1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    Offline

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    Joined:
    Jun 10, 2014
    Messages:
    78
    Likes Received:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    جس طرح ایران کے بادشاہ کو کسریٰ اور چین کے سلطان کو خاقان کہا جاتا تھا اسی طرح یمن اور حضر مُوت کے فرمانروا کا لقب تُبع تھا – مفسرینِ کرام نے لکھا ہے کہ اس خاندان میں سے ایک تُبع مُشرف بہ اسلام ہُوا تھا – اس کا نام ابو کَرب بتایا جاتا ہے – اسی نے سب سے پہلے خانہ کعبہ پر قیمتی غلاف چڑھایا – جب اس کا گزر مدینہ طیبہ کے مقام سے ہُوا تو اس کے لشکر کے علماء نے اسے بتایا کہ یہ نبی آخرالزمان کی ہجرت گاہ ہے – اس فضا میں اسے ایسی کشش اور روحانی جاذبیت محسوس ہُوئی کہ اس نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کے نام ایک عرضداشت لکھی جس میں اپنے ایمان لانے کا ذکر کیا اور یہ التجا بھی کی کہ میرا ایمان قبول ہو اور روزِ قیامت مجھے اپنی شفاعت سے محروم نہ کیا جاے – علامہ قرطبی اور دیگر علماءِ تفسیر نے اس واقعہ کو بڑی تفصیل سے لکھا ہے – علامہ قرطبی نے وہ خط تحریر کیا ہے جس میں تُبع نے اپنے ایمان لانے کا ذکر کیا ہے اس کے آخری الفاظ یہ ہیں - : اگر میں اس حیاتِ مستعار میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے بہرہ مند نہ ہو سکوں تو میری شفاعت فرمائیے اور قیامت کے روز مجھے فراموش نہ کیجیے کیونکہ میں آپ کے ان امتیوں میں سے ہوں جو پہلے گزرے ہیں - : اس کے ہمراہ علماء بھی تھے – ان میں سے ایک جماعت نے اسی جگہ اقامت کی اجازت چاہی – بادشاہ نے ان کی رہائش کے لیے مکانات تعمیر کرواے ، ان کو زندگی کی ضروریات فراہم کیں اور ان میں جو معزز ترین عالم تھا ، اپنا مکتوب اس کے حوالے کیا اور اسے وصیت کی کہ اگر تجھے زیارت نصیب ہو تو میرا عریضہ پیشِ خدمت کرنا ، ورنہ اپنی اولاد کو ہدایت کرتے جانا کہ جس کو یہ سعادت نصیب ہو وہ میرا خط پیش کرے – تُبع کا زمانہ عہدِ رسالت سے ایک ہزار سال پہلے کا ہے – جب رحمتِ عالمیاں صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ سسلم ہجرت کر کے مدینہ طیبہ پہنچے تو جس گھر کے سامنے ناقہ مبارکہ بیٹھی وہ حضرت ابو ایوب انصاری کا دولت کدہ تھا اور یہ اس عالم کی اولاد سے تھے جس کو یہ خط ملا تھا – انہوں نے وہ عریضہ پیش کیا – حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کو حکم دیا کہ پڑھ کر سنائیں – حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے یہ خط سن کر اس کا ایمان قبول فرمایا اور اس کی شفاعت کی درخواست کو بھی منظور فرمایا -
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

Share This Page