1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زبان شاہ ہدیٰ لا الٰہ الا اللہ - حبیب سرور عزیزی

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, May 16, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    زبان شاہ ہدیٰ لا الٰہ الا اللہ
    خدا کی حمد و ثنا لا الٰہ الا اللہ

    وقار ذوق وفا لا الٰہ الا اللہ
    یقین ذات خدا لا الٰہ الا اللہ

    اسی سے کافرو مومن میں امتیاز ہوا
    ہے اعتراف خدا لا الٰہ الا اللہ

    وہ غار ثور ہو اے دوستوکہ غار حرا
    بس آرہی ہے صدا لا الٰہ الا اللہ

    بزرگ جتنے ہوئے سب کا یہ وظیفہ تھا
    ہر ایک صبح و مسا لا الٰہ الا اللہ

    جدھر جدھر سے بھی گذرے میرے نبی کے قدم
    ہر ایک شے نے کہا لا الٰہ الا اللہ

    فنا زمانے کی ہر شے کو ہے یہاں لیکن
    امین عمر بقا لا الٰہ الا اللہ

    اجالا کلمۂ طیب کا حشر تک ہوگا
    اندھیری شب کا دیا لا الٰہ الا اللہ

    نصیب اسکو ہوا قرب رب اکبر کا
    جو ورد کرتا رہا لا الٰہ الا اللہ

    بصد خلوص یہ ورد زباں رہے یارو
    حریف جملہ بلا لا الٰہ الا اللہ

    سکون قلب جو چاہو تو یہ پڑھو ہردم
    لگائو دل سے صدا لا الٰہ الا اللہ

    خدائے پاک یہ توفیق دے مجھے سرورؔ
    یہی پڑھوں میں سدا لا الٰہ الا اللہ
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page