1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 مئی 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم۔ بحمداللہ تعالی 15مئی کو درِ رسول اکرم :drood: کی حاضری کی سعادت سے واپس لوٹا ۔ تو مدینہ طیبہ کی بہاروں کی یاد دل و دماغ پر چھائی رہی۔اسی کیفیت میں اگلی رات یعنی 16 مئی کی رات کچھ اشعار ترتیب پاگئے ۔ جو اہلِ دل کے پیشِ خدمت ہیں۔

    واہ کیادن تھےکہ مسکن تھامدینہ اپنا
    لبِ ساحل نظر آتا تھا سفینہ اپنا

    کیف ومستی کی تھی سرشاری مِری روح تلک
    اَوجِِ قسمت پہ تھا پہنچا ہوا جینا اپنا

    دَم بخود سی تھی ہوا، اور مئودب سی فضا
    با ادب کر لیا ہر شئے نے قرینہ اپنا

    دھوپ ٹھنڈی تھی فضائیں بھی تھیں مہکی مہکی
    میوے جنت کے تھے ۔۔ زم زم کا تھا پینا اپنا

    جوق در جوق تھے عُشاق مواجہ میں کھڑے
    قُربِِ محبوب (ص) سے ٹھنڈا کیے سینہ اپنا

    مَس ہوا جب سے مدینے کی ہواؤ ں سے بدن
    مُشک وکافور سا لگتا ہے پسینہ اپنا

    آرزو ایک ہے بس قلبِ رضا میں ہردَم
    مجھ کو فرما دیں کہ"یہ سگ ہے کمینہ اپنا"


    محمد نعیم رضا ۔ 2011-05-16 بروز پیر​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    اوپر والی نعت ہی کی تضمین پر چند دن بعد 19مئی 2011 کو مدینہ طیبہ کی حاضری کی یاد میں کچھ اور اشعار ترتیب پائے جن کا ردیف و وزن تو پہلی نعت جیسا ہے۔ البتہ قافیہ قدرے مختلف ہے۔

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    وقت بیتا ہے یوں طیبہ میں سہانا اپنا
    اب نہ بھولے گا مدینے میں زمانہ اپنا

    مسجدِ نبوی کی رس گھولتی کانوں میں اذاں
    گنبدِ خضریٰ کا سایہ تھا ٹھکانہ اپنا

    ہمنوا بن گئے قُدسی بھی ہمارے اکثر
    بن گیا صلِّ علیٰ جب بھی ترانہ اپنا

    جسم تھا لرزہ کناں ، چشم تھی نمناک وہاں
    بس خموشی سے ہی کہہ ڈالا فسانہ اپنا

    جا بجا نقشِ کفِ پائے محمد کی تلاش
    کیا عبادت تھی وہاں کیسا تھا سجدہ اپنا

    اب یہی آس، یہی پیاس ، یہی حاصلِ جاں
    پھر سے ہو آپ کے کوچے میں بچھونا اپنا

    ہم پہ گذرا تھا رضا گویا نزع کا عالم
    جب ہوا شہرِ مدینہ سے بچھڑنا اپنا


    محمد نعیم رضا۔ جمعرات۔2011-05-19​
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    سبحان اللہ وبحمدہ
     
  4. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    سبحان اللہ
    [blink]
    مجھے بلوئیگیں آقا صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ ہم بھی دیکھیں گیں ۔ ان شاءاللہ[/blink]
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    سبحان اللہ
    ماشاءاللہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    ہارون بھائی ۔ نور محمد بھائی اور تانیہ بہنا۔ آپ کے اظہارِ پسندیدگی کا شکریہ ۔
    دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کی التماس ہے۔
     
  7. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں



    سبحان اللہ
    دعا ہے اللہ ہم سب کو مدینہ شریف کی حاضری نصیب فرمائیں
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    واہ! واہ! بہت عُمدہ۔ سبحان اللہ، جزاک اللہ۔ :flor:
    نعیم بھائی! اللہ پاک سے دُعا ہے کہ ربِ کریم آپ کو بار بار حرمین شریفین اور درِ مصطفیٰ :saw: کی حاضری نصیب فرمائے۔ اور حضور نبئِ کریم آپ کی اس التجا کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ آمین۔
    (اور میں معذرت خواہ ہوں، آن لائن آ کے آپ کو مبارک نہ دے سکا۔ میری طرف سے مبارک باد بھی قبول کیجئے۔ :222: )
     
  9. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    ماشا اللہ بہت خوب۔۔۔:p_rose123:
     
  10. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    ماشاءاللہ ۔۔۔جزاک اللہ ۔۔نعیم بھائی بہت خوب ۔۔۔اللہ پاک آپ کو اپنی خصوصی برکات سے نوازے۔۔۔آمین
     
  11. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    جزاک اللہ
    ماشااللہ نعیم بھائی محبت و عقیدت میں ڈوب کو قلم سے پھیلی ہے یہ خوشبو ۔ اللہ آپ کو ہر دو جہاں میں سرخرو کرے آمین
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    السلام علیکم۔ صدیقی بھائی اور محمود الحق بھائی ۔۔ اللہ تعالی آپکے نیک جذبات و میرے حق میں دعا بنا کر قبول فرما لے۔اور آپ دونوں کو اس سے بہتر اجر عطا فرمائے۔
    اللہ کرے ہم سب کو اس پاک محبت کا فی الواقعی چند قطرے نصیب ہوجائیں۔ آمین
     
  13. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    میری بلکہ سب کُل مومنین کی یہی دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنے در پر بلانے کی اور روضہ رسول پر جانے کی سعادت نصیب فرمائے۔
    آمین
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    آمین ثم آمین فیصل بھائی ۔ جزاک اللہ خیر
     
  15. فرحان اندلسی
    آف لائن

    فرحان اندلسی ممبر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    آمین۔جزاک اللہ خیر
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: مدینہ شریف کی حاضری کی یاد میں

    شکریہ فرحان اندلسی بھائی ۔ اللہ پاک آپکو بھی جزائے خیر دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں