پاکستان (تحریر : ابن انشاء) حدود اربعہ پاکستان کے مشرق ميں سيٹو ہے، مغرب ميں سنٹو، شمال ميں تاشقند اور جنوب ميں پاني يعني جائے مفر کسي طرف نہيں۔ پاکستان کے دو حصے ہيں، مشرقی پاکستان اور مغربي پاکستان يہ ايک دوسرے سے بڑے فاصلے پر، اس کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔ دونوں کا اپنا اپنا حدود اربعہ بھي ہے۔ مغربي پاکستان کے شمال ميں پنجاب ، جنوب ميں سندھ ، مشرق ميں ھندوستان اور مغرب ميں سرحد اور بلوچستان ھيں، يہاں پاکستان خود کہاں واقع ہے اور واقع ہے بھي نہيں اس پر آج کل ريسرچ ہو رہي ہے۔ مشرقی پاکستان کے چاروں طرف آج کل مشرقي پاکستان ہي ہے۔ (پیشکش: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان، اسلامی جمہوریہ ایران)