1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی کی یاد میں پلکیں ذرا بھگو لیتے... بشیر بدر

Discussion in 'اردو شاعری' started by زنیرہ عقیل, Apr 18, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کسی کی یاد میں پلکیں ذرا بھگو لیتے
    اداس رات کی تنہائیوں میں رو لیتے
    دکھوں کا بوجھ اکیلے نہیں سنبھلتا ہے
    کہیں وہ ملتا تو اس سے لپٹ کے رو لیتے
    اگر سفر میں ہمارا بھی ہم سفر ہوتا
    بڑی خوشی سے انہی پتھروں پہ سو لیتے
    تمہاری راہ میں شاخوں پہ پھول سوکھ گئے
    کبھی ہوا کی طرح اس طرف بھی ہو لیتے
    یہ کیا کہ روز وہی چاندنی کا بستر ہو
    کبھی تو دھوپ کی چادر بچھا کے سو لیتے

     
    غوری likes this.
  2. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بیٹی اسلام علیکم۔ مجھے کچھ پرابلم پیش آ رہی ہے۔ دوسری ویب سائڈ ( اردو محفل اصلاحِ سخن ) پر میں لاگ ین نہیں ہو پا رہا اور نا ہی ان کے کسی آدمی سے رابطہ ہو رہا ہے میری کوئی ای میل ان تک نہیں جا رہی ۔کیا آپ ان کے کسی بھی آدمی کو ای میل یا میسیج یا کسی ذریعے سے کہیں کہ میرا اکاونٹ بحال کریں میں پاسورڈ بھول گیا ہوں
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام
    انکل آپ کا پیغام پہنچا دیا ہے
    آپ کی طبیعت کیسی ہے؟
     
  4. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم میری طبیعت بہتر ہے ۔پچھلے دنوں 19 اپریل کو بائیں ہاتھ کی سرجری کروائی تھی کیونکہ انگلیاں کام نہیں کر رہی تھیں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے ۔۔میرا مسئلہ ابھی وہیں ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں پاسورڈ کی تبدیلی کے لئے آپ کو ای میل بھیج دی گئی ہے اس پر عمل کریں ۔۔ لیکن مجھے ای میل نہیں ملتی۔ ان کا کوئی فون نمبر بھی نہیں ہے۔ ان کی ویب سائڈ پر بھی میسیج تھرو نہیں ہوتا۔ ابھی تک تو کوئی حل سامنے نہیں آیا۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام
    اللہ آپ کو صحت ِ کاملہ و عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائے آمین
    ان کو بتا دیا ہے اگر کوئی حل نکلتا ہے تو میں آپ کو مطلع کر دونگی
    اپنا بہت بہت خیال رکھیےگا

    والسلام
     
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ

    تمہاری راہ میں شاخوں پہ پھول سوکھ گئے
    کبھی ہوا کی طرح اس طرف بھی ہو لیتے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  7. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    Joined:
    May 16, 2018
    Messages:
    3,161
    Likes Received:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی غزل ہے۔ یہ کلام کس کا ہے؟
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بشیر بدر کا کلام ہے یہ
     
  9. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    Joined:
    May 16, 2018
    Messages:
    3,161
    Likes Received:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    ساتھ میں اگر شاعر کا نام لکھ دیا کریں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  10. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی جناب
     
  11. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم بیٹی آپ کی اس غزل میں کوئی تکنیکی خامی نہیں ہے ۔۔سوائے ایک مصرح کے وہ وزن میں نہیں ہے اس کو اس طرح کر لیں (کبھی ہوا ہی کی طرح اس طرف بھی ہو لیتے)
    آپ کی ای میل مل رہی ہے مگر اُن کی ای میل نہیں مل رہی
    ماشاءاللہ اب آپ کی کی غزلوں میں کافی نکھار ہے لگتا ہے عروض کا مطالعہ کرتی ہیں ۔ بد دل ہونے کی ضرورت نہیں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی جائے گی۔ ایک بات بتاؤں آپ کے پاس اچھے خیالات ہیں بس اچھے طریقے سے بحر میں پرونے کی ضرورت ہے اب آپ کو تکنیک بھی سمجھ آ گئی ہے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  12. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    میں سمجھا تھا آپ کا اپنا کلام ہے خود لکھا کریں۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بشیر بدر کا کلام ہے یہ
     
  14. Abdul Majeed
    Offline

    Abdul Majeed ممبر

    Joined:
    May 31, 2018
    Messages:
    1
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    زخم دل کے سبھى گھرے ھوئے جارھے ھيں
    مجيد
    جن کو برسوں سے مرھم لگانے والا کوئى نھيں
     

Share This Page