1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کل شب اِک شاعر نے بُلایا مُجھ کو

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by جعفر بشیر, Feb 8, 2012.

  1. جعفر بشیر
    Offline

    جعفر بشیر ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2012
    Messages:
    17
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ایک شاعر نے جو گھر اپنے بُلایا مجھ کو
    اپنے شعروں سے بہت اُس نے گھمایا مجھ کو


    ڈال لینی ہی پڑی اُنگلیاں بھی کانوں میں
    پھر ترنّم سے بہت اُس نے تپایا مجھ کو


    بس سناؤں گا فقط چند ہی میں شعر اپنے
    پھر تو بس خوب ہی دیوان سنایا مجھ کو


    جب مجھے نیند کا جھونکا بھی ستانے آیا
    چائے کا جام بھی پھر اُس نے پلایا مجھ کو


    شاعری میری یہاں کوئی نہیں ہے سُنتا
    واقعہ دُکھ سے بہت ہی تھا بتایا مجھ کو


    آ گئے گھر میں جو مہمان اچانک اُس کے
    بھاگ جانے کا لو موقع بھی دلایا مجھ کو


    اُس کو جعفرؔ تھا کیاغم کہ وہ تو شعروں پر
    خود تو رویا تھا مگر اس نے رلایا مجھ کو



     
    Last edited: Sep 15, 2016

Share This Page