1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزانہ ایک حدیث شریف

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by عبدالمطلب, May 2, 2016.

  1. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ابی داود
    جابر (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " اللہ تعالی کے چہرے کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگا جائے "
     
  2. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    جامع ترمذی
    ابی بن کعب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " ہوا کو گالی مت دو ، جب تم ناپسندیدہ دیکھو تو یہ دعا پڑھو :
    اے اللہ ! ہم تجھ سے اس ہوا اور جو اس میں ہے اور جس کا اسے حکم دیا گیا ، اس کی بہتری اور بھلائی کا سوال کرتے ہیں اور ہم اس ہوا کے شر اور جو اس کے اندر شر ہے اور جس شر کا اسے حکم دیا گیا ہے ، اس سے تیری پناہ مانگتے ہیں "
     
  3. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    صحیح مسلم
    عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں عبداللہ بن عمر کی جان ہے اگر کسی کے پاس احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو اور وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کردے تو اس کا یہ عمل اللہ کے ہاں اس وقت تک قبول نہ ہوگا جب تک کہ وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے ، پھر انھوں نے اپنی اس بات پر بطور دلیل نبی (ص) کا یہ ارشاد پیش کیا
    " ایمان یہ ہے کہ تو اللہ تعالی ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، قیامت کے دن اور تقدیر کی بھلائی اور برائی پر ایمان لائے "
     
  4. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
    اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جو عصر سے قبل چار رکعتیں پڑھتا ہے۔
    ترمذی: 430

     
  5. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    صحیح مسلم
    ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " اللہ تعالی فرماتا ہے اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے ایسے لوگ ایک ذرہ ، ایک دانہ یا ایک جو ہی بنا کر دکھلائیں "
     
  6. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور قرآن پڑھنے میں مہارت رکھتا ہے وہ بزرگ پاکباز فرشتوں کے ساتھ ہو گا
    اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور بڑی مشکل سے پڑھ پاتا ہے
    پڑھنا اسے بہت شاق گزرتا ہے تو اسے دہرا اجر ملے گا

    سنن ابن ماجہ
    حدیث نمبر: 3779

     
  7. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے ، میں نے رسول اللہ (ص) کو فرماتے سنا
    " قسم ، اشیاء کی فروخت کا ذریعہ تو ہے مگر اس سے برکت اٹھ جاتی ہے "
     
    عبدالمطلب likes this.
  8. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    صحیح مسلم
    جندب بن عبداللہ البجلی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " ایک آدمی نے کہا : اللہ تعالی کی قسم ، اللہ تعالی فلاں شخص کی مغفرت نہیں کرے گا ۔ تو اللہ تعالی نے فرمایا : یہ کون ہوتا ہے جو میری قسم کھا رہا ہے کہ میں فلاں کی مغفرت نہیں کرونگا ، میں نے اس کی مغفرت کردی اور تیرے اعمال ضائع کردیے ہیں "
     
    عبدالمطلب likes this.
  9. راحت تسنیم
    Offline

    راحت تسنیم ممبر

    حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ نےبیاں کیا کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا. قیامت (اس وقت تک )قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ لوگ مسجدوں(تعمیر)میں ایک دوسرے پر فخر کرین گے-(ترمزی کے سواپانچوں نے روایت کیا ہےاور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے
     
    عبدالمطلب likes this.
  10. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ابی داود
    جبیر بن مطعم (رض) کہتے ہیں ایک بدوی نے نبی (ص) کی خدمت میں آکر شکایت کی کہ یا رسول اللہ ! جانیں تلف ہوگئیں ، بچے بھوک سے بلکنے لگے اور مویشی مرنے لگے آپ ہمارے لیے اپنے رب سے بارش کی دعا فرمائیں ۔ ہم اللہ تعالی کو آپ کے پاس اور آپ کو اللہ تعالی کے حضور سفارشی کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔
    آپ نے بار بار سبحان اللہ ، سبحان اللہ پڑھا ، آپ بدستور سبحان اللہ پڑھتے رہے یہاں تک کے اس کا اثر صحابہ اکرام کے چہروں پر ظاہر ہونے لگا ۔ پھر آپ نے فرمایا :
    تجھ پر افسوس ! کیا تو جانتا ہے کہ اللہ کیا ہے ؟ ، اللہ تعالی کی شان اس سے کہیں بلند تر ہے ۔ اسے کسی کے سامنے سفارشی کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا ۔
     
  11. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    *گھو نگھرو کی مذمت *
    ابو بکر بن موسیٰ کہتے ھیں کہ میں سالم بن عبد اللّه بن عمر کے ساتھ تھا کہ ام البنین کا ایک قافلہ گزرا اس سے گھنٹیوں کی آواز آ رہی تھی نبی علیه السلام نے فرمایا : فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس کے ساتھ گھونگرو (اور چھوٹی گھنٹیاں) ھوں ۔ ان لوگوں (کے قافلے ) میں بہت سارے گھونگھروں ھیں
    ( silsila saheeha 2162)

     
  12. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    سوتے وقت کے اذکار

    "اللَّهُمَّ باسمِكَ أحْيَا وباسمِكَ أمُوتُ"

    "اے اللہ !میں تیرے ہی نام کے ساتھ زندہ رہتا ہوں، اور تیرے ہی نام کےساتھ مرتا ہوں"

    (بخاری ،مسلم)

     
  13. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ابی داود
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبداللہ بن شخیر (رض) کہتے ہیں
    " میں بنو عامر کے ایک وفد کے ہمراہ رسول اللہ (ص) کی خدمت میں حاضر ہوا تو ہم نے کہا : آپ ہمارے سید ہیں ۔
    آپ نے فرمایا : السید تو صرف اللہ تعالی ہے ۔
    پھر ہم نے کہا : مقام و مرتبہ کے لحاظ سے آپ ہم سب سے برتر ، افضل اور بہت زیادہ احسان کرنے والے ہیں ۔
    آپ نے فرمایا : یہ اور اس قسم کے جائز و مناسب بات کہہ سکتے ہو ، خیال رکھنا کہ کہیں شیطان تمھیں اپنے جال میں نہ پھنسالے ۔ "
     
  14. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    رسول اللّه صلی اللّه علیه وسلم نے فرمایا :
    جب کوئی آدمی مسجد میں پڑھ لے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے گھر کے لئے بھی کچھ نماز کا حصہ رکھے یقیناً اس نماز کی وجہ سے اللّه تعالیٰ اس کے گھر میں برکت ڈال دیگا
    ( صحیح مسلم778 )
     
  15. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    صحیح مسلم
    ابن عمر (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " اللہ قیامت کے دن آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے داہنے ہاتھ میں پکڑے گا اور فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں ، کہاں ہیں جنہوں نے دنیا میں خود کو سرکش اور متکبر سمجھا ؟ ۔ پھر ساتوں ساتوں زمینوں کو لپیٹ کر اپنے بائیں ہاتھ میں لے لے گا اور فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں ، کہاں ہیں جنہوں نے دنیا میں خود کو سرکش اور متکبر سمجھا ؟ "
     
  16. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " جس شخص سے بھی کوئی گناہ سرزد ہوجائے پھر وہ خوب اچھی طرح وضو کرے دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالی سے مغفرت مانگے اللہ تعالی اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں "
    ( سنن ابو داؤد ، سنن ابن ماجہ ، جامع ترمذی )
     
  17. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    "جب تو اپنے بستر پر جائے تو آیۃ الکرسی آخری آیت تک پڑھ لے اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ تیری نگرانی کرے گا اور صبح تک شیطان تیرے پاس نہیں آئے گا "
    ( صحیح بخاری )
     
  18. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

  19. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    حضرت ابو ایوب رضى الله عنه سے روایت ہے
    کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے کہا : مجھے ایسا عمل بتائیے جسے کرنے سے میں جنت میں چلا جاؤں ؟ تو آپ ا نے فرمایا :” اللہ ہی کی عبادت کرتے رہو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت بناؤ، اور فرض نماز پابندی سے ادا کرتے رہو ، اور زکاة ادا کرتے رہو اور صلہ رحمی کرتے رہو“ [ متفق علیہ ]​
     
  20. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    مطلب کے وہ کفروں کی طرح ہمشہ ہمشہ کے لیں دوزخ میں نہیں رہے گا ،، وہ اپنی نافرمانیوں کی سزا پا کر ہمشہ ہمشہ کے لیں جنت میں جائے گا ،،
     
  21. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " جو آدمی بیٹیوں کے ساتھ آزمایا گیا پھر اس نے ان پر صبر کیا تو وہ اس کے لئے جہنم سے پردہ ہونگی "
    ( جامع ترمذی )
     
  22. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " جب نماز پڑھ چکو تو اللہ کی اس طرح حمد و ثناء بیان کرو جیسا کہ اس کا حق ہے ، پھر مجھ پر درود بھیجو اور پھر اس سے دعا کرو ۔ ۔ ۔ اے نمازی دعا کرو قبول کی جائے گی "
    ( جامع ترمذی )
     
  23. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    رسو اللہ (ص) نے فرمایا :
    " علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے "
    ( صحیح مسلم ، سنن ابن ماجہ )
     
  24. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " جب تم میں سے کوئی مسجد میں جائے تو دو رکعتیں بیٹھنے سے پہلے پڑھ لے "
    ( سنن نسائی )
     
  25. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    حضرت ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " مرض کا ایک دوسرے کو لگنا ، شگون لینا ، ہامہ اور صفر کوئی چیز نہیں "
    ( صحیح بخاری )
     
  26. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    حدیث میں ارشاد ہے
    البسوا من ثیابکم البیاض فانہا خیر ثیابکم، وکفنوا فیہا موتاکم (ابو داؤد، ترمذی)
    تم اپنی پوشاک میں سفید کپڑوں کو پہنو کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں ہے، اور اسی سفید کپڑوں میں اپنے مردوں کو دفن بھی کرو​
     
  27. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حضورپرنور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں
    کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود شریف پڑھتے رہا کرو۔ بیشک تمہارا درود شریف مجھ تک پہنچتا رہتا ہے۔ - ​
     
  28. چوتھا انسان
    Offline

    چوتھا انسان ممبر

    حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے ارشاد فرمایا :
    " جو بندہ بھی رات کو باوضو سوئے پھر رات میں اچانک اس کی آنکھ کھلے اس وقت وہ دنیا یا آخرت کی جو چیز بھی مانگے گا اللہ تعالی اسے ضرور عطا فرمائیں گے "
    ( سنن ابن ماجہ )
     
  29. چوتھا انسان
    Offline

    چوتھا انسان ممبر

    حضرت انس بن مالک (رض) روایت کرتے ہیں رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ :
    " کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑے گناہ یہ ہیں ، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا اور جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا ۔ یا فرمایا کہ جھوٹی گواہی دینا "
    ( صحیح بخاری )
     
  30. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    (افضل ترین ذکر لا الہ ا لا اللہ اور افضل ترین دعا الحمد للہ ہے)​
     

Share This Page