1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دوائے دردِ محبت، علاجِ غم ہُوا ہے ۔۔مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏24 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    دوائے دردِ محبت، علاجِ غم ہُوا ہے
    جو حرف آپ کی توصیف میں رقم ہُوا ہے

    وہاں وہاں پہ دلِ ناصبور جھُکتا رہا
    جہاں جہاں پہ طلوعِ مہِ قدم ہُوا ہے

    عطائیں خود لیے حاضر ہیں دامنِ حاجت
    وہ دستِ خیر کہ جب مائلِ کرم ہُوا ہے

    اگرچہ سانسوں نے لکھے ہیں تیری نعت کے حرف
    کلام پھر بھی تری شان میں تو کم ہُوا ہے

    جبیں پہ غازۂ خاکِ درِ کرم کے سبب
    مجھ ایسا ذرۂ خاکی بھی محتشم ہُوا ہے

    قرینِ رُخ مہِ کامل نے کی نیاز گری
    ہِلال تو ترے گیسو کا عکسِ خم ہُوا ہے

    عجیب حالتِ معکوس میں ہُوئی وہ دید
    نگہ دھڑکتی رہی، دل کا حال نَم ہُوا ہے

    مدینے پہنچا تو بخشش نے کی خبر گیری
    وہیں کہیں پہ یہ دل واقفِ ارَم ہُوا ہے

    تری عطا ہوئی ہے اور وہ عطائے تمام
    ترا کرم ہُوا ہے اور دم بدم ہُوا ہے

    اُسی کا بندۂ بے دام و نام ہُوں مقصود
    کہ جس کا دستِ عطا نازشِ نِعَم ہُوا ہے
    ------
    Maqsood Ali Shah
    مقصود علی شاہ



     
    Last edited: ‏30 نومبر 2019
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    دوائے دردِ محبت، علاجِ غم ہُوا ہے
    جو حرف آپ کی توصیف میں رقم ہُوا ہے

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    عطائیں خود لیے حاضر ہیں دامنِ حاجت
    وہ دستِ خیر کہ جب مائلِ کرم ہُوا ہے

     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اگرچہ سانسوں نے لکھے ہیں تیری نعت کے حرف
    کلام پھر بھی تری شان میں تو کم ہُوا ہے

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    مدینے پہنچا تو بخشش نے کی خبر گیری
    وہیں کہیں پہ یہ دل واقفِ ارَم ہُوا ہے

     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    تری عطا ہوئی ہے اور وہ عطائے تمام
    ترا کرم ہُوا ہے اور دم بدم ہُوا ہے
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اُسی کا بندۂ بے دام و نام ہُوں مقصود
    کہ جس کا دستِ عطا نازشِ نِعَم ہُوا ہے
     
  8. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں