1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جذباتِ امتنان و اطمینان

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعیم, Nov 22, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جذباتِ امتنان و اطمینان

    ناموس و شرف میرے کسی کا م تو آیا
    صد شکر غلاموں میں تیرے نام تو آیا

    آئینِ محبت کا تقاضے بھی عجب ہیں
    اعزاز ہے میرے لیے الزام تو آیا

    الزام تیرے نام کا جو دیتی ہے دنیا
    ناطہء درِیار کا انعام تو آیا

    اس ہستیء محروم نے تاعمر جو ڈھونڈا
    وہ جلوہء پرنور سرِ شام تو آیا

    اک شورِ محبت کو سکوں سمجھ رہا تھا
    اے قلبِ پریشاں تجھے آرام تو آیا

    بیمارِ محبت کے لیے آسِ شفا ہے
    وہ خود تو نہ آئے چلو پیغام تو آیا

    کچھ چھید ہیں جھولی میں بھی اعراض وجفا کے
    بارانِ تیقّن میں سے اِبہام تو آیا

    یوں کربِ جدائی سے میں مر ہی چکاتھا
    اب موت جو آئی لگے اِدغام تو آیا

    انمول رضاسمجھا تھا جس قلبِ تہی کو
    بازارِ حبیباں میں سے بےدام تو آیا


    محمد نعیم رضا​
     
  2. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    جزاک اللہ!
     
  3. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    آئینِ محبت کے تقاضے بھی عجب ہیں
    اعزاز ہے میرے لیے الزام تو آیا​
    جزاک اللہ
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دعاؤں میں یاد رکھا کریں اس عاجز و حقیر کو ۔ یہی التماس ہے !
     
  5. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    متاثر کن کلام ہے ۔
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     

Share This Page