1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مت پوچھیے کہ کیا ہے سرکار کی گلی میں

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by راجا نعیم, May 31, 2006.

  1. راجا نعیم
    Offline

    راجا نعیم ممبر

    مت پوچھیے کہ کیا ہے سرکار کی گلی م

    مت پوچھیے کہ کیا ہے سرکار کی گلی میں
    <center>اک جشن سا بپا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    لطف و عطا کی اس پر برسات ہوگئی ہے
    <center>جو شخص آگیا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    ہوتا ہے دل منور تابانیوں سے جس کی
    <center>جلووں کی وہ فضا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    آنے کو آ گئے ہیں گھر پر ضرور لیکن
    <center>دل اپنا رہ گیا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    ہر غم کا ہے مداوا آب و ہوا میں اسکی
    <center>ہر درد کی دوا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    سرکار کی گلی کا رتبہ تو اس سے پوچھو
    <center>دل جس کا جھومتا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    جلووں کو ڈھونڈنےمیں گھر سے چلا تھا اپنے
    <center>اب خود کو ڈھونڈتا ہوں سرکار کی گلی میں</center>
    کس کس کو میں بتاوں خود جاکے کوئی دیکھے
    <center>جنت کا در کھلا ہے سرکار کی گلی میں</center>
    جس کی تجلیوں سے سارا جہاں منور
    <center>مسرور وہ فضا ہے سرکار کی گلی میں</center>
     
  2. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    اب خود کو ڈھونڈتا ہوں

    ہر غم کا ہے مداوا ہے آب و ہوا میں اسکی
    ہر درد کی دوا ہے سرکار کی گلی میں
    جلووں کو ڈھونڈنےمیں گھر سے چلا تھا اپنے
    اب خود کو ڈھونڈتا ہوں سرکار کی گلی میں
     

Share This Page