1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب کا ہے تو سہارا اے دوجہاں کے مالک ۔ بلال رشید

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    سب کا ہے تو سہارا اے دوجہاں کے مالک
    ہے سب کا تجھ سے ناطہ اے دوجہاں کے مالک
    ہر دل میں تو مکیں ہے کس جا پہ تو نہیں ہے
    ہر سو ہے تیرا جلوہ اے دو جہاں کے مالک
    تو لاشریک و یکتا ہے زات میں خدایا
    ہے کون تیرے جیسا اے دو جہاں کے مالک
    لب پر تری ثنا ہے تو ہی مرا مدعا ہے
    ہے دل ترا تھکانہ اے دوجہاں کے مالک
    واحد بھی تو احد بھی واجد بھی تو صمد بھی
    ماجد بھی نام تیرا اے دوجہاں کے مالک
    سارے جہاں کا حاکم ہے تو ہی رب اکرم سب پ
    ر ہے تیرا قبضہ اے دوجہاں کے مالک
    مانا تو بے نشاں ہے پر سب میں تو عیاں ہے
    ہر جا میں تجھ کو پایا اے دوجہاں کے مالک
    اعلی بھی تو علی بھی سب کا ہے تو ولی بھی
    چلتا ہے حکم تیرا اے دوجہاں کے مالک
    مشکل میں انبیا بھی اقطاب و اولیا بھی
    تیرا ہی لیں سہارا اے دوجہاں کے مالک
    ہر پل بلال مضطر بس مانگتا ہے روکر
    تیرے کرم کا سایہ اے دوجہاں کے مالک
    -----
    بلال رشید

     
    محمد شہزاد، محمد ذولفقار قادری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں