1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیامت اور اولیائے کرام

Discussion in 'عظیم بندگانِ الہی' started by نعیم, Nov 9, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جنت میں جو گروہ (اولیاء) سب سے پہلے داخل ہوگا ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح دہکتے ہوں گے انہیں تھوکنے، ناک صاف کرنے اور قضائے حاجت کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ ان کے برتن سونے کے ہوں گے اور کنگھے سونے چاندی کے، ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا اور ان کا پسینہ مشک کی طرح خوشبودار ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک کو دو بیویاں ملیں گی وہ ایسی حسین ہوں گی کہ ان کے گوشت کا مغز ان کی پنڈلیوں کے آر پار سے نظر آئے گا۔ ان لوگوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہوگا اور نہ ان کے دلوں میں ذرا سا بھی بغض ہوگا۔ ان کے دل متحد ہوں گے وہ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کریں گے (متفق علیہ)

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

    ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو میرے کسی ولی سے دشمنی رکھے میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں اور میرا بندہ ایسی کسی چیز کے ذریعے میرا قرب نہیں پاتا جو مجھے فرائض سے زیادہ محبوب ہو اور میرا بندہ مسلسل نفلی عبادات کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں اور جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اسے ضرور عطا کرتا ہوں اور اگر وہ میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے ضرور پناہ دیتا ہوں۔ میں نے جو کام کرنا ہوتا ہے اس میں کبھی اس طرح متردد نہیںہوتا جیسے بندہ مومن کی جان لینے میں ہوتا ہوں۔ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس کی تکلیف ناپسند کرتا ہوں‘‘۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’مجھے میری امت میں ستر ہزار افراد ایسے عطا کئے گئے جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی مانند چمکتے ہوں گے اور ان کے دل محبت و اطاعت میں ایک شخص (ولی اللہ) کے دل کے مطابق ہوں گے۔ پس میں نے اپنے رب سے زیادہ چاہا تو اس نے ہر ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار کا میرے لئے اضافہ فرمادیا‘‘۔
     
  2. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    ماشاء اللہ نعیم بھائی بہت خوبصورت، ایمان افروز حدیث مبارکہ شیئر کی ہیں۔

    بارگاہ خداوندی میں دعا ہے کہ وہ ہمیں ایسی جبینیں عطا فرمائے جو اس کے حضور جھکیں اور ایسی زبانیں عطا فرمائے جو اس کا ذکر کریں اور ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس سے وہ اور اس کا حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہو جائیں۔
     
  3. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Joined:
    Feb 23, 2007
    Messages:
    1,054
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  4. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    سبحان اللہ ۔ کیا شان ہے اللہ تعالی کے دوستوں اور ولیوں کی۔
    اللہ تعالی ہمیں اپنے صالح بندوں کی عقیدت ، معیت اور تعلیمات کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    آمین
     
  6. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    جزاک اللہ خیرا۔۔

    جزاک اللہ خیرا۔۔
     
  7. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    ماشاءاللہ ۔ نعیم صاحب آپ نے بہت ایمان افروز احادیث ارسال کی ہیں۔

    جزاک اللہ الخیر
     

Share This Page