1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بادشاہ کا اصرار کہ کچھ مہلت دےدو

Discussion in 'عظیم بندگانِ الہی' started by عبدالرحمن حاجی خانی زمان, Dec 12, 2014.

  1. ایک بادشاہ اپنے لشکر کے ساتھ بڑی دھوم دھام کے ساتھ جا رہا تھا راستہ میں عزرائیل علیہ السلام انسانی شکل میں آ گئے – اس کے محافظوں اور لوگوں نے دیکھا کوئی غیر آدمی ہے جو راستہ میں کھڑا ہو گیا انہوں نے پوچھا یہاں کیوں کھڑے ہو آپ نے کہا میں نے آپ کے بادشاہ سے ملاقات کرنی ہے ' بادشاہ کے لوگوں نے انکار کر دیا کہ آپ ملاقات نہیں کر سکتے آخر کار بادشاہ تک خبر پہنچ گئی ایک آدمی آپ سے ملنا چاہتا ہے بادشاہ نے آدمی کی طرف دیکھا اور اپنے آدمیوں کو حکم دیا ملاقات کا جب ان سے ملاقات کی تو آپ نے اس کے کان میں کہا کہ میں عزرائیل ہوں اور آپ کا روح قبض کرنے کے لیے آیا ہوں بادشاہ نے بڑا سوال کیا کہ کچھ مہلت دی جاے آپ نے جواب دیا کوئی مہلت نہیں اور اسی وقت باشاہ کا روح قبض کیا اس پرہجوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بادشاہ راستہ میں گرا اور سانس اور بادشاہی ختم ہو گئی – اسی طرح عزرائیل علیہ السلام انسانی روپ میں ایک جنگل سے جا رہے تھے دیکھا ایک فقیر اپنا بستر باندھ کر بیٹھا تھا – آپ نے اس سے کہا کہ میں عزرائیل ہوں اور تیرا روح قبض کرنے کے لیے آیا ہوں – فقیر نے بڑی خوشی کے ساتھ کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں اپنا بستر باندھ کر تیار بیٹھا ہوں بڑی خوشی سے عزرائیل علیہ السلام نے پوچھا کہ اگر تجھے کوئ مہلت چاہیے فقیر نے جواب دیا چلو اتنی مہلت دے دو کہ میں تازہ وضو کر کے اپنے مالک حقیقی کے آگے سجدہ کر لوں اور جب میں سجدہ میں ہوں تو میرا روح قبض کر لینا -
     
  2. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    شئیرنگ تو بہت اچھی ہے مگر اس کا کوئی حوالہ؟
     
    نعیم and ھارون رشید like this.
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    یہ انسان کو سمجھانے کیلئے حکایات ہوتی ہیں ان سے سبق حاصل کرنا چاہے
     

Share This Page