1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by اشرف نقوی, Sep 19, 2006.

  1. اشرف نقوی
    Offline

    اشرف نقوی ممبر

    Joined:
    Aug 11, 2006
    Messages:
    22
    Likes Received:
    0
    السلام علیکم ! آپ کی بصارتوں کی نذر ایک غزل۔ آپ کو یہ غزل کیسی لگی؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے۔ آپ کی رائے میرے لیے بہت اہم ہے۔ اِس لیے مجھے آپ کی آراء کا شدت سے انتظار رہے گا۔ اللہ کرے آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں (آمین)۔

    غزل

    منظر میں کہاں جچتی ہے تصویر ہماری
    ہم خواب ہیں اور الٹی ہے تعبیر ہماری

    دریاؤں سے کچھ ربط ہوا اِتنا زیادہ
    پانی پہ لکھی لگتی ہے تقدیر ہماری

    مسمار کیے جاتے ہیں معمار ہی ہم کو
    کب جانے مکمل کریں تعمیر ہماری

    اے وقت! اِسے اپنی کسی موج پہ لکھ لے
    مٹ جائے کہیں ہم سے نہ تحریر ہماری

    ہم ذات میں اپنی کسی صحرا کی طرح ہیں
    ہو پائے گی تم سے کہاں تسخیر ہماری

    ڈوبیں گے کبھی وقت کے دریا میں جو اشرف
    در آئے گی لہروں میں بھی تاثیر ہماری

    اشرف نقوی​
     
  2. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    اے وقت! اِسے اپنی کسی موج پہ لکھ لے
    مٹ جائے کہیں ہم سے نہ تحریر ہماری​

    بہت خوب! اشرف بھائی! مزید بھی آپ کی شاعری کا انتظار رہے گا۔
     
  3. عاشی
    Offline

    عاشی ممبر

    Joined:
    Jun 10, 2006
    Messages:
    320
    Likes Received:
    0
    واہ جی واہ بہت اچھی غزل ہے
     
  4. شعیب خان
    Offline

    شعیب خان ممبر

    Joined:
    Sep 20, 2006
    Messages:
    1
    Likes Received:
    0
    بہت خوب اشرف بھائی آپ کی مزید غزلوں کا انتظار رہے گا
     
  5. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    شعیب بھائی آور اردو پر خوش آمدید :)
     
  6. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    اشرف نقوی صاحب بہت اچھی غزل لکھی آپ نے
     
  7. اشرف نقوی
    Offline

    اشرف نقوی ممبر

    Joined:
    Aug 11, 2006
    Messages:
    22
    Likes Received:
    0
    عبدالجبار صاحب! لا حاصل صاحب، عاشی صاحبہ اور شعیب خان صاحب!
    السلام علیکم!
    آپ سب کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ آپ کو میری یہ غزل بھی پسند آئی۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔ (آمین)
     
  8. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    ڈوبیں گے کبھی وقت کے دریا میں جو اشرف
    در آئے گی لہروں میں بھی تاثیر ہماری​
    بہت خوب! شاندار!
     
  9. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    مسمار کیے جاتے ہیں معمار ہی ہم کو
    کب جانے مکمل کریں تعمیر ہماری​
    بہت خوب!
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نقوی صاحب۔ مقطع تو بہت ہی کمال ہے۔
     
  11. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    ہم ذات میں اپنی کسی صحرا کی طرح ہیں
    ہو پائے گی تم سے کہاں تسخیر ہماری

    بہت خوب،

    وزن اور کافیہ کا اچھا اہتمام ہے۔
     

Share This Page