1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by واصف حسین, Apr 13, 2011.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    میرے گھر بھی ایک عدد چکر لگا ہی آتے ۔
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    عاطف بھائی کی اسائنمنٹ تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اور میں بھی نئے گھر شفٹ ہونے کیلئے مصروف ہوں۔
    گذشتہ 2، 3 دن ہوئی میری عاطف بھائی سے ملاقات نہیں مگر فون پہ رابطہ قائم رہا۔ آج 12 مارچ بروز منگل وار ہے، میں نے سوچا کہ آج ملاقات کرنا چاہیے۔فون پہ وقت طے ہوا اور میں اس سے پہلے پہلے گھر کی چھوٹی چھوٹی چیزیں نئے گھر شفٹ کرتا رہا۔
    مغرب کے بعد ان کے ہاں پہنچا تو تھوڑی دیر میں ہی عاطف بھائی تشریف لے آئے۔ رسمی جملوں کے بعد پروگرام پوچھا تو کہنے لگے جو آپ کی مرضی۔ عاطف بھائی کی طبعیت بہت ملنسار اور بڑوں کی عزت کرنا ہے مجھے انھیں دیکھ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی اور دیار وطن میں اپنوں کا احساس ہوا۔ الحمدللہ۔
    ہم ڈاون ٹاون کیطرف چل دیئے اور میں نے دریافت کیا کہ کھانے کیلئے کیا پسند کریں گے۔ تو جواب تھا خاموشی۔ پس میں انھیں قرموشی ریسٹورنٹ لے گیا۔ میں نے یہاں ایک مقامی ڈش پہلے سے ٹیسٹ کررکھی تھی اس لئے سوچا عاطف بھائی کو بھی ٹیسٹ کرواتا ہوں۔
    عاطف بھائی کیلئے ریسٹورنٹ کا ماحول ذرا مختلف تھا مگر ویٹر کی گرم جوشی نے انھیں ماحول سے مانوس کرنا شروع کیا۔ میں نے مطبق اور معصوب اور ایک پیپسی اور ایک سیون اپ کا آرڈ ر دیا۔
    اس دوران میں نے ان سے کام اور پاکستان روانگی کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے انکشاف کیا کہ تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کے بعد پاکستان روانگی ہوگی۔
    اس دوران کھانا تیار ہوگیا اور سرو ہوگیا۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔۔
    مطبق۔۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]

    معصوب۔۔۔​
    [​IMG]
    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
    عاطف حسین likes this.
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    ڈنر سے فارغ ہوکر ہم الشایقی ہوٹل گئے وہاں میں جاننے والے میزان الرحمن بنگلادیش چھٹی پہ گئے ہوئے تھے تاہم ہم لوگ لاونج میں جا بیٹھے اور چائے کا آرڈر دیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ ہوتی رہی ۔
    میں نے سادہ چائے کیلئے تھا جس میں دودھ شامل نہیں ہوتا۔ عاطف بھائی کو چائے پسند آئی۔
    ہمارے دیکھتے دیکھتے لاونج میں مقامی لوگ کثرت میں جمع ہوگئے اور ہم ہوٹل سے باہر آگئے۔۔۔۔ گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ مجھے سویٹ (ڈیزرٹس) کی ضرورت محسوس ہوئی اور میں نے عاطف بھائی سے کہا کہ آواکاڈو جوس پیتے ہیں۔
    جس کے لئے میں مقرمش چکن ریسٹورنٹ کی طرف ہوگیا۔ وہاں گئے تو استقبالیہ پہ اچھے طریقے سے خوش آمدید حاصل ہوا۔ یہ شامی ریسٹورنٹ ہے جہاں میں اکثر اوقات اپنے دوستوں کے ہمراہ جاتاہوں۔
    جوس کیلئے پوچھا تو جواب ملا کہ آواکاڈو پھل ابھی کچا تھا اس لئے انھوں نے معذرت کرلی۔ تاہم مجھے وہاں کا اسٹرابیری جوس یاد آیا وہی آرڈر کیا اور میٹھے کی حس کو تسکین ہوئی۔۔۔۔

    استقبالیہ مدیر کے ہمراہ۔۔۔۔​
    [​IMG]

    [​IMG]
    جاری ہے۔۔۔۔۔
     
  4. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    ّّغوری بھائی نے اتنی شفقت کی کے بیان کرنے کو الفاظ کم پڑ جائیں۔
    شامی ریسٹورنٹ میں ہم رات ایک بجے بیٹھے تھے جبکہ غوری بھائی کو صبح 6 بجے دفتر بھی جانا تھا۔ ​

    غوری بھائی کی شخصیت اتنی عمدہ ہے کہ وقت گزرنے کا کچھ پتا نہیں چلتا۔
     
    آصف حسین likes this.
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جی ہاں ہم دیر تک شامی ریسٹورنٹ میں بیٹھے رہے اور معا مجھے خیال آیا کہ ڈاکٹر انیل کی ڈیوٹی شروع ہوچکی ہوگی۔ پس میں نے احتیاطا 3 جوس پارسل بنوائے اور عاطف بھائی کو اپنے ایک اور گھر الخونینی کلینک لے گیا۔

    وہاں ڈاکٹر انیل سے ملاقات ہوئی اور ان کے اسسٹنٹ مسٹر خان بھی موجود تھے۔ عاطف بھائی کو بھی ڈاکٹر انیل سے متعارف کروایا۔

    وہاں کچھ دیر گپ شپ کی اور پھر عاطف بھائی کو چھوڑنے ان کی رہائش گاہ فرسٹ ہوم گئے۔ عاطف بھائی نے رات رکنے کو کہا تو ایک شب کیلئے ہم ان کے ہاں مہمان ہوگئے۔

    نیند اچھی آئی اور مجھے آفس جانا تھا اس لئے صبح 5 بجے اٹھ گیا اور اجازت لیکر اپنے نئے گھر گیا۔

    تیار ہوکر وہی روزانہ کی معمولات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عاطف بھائی کے ساتھ الوداعی ملاقات کا ذکر ابھی باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

    تصاویر کے ساتھ بیان کروں گا۔۔۔۔۔

    اللہ حافظ

    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    :salam:
    4:40 - پر اوکاڑہ سے ٹرین نے روانہ ہونا تھا اور میں نے کاہلی سے 3 بجے ایک دوست کو ریلوے سٹیشن پر فون کیا تو انہوں نے کہا جلد پہنچو ٹرین بروقت پہنچ رہی ہے حیرانی اور پریشانی میں سٹیشن پہنچے تو حیرت کو چار چاند لگ گئے کہ واقعی ٹرین تو مقررہ وقت پر پہنچ گئی ہے اپنی برتھ لبھی اور بیٹھ گئے ساتھ ہی واصف بھائی کو ٹلی ماردی کہ آپ ہمیں رستے میں اپنے سٹیشن پر ملیں ، جب ہم ملتان سٹیشن پر پہنچے تو واصف بھائی اپنی پرجوش مسکراہٹ کے ساتھ موجود تھے پرجوش اندار میں معانقہ ہوا اور کافی ساری باتیں ۔ ارشین بخاری آپاں جی زندہ آباد انہوں نے اپنے انہوں کے ذریعے ہمارے لئے مچھلی فرائی کرکے بھیجی تو بادشاہوں ص آگیا اور آپاں جی کیلئے ہم نے ڈھیروں دعائیں کیں ، اور ان کے انہوں کے ذریعے شکریہ کے ننھے سے الفاظ بھی جواباً بھیجے ۔
    اوکاڑہ سے چلتے ہوئے ایک عدد واقعہ بھی رونما ہوا کہ ہمارے اختر بھائی بھی ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں اور ان میں جذبہ ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ایک شخص ساتھ کھڑا ہوا تھا تو انہوں نے ہمیں کہا چلو اوئے نال نال ہوجاؤ اور اس شخص سے کہا آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں وہ شخص بخوشی بیٹھ گیا اور 10 منٹ بیٹھا اور پھر اٹھ کر چل دیا اس کے جانے کے چند منٹ بعد اختر بھائی نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ان کا موبائل غائب تھا ، اس سے پتا چلا کہ وہ بندہ سیٹ پر نہیں ہمارے گوڈے گٹوں میں بیٹھ گیا ہے یہ واقعہ ہم نے واصف بھائی کے گوش گذارا تو وہ بہت ہنسے اور انہوں نے یاد دلایا کہ اس موضوع پر انہوں نے فورم پر ایک واقعہ لکھا تھا نیکی کر دریا میں ڈال۔ ان کا موبائل بھی ایسے ہی گواچا تھا ، اب ہنسنے کی میری باری تھی میں نے کہا کہ سارے فوجی ایسے ہی ہوتے ہیں کیا ؟:84:
     
    غوری likes this.
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    :salam:
    4:40 - پر اوکاڑہ سے ٹرین نے روانہ ہونا تھا اور میں نے کاہلی سے 3 بجے ایک دوست کو ریلوے سٹیشن پر فون کیا تو انہوں نے کہا جلد پہنچو ٹرین بروقت پہنچ رہی ہے حیرانی اور پریشانی میں سٹیشن پہنچے تو حیرت کو چار چاند لگ گئے کہ واقعی ٹرین تو مقررہ وقت پر پہنچ گئی ہے اپنی برتھ لبھی اور بیٹھ گئے ساتھ ہی واصف بھائی کو ٹلی ماردی کہ آپ ہمیں رستے میں اپنے سٹیشن پر ملیں ، جب ہم ملتان سٹیشن پر پہنچے تو واصف بھائی اپنی پرجوش مسکراہٹ کے ساتھ موجود تھے پرجوش اندار میں معانقہ ہوا اور کافی ساری باتیں ۔ ارشین بخاری آپاں جی زندہ آباد انہوں نے اپنے انہوں کے ذریعے ہمارے لئے مچھلی فرائی کرکے بھیجی تو بادشاہوں ص آگیا اور آپاں جی کیلئے ہم نے ڈھیروں دعائیں کیں ، اور ان کے انہوں کے ذریعے شکریہ کے ننھے سے الفاظ بھی جواباً بھیجے ۔
    اوکاڑہ سے چلتے ہوئے ایک عدد واقعہ بھی رونما ہوا کہ ہمارے اختر بھائی بھی ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں اور ان میں جذبہ ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ایک شخص ساتھ کھڑا ہوا تھا تو انہوں نے ہمیں کہا چلو اوئے نال نال ہوجاؤ اور اس شخص سے کہا آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں وہ شخص بخوشی بیٹھ گیا اور 10 منٹ بیٹھا اور پھر اٹھ کر چل دیا اس کے جانے کے چند منٹ بعد اختر بھائی نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ان کا موبائل غائب تھا ، اس سے پتا چلا کہ وہ بندہ سیٹ پر نہیں ہمارے گوڈے گٹوں میں بیٹھ گیا ہے یہ واقعہ ہم نے واصف بھائی کے گوش گذارا تو وہ بہت ہنسے اور انہوں نے یاد دلایا کہ اس موضوع پر انہوں نے فورم پر ایک واقعہ لکھا تھا نیکی کر دریا میں ڈال۔ ان کا موبائل بھی ایسے ہی گواچا تھا ، اب ہنسنے کی میری باری تھی میں نے کہا کہ سارے فوجی ایسے ہی ہوتے ہیں کیا ؟:84:
     
    محبوب خان likes this.
  8. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    واصف بھائی کو سلام اور
    ارشین بخاری صاحبہ کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہارون بھائی یہ لڑی بہت دلچسپ ہونے لگی ہے۔۔۔۔۔
     
  9. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    اوہو۔۔۔ بھابھی کے ہاتھ کی مچھلی۔۔۔ ظالموں بندہ پوچھ تے لیندہ ہے۔
     
    ھارون رشید likes this.
  10. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    عاطف بھائی دیکھ لیں ہارون بھائی کے کتنے مزے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم یہاں ریسٹورنٹس کے کھانے کھا کھا کر ادھ موئے ہوگئے۔۔۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    چاچا جی ! کہاں تک پہنچے ہیں ؟
     
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  13. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    مچھلیوں کا کیا بنا :soch:
     
  14. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    خانیوال تک تو ساتھ تھیں گویا۔۔۔۔۔۔۔
     
    عاطف حسین likes this.
  15. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    اب میرا پروگرام بن رہا ہے اسلام آباد آنے کا
     
    ھارون رشید likes this.
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    1. مجھے بھی ساتھ لے چلنا
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    مچھلی اور ساتھ پیپسی کیا کہوں بس جی آہو کچھ نہ پوچھیں اللہ ارشین آپاں جی کی لمبی خوشیوں اور نیکیوں والی عمر کرے ۔ ایک بار پھر جانا پڑے گا۔

    اب میں نے خیرپور میں ایک چچا زاد بھائی کو فون کیا کہ بھئی ہم آت پڑے ہیں آپ ایک عدد موبائل فون لیکر سٹیشن پر پہنچو صبح چار بجے ٹرین خیر پور پہنچی تو اقبال بھائی کھیر ، انڈے پراٹھے اور فون لئے موجود تھے ٹرین کا وہاں رکنے کا وقت بہت ہی کم تھا اس لئے ان سے معانقہ کیا اور شکریہ مارکر واپس حوالہ ٹرین ہوئے خوب تسلی کرکے ناشتہ کیا اور اب ظہرانے کا سوچنے لگے ۔ خیر 11 بجے ہم حیدر آباد پہنچ گئے میاں صاحب ہمیں لینے آئے ہوئے تھے گھر گئے تو شاندار قسم کی نہاری اور تازہ تندوریروٹیاں ہماری منتظر تھیں ، ناشتہ تو 4 بجے کیا تھا بھوک نے کہا نہائیں گے بعد میں پہلے ان کیساتھ انصاف کرو ۔۔۔۔۔

    نہائے پھر چائے پی اور سوگئے

    شام کو کراچی والے دوستوں کو فون کیا سب نے پرجوش انداز میں ویلکم کہا اور ساتھ ہی میرے ایک لنگوٹئے دوست احمد چوہدری نے کہا کہ کل وہ مجھے لینے حیدرآباد پہنچ جائیگا ----
     
    نعیم and محبوب خان like this.
  18. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    عاطف بھائی کی روانگی 15 مارچ 2013 بروز جمعہ المبارک تھی۔ میں نے ایئرپورٹ ڈراپ کرنے کیلئے کہا تو انھوں نے کہا کہ گاڑی کا انتظام ہے آپ جمعہ کو آرام کریں۔ آج 14 مارچ تھی اور آفس سے فراغت کے بعد رستے میں فون کیا تو مغرب کے بعد کا وقت ملاقات طے ہوا۔

    میں ان کی رہائش گاہ پہ پہنچا تو عاطف بھائی تیار تھے سلام دعاء ہوئی۔ ان سے پروگرام دریافت کیا تو جواب میں وہی دلکش مسکراہٹ حصے میں آئی۔ میں سمجھ گیا کہ مہمان تو خاموش ہوتا ہے۔ میں نے سوچا آج انھیں رائل کمیشن الفیحاء میں واقع ریسٹورنٹ بربر آغا لے چلوں۔۔۔

    وہاں پہنچے گاڑی پارک کی، اندر داخل ہوئے تو کاونٹر پر اطلاع ملی کہ سفری کھانا میسر ہے ٹیبل پر کھانا نماز عشاء کے بعد سرو ہوگا۔

    نماز کے بعد دوبارہ بربر آغا گئے اور آرڈر دینے کے بعد ٹیبل پر بیٹھ گئے۔ میں نے مصری کشری اور شاورما کی بڑی پلیٹ اور سافٹ ڈرنک کا آرڈر دیا۔

    بربر آغا ریسٹورنٹ بہت دیدہ زیب فرنیچر، قمقموں اور آرٹسٹک رنگوں سے مزین خوبصورت اور صاف ستھرا ریسٹورنٹ ہے جہاں ہنگامہ نہیں ہوتا۔

    ہم کچھ دیر گفتگو کرتے رہے اور میں عاطف بھائی سے کہہ رہا تھا کہ یہاں کے ویٹر مجھ سے نالاں رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں بار بی کیو کا آرڈر دیتا ہوں تو میں انھیں اضافی پلیٹوں کیلئے کہتا ہوں تاکہ جتنے بھی کھانے والے ہیں وہ مین ڈش سے کھانا لیکر اپنی اپنی پلیٹ میں کھاتے رہیں۔ اور یہ بات ان ویٹروں پر گراں گزرتی ہے۔

    مگر اس دن ویٹر بخوشی ایکسٹرا پلیٹ لے آئے۔

    آج کا مینو ملاحظہ فرمائیں:
    سلاطہ اور حمص وغیرہ
    [​IMG]
    صحن شاورما
    [​IMG]
    خبز (روٹی)
    [​IMG]
    کشری (مصر کی ڈش)
    [​IMG]
    ایک ہی پلیٹ کی دوسری تصویر
    [​IMG]
    کھانے کے بعد ہم نے کچھ تصاویر بنائیں آپ بھی ملاحظہ فرمائیں:
    [​IMG]
    [​IMG]
    ویٹنگ ایریا کے قریب۔۔۔۔۔​
    [​IMG]
    کھانے کے انتظار میں۔۔۔۔۔​
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    بربر آغا سے فارغ ہونے کے بعد ہم الجبیل سٹی گئے کیونکہ عاطف بھائی کے کسی دوست کا فون آگیا تھا کہ انھیں پیکینگ کیلئے بڑی ٹیپ چاہیۓ۔​
    رائل کمیشن اور الجبیل کے درمیاں تقریبا 27 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جو 10 تا 12 منٹ میں طے ہوتا ہے۔ ہم راستے بھر گپ شپ کرتے آئے۔اور سٹی میں پہنچتے پہنچتے ہمارے پروگرام میں تھوڑی سے تبدیلی ہوگئ۔۔۔۔۔​
    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔​
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  20. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    ھارون بھائی کے ساتھ گذرے ہوئے تھوڑے ہی لمحات نہایت اچھے رہے
    بہت دل خوش ہوا، دیگر احباب سے مل کر بھی دل باغ ہوگیا
    اللہ کرے یہ سلسلہ محبت چلتاہی رہی۔
     
  21. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    ھارون بھائی کے ساتھ گذرے ہوئے تھوڑے ہی لمحات نہایت اچھے رہے
    بہت دل خوش ہوا، دیگر احباب سے مل کر بھی دل باغ ہوگیا
    اللہ کرے یہ سلسلہ محبت چلتاہی رہی۔
     
  22. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    آپ دوستوں کی محبتیں اور خلوص دیکھ ، پڑھ اور سُن کر دل گارڈن گارڈن ہو گیا
     
    ھارون رشید likes this.
  23. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    گارڈن میں الفت کے پھول کھلتے ہیں جب ملاقات بھی ہوجائے۔۔۔۔
     
    ھارون رشید likes this.
  24. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    ہارون بھائی کے ساتھ کن صاحب کی تصویر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ھارون رشید likes this.
  25. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    یہ تصویر ان کے چچا زاد بھائی کی ہے
    کراچی میں ان سے بھی ملاقات ہوئی
     
    غوری likes this.
  26. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔
     
  27. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بھائی محمد اختر ہیں
     
    غوری likes this.
  28. آصف حسین
    Offline

    آصف حسین ممبر

    ہارون بھائی باقی احباب کی تصاویر کا انتظار ہے
     
  29. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    معافی چاہتا ہوں جب مجیب بھائی اور احتشام بھائی سے ملاقات ہوئی تو ہمارے ساتھ راشد صاحب کیمرہ ساتھ لے جانا بھول گئے اب انشاء اللہ جون یا جولائی میں دوبارہ جانا ہے پھر نویں شٹوری کے ساتھ حاضر ہونگے
     
  30. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    چاچا جی ۔ جولائی کا پروگرام بنائے گا ۔
     

Share This Page