1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرخیام

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عمر خیام, Feb 11, 2010.

  1. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    خاموشیاں ، خاموشیاں جب چھانے لگتی ہیں پہاڑوں میں
    بے یقینی کی فصل اگنے لگتی ہے کھیتوں میں کھلیاڑوں میں

    شوروغل کا سیلاب جب بہا لے جانے لگے رونقوں کے بیج
    دعا بدست رہنا امید بہاراں کیلئے، خزاؤں میں جاڑوں میں
     
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    یہ تیری یاد ہے


    دور ویرانوں میں فصل بہار آئی ہے
    اس کے ساتھ جو پھوار آئی ہے
    یہ تیری یاد ہے
    یا میری فریاد ہے

    کوہسار کی جھیل کنارے پھول کھل رہے ہیں
    ہوا کی مستی سے درخت ہِل رہے ہیں
    یہ تیری یاد ہے
    یا میری فریاد ہے

    آ پہاڑ کے دامن میں مرغزار کی سیر کریں
    اور اس کے ساتھ گرتی آبشار کی سیر کریں
    پھر میں صرف تجھے یاد کروں
    پھر کوئی نہ فریاد کروں

    ایک کشمیری لوک شاعرہ حبہ خاتون کی شاعری کا آزاد منظوم ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔ عمر خیام
     
  3. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    سولہویں صدی کی مشہور کشمیری شاعرہ حبہ خاتون کی شاعری کا آزاد منظوم ترجمہ

     آج پھر کسی کی یاد آنے لگی

    میں اپنے ھاتھوں میں مہندی رچانے لگی

    میرے محبوب، میری محبت میں سرشار آجا

    دل کے ویرانوں میں بن کے بہار آجا

    آ بھی جا کہ دل میں بے کلی بے سبب رہتی ہے

    آبھی جا کہ میری جاں۔۔۔ جاں بلب رہتی ہے

    آسماں پر گھٹائیں بہت، کوئی ماہتاب نہیں ہے

    اور تیری فرقت کی مجھ میں تاب نہیں ہے

     
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: عمرخیام

    خوب اشعار ھیں بہت اچھے
     
  5. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    یہ ام کے اپنے اشعار ہیں۔ ام کبھی کبھی سیریس بھی ہوجاتا ہے۔!!!!
    شکریہ پسندیدگی کا۔!!!
     
  6. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    لبوں پر مسکان سجانےسے اندر کا سناٹا نہیں جاتا
    حالِ دل سنا دینے سےدردِ دل بانٹا نہیں جاتا
     
  7. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: عمرخیام

    واہ بہت خوب ، کینڈا والے اچھا کہتے ھیں‌غالبا
     
  8. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    افففففففففففففففففففففففففففففففففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ام کینیڈا کا نہی اے۔۔۔۔ ام پہلے بھی لکھ چکاااا۔ ام کی نام کی ساتھ میپل لیف کا پتہ کا فوٹو آجاتا جو کینیڈا کا یاد آتا۔۔۔!!!
     
  9. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    میں جہاں بھی جاؤں، وہاں پر میرا اثر رہ جاتا ہے
    احباب کے دل میں، میں نہیں میرا ہنر رہ جاتا ہے

    رہ گذرِ حیات پر سرگرداں رہا ہوں میں اتنا کہ
    منزل پر پہنچ کر بھی باقی بہت سفر رہ جاتا ہے
     
  10. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: عمرخیام

    عمر خیام بھائی بہت خوب زبردست :mashallah:
     
  11. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    یوں کہنے کو تو سدا سے ہم سفر تھے
    ندی کے دو کناروں کی طرح مگر تھے

    اک بات نہ ماننے سے ساتھ چھوڑدیا
    تم تو گویا کسی بہانے کے منتظر تھے
     
  12. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    اس طرح غم عشق بڑھالیتا ہوں
    اک نیا درد جگا لیتا ہوں
    کون گوشہ تنہائی میں بیٹھا رہے
    دل میں اک آئینہ بسا لیتا ہوں
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: عمرخیام

    بہت اچھے عمر خیام بھائی ۔ آپ تو شاعر بھی ہیں۔ ماشاءاللہ
     
  14. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    خار و گل ساتھ ساتھ، مگر کانٹوں کو سنوارا نہیں جاتا
    بوجھ ایسا کہ منزل پہ پہنچ کر بھی اتارا نہیں جاتا

    دل سے یاد اور ھاتھ سے لکیر تو نہیں مٹتی
    مگر اک یاد کے بل تو سارا جیون گذارا نہیں جاتا

    شام ڈھلنے کے بعد بھی سوچ کا سورج نہیں ڈھلتا
    جو دل میں اترگیا، اسے دل سے اتارا نہیں جاتا
     
  15. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    تم اپنے دامن میں سمیٹو سارے جہاں کی روشنیاں
    بھلا دو کہ تاریکی میں کوٰئی بکھر گیا ہوگا
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: عمرخیام

    خوب خیام جی بہت خوب ، واہ کیا کہنے
     
  17. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    میں سورج نہیں کہ ڈھلے تو شام ہوجائے
    وہ سفر ہی کیا جو تمام ہوجائے
     
  18. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    مجھے میرے خواب دے دو
    سرد اجاڑ جاڑوں میں
    زرد گلاب دے دو
     
  19. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    کوئی نقش بر آب لکھو
    آنکھوں پہ میرے خواب لکھو
    پھر اپنے نام اس کا انتساب لکھو
     
  20. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: عمرخیام

    واہ بہت خوب خیامی جی
     
  21. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    جواب: عمرخیام

    شکریہ خوشی جی۔ آپ کی پذیرائی کا
     
  22. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    اجنبی شہر
    لمبا سفر
    راستے بے صدا
    منزلیں بے نشاں
    لوگ نا آشنا
    گلی میں بند، ایک ایک مکاں
    ٹوٹا بدن
    بے پناہ تھکن
    ایسے عالم میں۔۔۔ سامنے تیرا گھر
    ہم جائیں ۔۔۔ تو جائیں کدھر؟
     
  23. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    دروازہ کھٹکھٹا لیں :)

    اچھا لکھا آپ نے
    داد قبول فرمائیے۔
     

Share This Page