1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

'اسلامی ویڈیوز' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏20 اکتوبر 2010۔

  1. قاسم کیانی
    آف لائن

    قاسم کیانی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2011
    پیغامات:
    375
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    امام اہل سنت عاشق الخیرالوری (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، رحمتہ اللہ علیہ) سجدہ تحیت کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔


    مسلمان اے مسلمان ! اے شریعت مصطفوی کے تابع فرمان ، جان اور یقین جان کہ سجدہ حضرت عزت عزوجل کے سوا کسی کے لئے نہیں ۔ اس کے غیرکو سجدہ عبادت تو یقینا اجماعا شرک مہین و کفرمبین اور سجدہ تحیت حرام و گناہ کبیرہ بالیقین۔



    ہاں ! مثل صنم و صلیب و شمس و قمر کے لئے سجدے پر مطلقا اکفار ۔

    تو قرآن عظیم نے ثابت فرمایا کہ سجدہ تحیت ایسا سخت حرام ہے کہ مشابہ کفرہے ۔ والعیاذباللہ تعالی۔



    صحابہ کرام علیھم الرضوان نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ تحیت کی اجازت چاہی ۔ اس پر ارشاد ہوا کہ کیا تمھیں کفر کا حکم دیں ۔ معلوم ہوا کہ سجدہ تحیت ایسی قبیح چیز ہے جسے کفر سے تعبیر فرمایا ۔ جب خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے سجدہ تحیت کا یہ حکم ہے تو پھر اوروں کا کیا ذکر ؟ واللہ الھادی


    (الزبدۃ الزکیہ لتحریم سجود التحۃ ۔ کتب خانہ سمنانی میرٹھ ۔ صفحہ 05 اور 10)


    نوٹ : حضرت فاضل بریلوی رحمتۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب اتنی مدلل اور وقیع ہے کہ اس کے بارے میں مولوی ابو الحسن علی ندوی نے لکھا ہے کہ


    " یہ ایک جامع رسالہ ہے جس سے مولانا بریلوی کے وفور علم اور ان کی وسعت معلومات کا پتہ چلتا ہے "

    (نزھۃ الخواطر ۔ صفحہ 40 ۔ جلد ہشتم)
     
  2. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    بہت خوبصورت وضاحت کی آپ نے اللہ آپکو جزا خیر دے
     
  3. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    جو لوگ یہ ویڈیو دیکھ کر کہہ رہے ہیں یہ سجدہ ہے ان کو جاہیے سجدہ کی یہاں تعریف پہلے بیان کریں ۔ان لوگوں کے جوابات کے مطابق تو سونا بھی سجدہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔ بھائی لوگ سوتے کیوں ہیں؟؟؟
     
  4. محمدساجدنوری
    آف لائن

    محمدساجدنوری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    جو سجدہ فرشتوں نے حضرت آدم کو کیا تھا اور جو سجدہ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان کو کیا تھا اس بارے میں کیا خیالات ہیں
    اصل میں سجدہ کی دو بنیادی اقسام ہیں: اور اسلامی و شرعی لٹریچر میں واضح بیان کی گئی ہیں: ایک قسم سجدہء عبادت دوسرا سجدہء تعظیمی۔۔۔جناب سیدناآدم و سیدنایوسف علی نبینا و علیہ السلام کو جو سجدہ ہوا وہ سجدہ تعظیمی تھا۔ ۔ ۔دوسری شریعتوں میں سجدہ تعظیمی ،رب العزت کے علاوہ جائز رکھا گیا تھا۔۔سجدہ عبادت کسی بھی شریعت میں کسی بھی حالت میں کبھی بھی جائز نہیں رہا اور نہ ہی یہ عملا ممکن تھا،بلکہ یہ تو منطق کی اصطلاح میں "ممتنع" ہے۔۔۔سجدہ تعظیمی دوسری شرائع میں جائز تھا ۔۔۔مگر ہماری شریعت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے اسے بھی حرام فرمادیا۔۔۔جی ہاں! حرام ،،یعنی اگر کوئی شخص سجدہ، عبادت کی نیت سے کرتا ہےتو ''شرک'' ہے،لیکن اگر تعظیما کرتاہےتو''حرام "ہے۔
     
  5. محمدساجدنوری
    آف لائن

    محمدساجدنوری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا:
    یارسول اللہ !ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ قیصر و کسری کو سجدہ کرتے ہیں،آقا! آپ ان سے کہیں زیادہ سجدہ ۔۔تعظیمی۔۔ کے حق دار ہیں ۔اور ہمارادل کرتاہے جناب کو سجدہ کریں ۔۔۔تب سیدعالم نے ارشاد فرمایا کہ :اگرخدا کے سوا کسی کو سجدہ جائز ہوتا تو میں بیوی کو حکم دیتا کہ اپنے خاوندکو سجدہ کرے۔۔۔ یہاں سے نہ صرف سجدہ کا حکم پتا چلا بلکہ حضور کی ذات گرامی سے محبت کا عالم بھی سمجھا جا سکتاہے
     
  6. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    یہاں جس ویڈیو کے ذریعےمسلمانوں پر سجدہ تعظیمی یا عبادت ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ محض افترا بہتان اور الزام ہے ۔۔۔۔
    باجماعت نماز میں پچھلی صفوں والےآگے کس کو سجدہ کرتے ہیں؟؟؟
    یہاں جوسجدہ ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کی گئی ہے اس کا جواب اسی سوال کے جواب میں ہے۔
    کوئی اللہ کا ولی اور باعمل مسلمان یا پیر یہ تعلیم نہیں دیتا
     
  7. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    سجدہ اللہ کے سوا کسی کو جائز نہیں ۔ اور لوگ ویسے ہی پروپیگینڈا کرتے ہیں ۔ دو نمبر مولوی ہیں مطالعہ ہوتا نہیں صرف سٹیجوں پر ہی گلے پھاڑتے ہیں۔
    میں داکٹر طاہرالقادری صاحب کا چاہنے والا ہوں۔اور ان سے اہلسنت کے علماء بھی بغض رکھتے ہیں مگر اس پر میں اک شہر کہوں گا
    سب کو گلہ ہے تیری قیمت کا ورنہ
    شہر کے لوگوں سے تیرا جھگڑا کیا ہے
     
  8. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    ّّعاصم محمود جی آپ کی بات بالکُل ٹھیک ہے
    حضرت علامہ صاحب کے ایک شعر کا ایک مصرعہ یاد آرہا ہے
    دینِ مُلا فی سبیل اللہ فساد
     
  9. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    جناب قرآن کہتا ہے کہ اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ تلاش کرو المائدا 35
    تو آئمہ کرام اور جتنے بھی لوگ گزرے ہیں انہوں نے اس کو مرشد کی بیعت قرار دیا
     
  10. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    وہ اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے.
    ہزار سجدوں سے آدمی کو دیتا ہے نجات.
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا غیر اللہ کو سجدہ جائز ہے؟

    واہ عاصم بھائی ۔ بہت خوب۔
     
  12. محمد اکرم
    آف لائن

    محمد اکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اپریل 2016
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کہنا کہ پہلی امتوں میں غیراللہ کو سجدہ (تعظیم) جائز تھا بلکل غلط اور ناقابل فہم بات ھے ۔ جس کی دلیل میں لوگ برادران یوسفؑ کا یوسفؑ کو سجدہ کرنے کا ذکر کرتے ھیں۔ حالانکہ یوسفؑ نے تو یہ تبلیغ کی کہ ؛۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مَا كَانَ لَنَآ أَن نُّشۡرِكَ بِٱللَّهِ مِن شَىۡءٍ۬‌ۚ ذَٲلِكَ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ عَلَيۡنَا وَعَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡكُرُونَ (٣٨)یوسف؛ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے (۳۸) ۔
    وَرَفَعَ أَبَوَيۡهِ عَلَى ٱلۡعَرۡشِ وَخَرُّواْ لَهُ ۥ سُجَّدً۬ا‌ۖ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(۱۰۰)اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(۱۰۰) سُوۡرَةُ یُوسُف
    یہ احسن ھے کے اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ نہ کیا جائے، زھن نشین رھے کہ مومن مشرک نہیں ھو سکتا ؛؛؛؛؛ أَفَمَن كَانَ مُؤۡمِنً۬ا كَمَن كَانَ فَاسِقً۬ا‌ۚ لَّا يَسۡتَوُ ۥنَ (١٨) السجدہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان فسق و فجار کرنے والاہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے (۱۸)
    ؛؛؛؛؛؛’’حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک میں تمہارا پیش رو اور تم پر گواہ ہوں۔ بیشک خدا کی قسم! میں اپنے حوض (کوثر) کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اور بیشک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں (یا فرمایا : زمین کی کنجیاں) عطا کر دی گئی ہیں اور خدا کی قسم! مجھے یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگو گے بلکہ مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ تم دنیا کی محبت میں مبتلا ہو جاؤ گے۔ ‘ أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : علامات النَّبُوَّةِ فِي الإِسلام، 3 / 1317، الرقم : 3401 :
    اس حدیث کے بعد امت محمدیہ کے دعویداروں کو اس امت میں شرک کی باتیں کرنا بند کر دینی چاھے اور اگر نہیں کرتے تو پھر یہ انکار اور اپنے آپ کو نبیﷺ سے زیادہ عالم ظاھر کرنے کی کفریہ سعی اور بربادی ھے۔
    آج کے ان نام نہاد علماء کی باتیں اگر سنتے جائیں تو ایسا محسوس ھوتا ھے کہ اگر یہ لوگ حضرت یعقوبؑ کے زمانہ میں ھوتے تو یہ نعوذبااللہ ان پر اور ان کی آل پربھی مشرک کا فتوی لگا دیتے۔
    ویسے تو بیت اللہ بھی غیراللہ ھے (فَلۡيَعۡبُدُواْ رَبَّ هَـٰذَا ٱلۡبَيۡتِ (٣)قریش۔ لوگوں کو چاہیئے کہ اس گھر(بیت اللہ) کے رب کی عبادت کریں (۳) )، آدمؑ بھی غیراللہ اور یوسفؑ بھی غیراللہ ھی ھٰیں، تو پھر ابلیس کیوں ملعون و مردود ٹھرا حالانکہ اس نے غیراللہ کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تھا اللہ کو نہیں
     
    نعیم اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اللٌہ کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنا تو بالکل ناجائز، حرام اور شرک ہے-
     
    محمد اجمل خان اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بحث اس بات پر کریں جس کا علم نہیں۔بچے بھی اس بات کو سمجھتے ہوں گے کہ سجدہ صرف اللہ رب العزت کے سوا کسی کو نہیں کرتے نا ہی کسی کو کرنا جائز ہے
     
    محمد اجمل خان اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سجدہ تعظیمی بھی اسلام میں رائج تھا جو پچھلی امتوں کے لئے جائز تھا
    مگر میرے آقا حضرت رسولِ عربی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی حرام قراد دیا
     
    محمد اجمل خان اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں