1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گھریلو ٹوٹکے

Discussion in 'گھریلو ٹوٹکے' started by تانیہ, May 26, 2013.

  1. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

  2. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    زبردست معلومات کی شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. علی یوسفزئی
    Offline

    علی یوسفزئی ممبر

    جناب یہ رہے کچھ اور ٹوٹکے۔

    ٭ سالن میں غلطی سے زیادہ نمک ڈل جائے تو پریشان نہ ہوں اس میں صرف ایک چھلا ہوا آلو ڈال دیں وہ تمام اضافی نمک جذب کرلے گا۔
    ٭ اگر آپ یہ تسلی کرنا چاہتی ہیں کہ انڈا خراب تو نہیں تو انڈے کو ٹھنڈے نمک ملے پانی میں ڈال دیں اگر وہ تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے اور اگر ڈوب جائے تو سمجھ لیں کہ انڈا ٹھیک ہے۔
    ٭ سر درد کا بہتر علاج ایک لیموں لیں اور اسے کاٹیں پھر اس کو اپنی پیشانی پر ملیں سر درد ٹھیک ہوجائے گا۔
    ٭ اگر آپ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے تکلیف دہ خارش کا شکار ہیں تو اس جگہ پر تھوڑا سا صابن لگائیں‘ خارش فوراً غائب ہوجائے گی۔
    ٭ اگر آپ کے گھر میں چیونٹیاں اور کاکروچ بہت زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرش پر چاک سے لکیر لگادیں‘ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
    ٭ انڈے کو ابالنے سے پہلے اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ملالیں تو انڈے کا چھلکا پھٹتا نہیں۔
    ٭ کھانے سے پہلے ہمیشہ تھوڑا سا نمک چکھنے کی عادت ڈالیں اس سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
    ٭ اگر آپ کا لوہے کا فرنیچر زنگ آلود ہوگیا ہے تو تارپین کے تیل کو کپڑے پر لگا کر اسے صاف کرلیں۔
    ٭ لیدر کے فرنیچر پر سیاہی کے سخت دھبے لگ جائیں تو نیل پالش ریموور سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔
    ٭ اگر آپ کا چاندی کا زیور کالا ہوگیا ہے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح ملیں۔
    ٭ اگر لیموں کا زیادہ رس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے اوون میں ہلکا سا گرم کرلیں یا پھر گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
    ٭ گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کی بجائے لان میں پودوں میں ڈال دیں‘ یہ بہت اچھی کھاد کا کام کرتی ہے۔
    ٭ فریج سے اگر سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنا ہوتو اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عد دبجھا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
    ٭ برسات کے موسم میں بستر اور گدوں وغیرہ کو نمی اور سیلن سے بچانے کے لیے ٹالکم پاؤڈر استعمال کریں اگر گدے پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر اوپر بیڈ شیٹ بچھائی جائے تو نمی سے محفوظ رہیں گے۔
     
  4. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    بہت زبردست و معلوماتی ٹوٹکے ہیں ۔۔۔۔۔۔شکریہ
     
  5. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    آلو کی مٹھاس ختم کرنا
    پنجاب میں موسم گرما میں اکثر آلو میٹھے ملتے ہیں۔ جس کے باعث سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔
    اس کے لئے آلو کو کاٹ کر خوب نمک لہسن اور سرکہ لگا کر رکھ لیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد سالن بنا لیں۔
    آلو میں مٹھاس ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہو جائیں گے
     
    مالا and سین like this.
  6. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    آٹے کوخمیر سے بچانا
    گوندھے ہوئے آٹے پر گھی کی ہلکی سے تہہ چڑھا دیں تو آٹے سے خمیر نہیں اُٹھے گا۔
    کیونکہ خمیر پیدا کرنے والے جراثیم چکنائی کی تہہ کی وجہ سے آٹے میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور آٹے سے خمیر بھی نہیں اُٹھے گا
     
    مالا likes this.
  7. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    آٹے میں خمیر پیدا کرنا
    آٹے میں خمیر پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے لسی سے گوندھا جائے۔ جس سے بےحد نرم روٹی بنے گی۔ اور خمیر بھی اُٹھے گا۔ یہ روٹی بے حد مزیدار ہوگی اور دیر تک خشک بھی نہیں ہوگی
     
    مالا and سین like this.
  8. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    ادرک تو تازہ رکھنے کا طریقہ اور حفاظت
    ادرک کو اگر دیر تک تازہ رکھنا ہوتو کسی گملے میں اسے دبا دیں۔ ضرورت کے وقت ایک ٹکڑا نکال کر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ اسے تازہ رکھنے کے لئے کسی فالتو برتن میں ریت ڈال کر اس میں دبا دیں۔ ریت کو ہر وقت نمدار رکھیں اور حسب ضرورت نکال کر استعمال کر لیں
     
    مالا likes this.
  9. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    ایئر فریشر

    گھروں میں خو شبو اور تازگی بر قرار رکھنے کے لئے ایک بوتل میں تھوڑے سے چمبیلی کے پھول سرکہ میں بھگو کر ڈھکن بند کر دیں تین دن بعد چنبیلی کے پھول نکال کر ضائع کر دیں اور سرکے کو تین چار چھوٹے گلدان یا پیالوں میں ڈال کر کمرے کے کونوں میں رکھ دیں کئ دن تک خوشبو آئے گی یوں یہ ایر فریشر کا کام کریں گے
     
    مالا likes this.
  10. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    خالص شہد کا پتہ لگانا

    روئی کو شہد میں بھگو کر جلائیں اگر شہد اصلی ہو گا تو سارا جل جائے گا۔
     
    مالا likes this.
  11. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    ٹوٹے گلدان اور چینی کے بر تن جوڑنا

    ٹوٹے گلدان اور چینی کے برتن جوزنے کے لئیے انڈے کی سفیدی میں ان بجھا چونا ملا کر آمیزہ تیار کر لیں اور برتن جوڑ کر رکھ لیں تھڑی دیر سوکھنے کے بعد چیک کرے لگے گا برتن کبھی نیہں ٹوٹا
     
    مالا likes this.
  12. پاکیزہ
    Offline

    پاکیزہ ممبر

    ہی ہی ہی ہی ۔ سارا شہد جل گیا تو کیا فائدہ ؟
     
    مالا likes this.
  13. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    لگتا ہے کہ آپ سارے شہد کو روئی میں ڈبونے کے چکر میں پڑ گئی ہیں شاید :84:
     
    مالا likes this.
  14. مالا
    Offline

    مالا ممبر

    یہ اچھا لگا

    ویسے یہاں سب ہی ٹوٹکے مفید ہیں
     

Share This Page