1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’شراب پر ٹیکس سے آمدن حرام؟؟؟؟؟؟‘

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by سموکر, Jun 8, 2006.

  1. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    ’شراب پر ٹیکس سے آمدن حرام؟؟؟؟؟؟

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/stor ... _rza.shtml
    پاکستان کے سابق وفاقی وزیر جے سالک نے ملک کی بڑی اسلامی عدالت میں دائر کردہ ایک درخواست میں استدعا کی ہے کہ شراب پر عائد کردہ ٹیکسز سے ہونے والی آمدن کو حرام قرار دیا جائے۔
    جے سالک نے بدھ کے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں ہر قانون اسلام کے مطابق بنتا ہے۔

    ان کے مطابق جب شراب اور نشہ آور اشیاء اسلام کے مطابق حرام ہیں تو پھر اس کی فروخت پر عائد ٹیکس سے ہونے والی آمدن کیسے حلال ہوسکتی ہے؟

    انہوں نے شرعی عدالت میں دائر کردہ درخواست کی کاپی بھی فیکس کے ذریعے بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ اپنے وکیل اجمل خٹک کی معرفت انہوں نے شرعی عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شراب پر عائد ٹیکس سے ہونے والی آمدن کو حرام قرار دیا جائے۔

    انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت حکومت کو پابند بنائے کہ شراب پر عائد ٹیکس کی رقم شراب کو حلال سمجھنے والی اقلیتی برادریوں پر خرچ کرے گی۔

    جے سالک کا کہنا ہے کہ اسلام اور عیسائیت دونوں میں شراب حرام ہے لیکن حکومت عیسائیوں کو شراب کے پرمٹ جاری کرتی ہے تاکہ وہ اُس مضر صحت اور غیر مذہبی چیز کا استعمال کریں ۔ ان کے مطابق ’حال ہی میں آنے والا زلزلہ بھی ہمارے ایسے ہی گناہوں کا نتیجہ ہے۔‘

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شراب سے ہونے والی آمدن کو بجٹ میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ پورا بجٹ حرام ہوجاتا ہے۔
     
  2. ساجد
    Offline

    ساجد ممبر

    Re: ’شراب پر ٹیکس سے آمدن حرام؟؟؟؟

    دِل کو لگتی ہے بات سالک کی

     
  3. پٹھان
    Offline

    پٹھان ممبر

    اس پر تو ہماری اسلامی نظریاتی کونسل کو غور کرنا چاہئے
     

Share This Page