1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیضان تاج الشریعہ زندہ باد

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by عثمان غنی آسؔی, Dec 8, 2018.

  1. عثمان غنی آسؔی
    Offline

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    Joined:
    Oct 29, 2017
    Messages:
    32
    Likes Received:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]دلوں پر ہو گیا قبضہ مرے تاج الشریعہ کا
    زمانہ ہو گیا شیدا مرے تاج الشریعہ کا

    رضا کے باغیوں میں کھلبلی مچ ہی گئی یارو
    اچھلتا دیکھ کر سکہ مرے تاج الشریعہ کا

    غموں کی دھوپ میں ابرِ مسرت کیوں نہ چھا جائے
    سہانا دیکھ کر چہرہ مرے تاج الشریعہ کا

    نبی کے عشق کے صدقے خدا نے حسن وہ بخشا
    نظر دیکھا کرے رستہ مرے تاج الشریعہ کا

    سنو اے حاسدو اب بھی حسد سے باز آجاؤ
    پکڑ لو آکے اب تلوا مرے تاج الشریعہ کا

    مجھے اب دشمنوں کا خوف کیوں کر ہو بھلا آسؔی
    مرے سر پر ہے اب سایہ مرے تاج الشریعہ کا
     

Share This Page