1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏24 اپریل 2011۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نوائے وقت کے ایک سپورٹس کے تجزیہ کار نے شاہد آفریدی کے بارے میں کیا خوب کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی اپنی کارکردگی تو بہت بری ہے لیکن باتیں وہ سرڈان بریڈ مین سے بھی بڑی کرتا ہے۔

    ورلڈکپ کے دوران وسیم اکرم، انضمام الحق، معین خان، راشد لطیف، سعید انور، عامر سہیل، رمیز راجہ نے شاہد آفریدی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہماری قیادت میں اور ہمارے ساتھ کھیلا ہے اسے سمجھاسمجھا کر تھک گئے ہیں کہ غلط شاٹ‌نہ کھیلو لیکن وہ کسی کی نہیں سنتا۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ شاہد آفریدی کی کوچنگ کرنا بے فائدہ ہے۔ شاہد آفریدی کو باب وولمر جیسا قابل کوچ بھی ملا لیکن شاہد آفریدی اس سے بھی کچھ نہ سیکھ سکا۔ شاہد آفریدی کو کرکٹ سکھانے کے لئے باب وولمر، جیوف لاسن، وسیم راجہ، مدثر نذر، ہارون الرشید، وقار یونس کا انتخاب کیا گیا لیکن اس سے بھی شاہد آفریدی نہ سیکھ سکا۔

    انڈیا سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے کئی سیاسی اور متنازعہ بیانات دئیے۔ عامر سہیل نے کہا کہ شاہد آفریدی نے گھٹیا کپتانی کی ہے تو اسے شاہد آفریدی نے گھٹیا شخص قرار دیدیا۔ ورلڈ کپ کے دوران اس نے انتہائی عجیب فیصلے کئے عبدالرزاق کو باولنگ اور بیٹنگ میں خاص موقع نہ دیا اور اس کا کیرئیر ختم کرڈالا۔ کل کے میچ میں ایک نئے آل راؤنڈر حماداعظم کو موقع دیا گیا اور اس سے کوئی اوور نہ کرایا اور نہ ہی اس کی بیٹنگ میں باری آسکی۔ جب وہاب ریاض ناقص باولنگ کررہا تھا تو کپتان نے اسے استعمال کرنا مناسب نہ سمجھا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ شاہد آفریدی اس 19 سالہ لڑکے کا بھی کیرئیر ختم کرکے دم لے گا۔

    حماد اعظم نے گزشتہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں فائنل میں علاوہ ہر میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور ناٹ آؤٹ رہا۔ ساتھ ساتھ اس نے وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں جب آسٹریلیا کے خلاف غیر ذمہ دارانہ شاٹ‌کھیلی تو گریگ چیپل نے کہہ دیا کہ ایسا غیر ذمہ دار کھلاڑی کپتان بننے کے قابل نہیں۔

    شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں 21 وکٹیں کیا حاصل کرلیں اس کے پاؤں زمین پر نہیں لگ رہے۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے لگا ہے ٹی وی پر آکر مسکرا کر عجیب وغریب باتیں کہ ٹنڈولکر کا کالا جادو چل رہا تھا جس کی وجہ سے کیچ چھوٹ رہے تھے۔ بھارتیوں کے بارے میں مبہم بیان۔ سینئر کھلاڑیوں کے بارے میں غلط باتیں، میانداد کے بارے میں کہنا کہ وہ آخری کھلاڑی نہیں اس جیسے کسی کھلاڑی اور بھی ہیں۔

    ورلڈ کپ کے دوران ساری تنقید کا محور یونس خان، کامران اکمل، عمر گل، مصباح الحق تھے لیکن کسی نے شاہد آفریدی کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ، عبدالرزاق کے ساتھ سلوک، ناقص کپتانی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

    ایسا کیوں کررہا ہے یہ احمق
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

    اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے جب سے سیمی فائنل ہارا ہے
     
  4. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

    شاھد کپتانی کا لایق نھیں ھے۔:164:
     
  5. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

    سیمی فائنل ہارے ہی اس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: شاہد آفریدی کی رنگ بازیاں

    دو میچز میں مزید ڈرامے سامنے آئے
    چوتھے ون ڈے میں وہاب ریاض کی جگہ 32 سالہ تنویر احمد اور عمر اکمل کی جگہ عثمان صلاح الدین کو جگہ دی گئی۔ تنویر احمد نے 6 اوورز میں 8 کی اوسط سے 45 رنز کھائے۔
    پانچویں ون ڈے میں اسد شفیق کی جگہ 30 سالہ توفیق عمر کو اور حماد اعظم کو فارغ کرکے عثمان صلاح الدین کو شامل کیا گیا۔ نتیجہ کیا نکلا توفیق عمر نے گیندیں بیٹ کیں اور صرف 16 گیندوں پر 3 رنز بنائے جبکہ عثمان صلاح الدین نے بھی 24 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ کپتان شاہد آفریدی کی بھی پورے ٹورنامنٹ میں کارکردگی صفر رہی۔ ہر میچ میں‌غیر ذمہ دارانہ کھیل۔ ایسے شخص کو تو کپتان بننے کا حق نہیں جو اس حد تک غیر ذمہ دار ہو۔

    شاہد آفریدی کی ایک تیز ترین سنچری نے پاکستان کی کرکٹ کا بھرکس نکال دیا ہے۔ ایک میچ میں وہ چلتا ہے تو دس میچز میں صفر ہوجاتا ہے۔ اگر یہ شخص کسی اور ٹیم میں ہوتا تو کب کا گھر بیٹھا ہوتا۔ لیکن پاکستانی ٹیم میں نکمے کھلاڑیوں کو تو موقع دیا جاتا ہے لیکن اچھے کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا جاتا ہے۔
    فواد عالم ایک بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہے اس کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے لیکن پھر بھی باہر بیٹھا ہوا ہے۔
    شاہ زیب حسن، خالد لطیف، ناصر جمشید، خرم منظور، سہیل تنویر نے اپنے کیرئیر میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے لیکن ذاتی پسند ناپسند کی وجہ سے باہر بیٹھے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

    حماد اعظم ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔ انڈر 19 ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے اللہ ہی خیر کرے۔

    عمر امین دو میچز میں ناکام ہوا تو کرکٹ کے دروازے بند کردئیے گئے۔

    کئی اچھے کھلاڑی جن میں رمیز راجہ جونئیر، نوید یاسین، انورعلی، عظیم گھمن اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں لیکن ان کی جگہ تنویر احمد، محمد سلمان، توفیق عمر جیسے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں