ وارفتہ کو ہم آج ترے کوچے سے
    اس قدر کھینچ کے لائے ہیں‌کہ جی جانتا ہے
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جی ۔ بہت خوب
     
  26. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ ساگراج اور کاشفی۔۔ :a180: شاعری پوسٹ کی آپ لوگوں نے۔۔
     
  27. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    پھرے راہ سے وہ یہاں آتے آتے
    اجل مر رہی تو کہاں‌ آتے آتے

    نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی
    بہت دیر کی مہرباں آتے آتے

    سنانے کے قابل جو تھی بات ان کو
    وہی رہ گئی درمیاں آتے آتے

    مجھے یاد کرنے سے یہ مدعا تھا
    نکل جائے دم ہچکیاں آتے آتے​
     
  28. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ساگراج صاحب کدھر غائب ہیں آپ۔۔۔اب آ بھی جائیں۔۔۔

    یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
    محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا

    جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
    جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

    ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا
    احمد :saw: رسول تیرا مصحف کلام تیرا

    ہے تو ہی دینے والا پستی سے دے بلندی
    اسفل مقام میرا اعلٰی مقام تیرا

    محروم کیوں‌رہوں میں جی بھر کے کیوں نہ لوں میں
    دیتا ہے رزق سب کو ہے فیض عام تیرا

    یہ “داغ“ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کا
    کونین میں‌ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا
     
  29. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوب کاشفی۔

    سبق ایسا پڑھا دیا تو نے
    دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے

    لاکھ دینے کا ایک دینا ہے
    دلِ بے مُدّعا دیا تو نے

    بے طلب جو ملا، ملا مجھ کو
    بے غرض جو دیا، دیا تو نے

    کہیں مشتاق سے حجاب ہوا
    کہیں پردہ اٹھا دیا تو نے

    مٹ گئے دل سے نقشِ باطل سب
    نقش اپنا جما دیا تو نے

    مجھ گناہگار کو جو بخش دیا
    تو جہنم کو کیا دیا تو نے

    داغ کو کون دینے والا تھا
    اے خدا ! جو دیا، دیا تو نے​
     
  30. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    مجھ گناہگار کو جو بخش دیا
    تو جہنم کو کیا دیا تو نے

    داغ کو کون دینے والا تھا
    اے خدا ! جو دیا، دیا تو نے

    بہت خوب جناب۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں