1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کام لکڑی سے لیا ہے آپ نے تلوار کا....... نعت شریف

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ثانی مرادآبادی, ‏15 جنوری 2018۔

  1. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    یہ قلم میرا، تفکر میرے لالہ کار کا
    خاک ہوگا ذکر، اوجِ احمدِ مختار کا

    چاہئے گر ذکر کرنا، اس گلِ گلزار کا
    لائیے پھر شاخِ طوبی سے قلم معیار کا

    شاعرانِ کل جہاں محوِ تفکر ہیں ابھی
    وصف کیسے ہو بیاں ان کے لب و رخسار کا

    ہم سخنور تیری مدحت کا احاطہ کیا کریں
    دم نکلتا ہے تری سرکار میں افکار کا

    شاعری بہرِ بیانِ وصف نور اللہ نہیں
    اک ذریعہ ہے محبت کے فقط اظہار کا

    ذرہ ذرہ سر نگوں ہے آپ کی سرکار میں
    کام لکڑی سے لیا ہے آپ نے تلوار کا

    سر جھکاؤ، دل بچھاؤ، عشق کی سوغات لو
    تذکرہ ہوتا ہے لوگو اب خدا کے یار کا

    ثانئ احقر ترا طرزِ تخیل ہیچ ہے
    کیا محمد مصطفے! کیا دم ترے اشعار کا

    فقیر سعادت علی (ثانی مرادآبادی)
     
    نعیم, ھارون رشید, زنیرہ عقیل اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    بہت اچھی نعت ہے
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    مشکور و ممنون ہوں
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ماشاء اللہ بہت خوبصورت کلام
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    کرم فرمائی جناب کی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    سبحان اللہ ۔ ثانی بھائی بہت عمدہ نعتیہ کلام ہے۔
    تقبل اللہ ورسولہ صل اللہ وعلیہ وآلہ وسلم۔
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    آمین ثم آمین

    نعیم بھائی، بہت بہت شکر گزار ہوں توجہ کے لیے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں