1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مری ہر بات بے اثر ہی رہی ----- جون ایلیا

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏22 اکتوبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    مری ہر بات بے اثر ہی رہی
    نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

    مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
    یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

    خود کو دنیا سے مختلف جانا
    آگیا تھا مرے گمان میں کیا

    ہے نسیمِ بہار گرد آلود
    خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا

    یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
    کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

    یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا

    جون ایلیا

     
    شانی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں