1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مری ہر بات بے اثر ہی رہی ----- جون ایلیا

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by حنا شیخ, Oct 22, 2016.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    مری ہر بات بے اثر ہی رہی
    نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

    مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
    یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

    خود کو دنیا سے مختلف جانا
    آگیا تھا مرے گمان میں کیا

    ہے نسیمِ بہار گرد آلود
    خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا

    یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
    کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

    یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا

    جون ایلیا

     
    شانی and پاکستانی55 like this.

Share This Page