1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مکاں بھی تیرا ہے اور لا مکاں بھی تیرا ہے ۔بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 15, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    مکاں بھی تیرا ہے اور لا مکاں بھی تیرا ہے
    جلال کن فیکوں سے عیاں بھی تیرا ہے
    ترے ہی حکم سے راتیں سیاہ ہوتیں ہیں
    یہ نور مہر و مہ و کہکشاں بھی تیرا ہے
    ہے گھر ازل سے مسلماں کے دل میں گو تیرا
    ہر اک مکاں سے بلند آشیاں بھی تیراہے
    ہوائیں تیرے ہی فضل و کرم سے چلتی ہیں
    یہ بادلوں کا حسیں کارواں بھی تیرا ہے
    اگر چہ تو نہیں دیتا دکھائی بندوں کو
    ہر ایک آنکھ میں لیکن نشاں نھی تیرا ہے
    ترے کرم کے بنا میں کہاں رہوں یا رب
    زمیں بھی تیری ہے اور آسماں بھی
    بجا ہیں نام قہار و عزیز بھی تیرے
    کلام حق میں لقب مہرباں بھی تیرا ہے
    جہاں میں جس کی تلاوت ہے روز و شب جاری
    وہ اک پیام حسیں جاوداں بھی تیرا ہے
    بلال تیرے سوا کس سے اورمدد مانگے
    کہ سب یہاں بھی ترا اور وہاں بھی تیراہے
    -----
    بلال رشید

     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page