افغانی پلاو یا کابلی پلاو ہارون بھائی کے لیے ترکیب نمبر 1 ترکیب نمبر 2 ترکیب نمبر 3 http://www.fauziaskitchenfun.com/afghani-chicken-pilau ترکیب 4
میں نے افغانی پلاؤ بہت بار کھایا ہے۔ اصل میں میرے حفظ کے استاد قاری اسلم صاحب افغانی تھے۔ نابینا بھی تھے۔ مجھے بہت پیار کرتے تھے۔ ایک دن کہنے لگے داؤد ادھر آؤ یہ بریانی کہو (ویسے میں بریانی بڑی شوق سے کھاتا ہوں) پہلے تو میں زرا ہچکچایا۔ تو انہوں نے ایک برکی اٹھائی اور میرے منہ میں ڈال دی ۔ اس کے بعد جو میں نے بریانی پر ہاتہ صاف کیے وہ تو میں ہی جانتا ہوں۔ اس کے بعد قاری صاحب کو پتہ چلا کہ داؤد کو بریانی بڑی پسند آئی تو وہ جب بھی پکاتے مجھے بلا لیتے تھے۔ ایک دفعہ گھر لایا تو سب ہی اس کے دیوانے ہوگئے۔ میں آج تک وہ ذائقہ نہیں بھولا ۔اب وہ اپنے گاؤں چلے گئے ہیں۔ لیکن آج بھی اس بریانی کا ذائقہ محسوس کرتا ہوں۔ میں مسلسل اس کی تلاش میں تھا۔ کہ کہیں سے اس کا طریقہ معلوم ہو جائے۔ میں سین جی کا شکریہ ادا کروں گا۔ کہ ان کی وجہ سے مجھے دوبارہ بریانی کھانے کا موقع ملے گا۔ آج کی امی کو یا بھابھی کو کہوں گا۔ کہ مجھے پاکر دیں ۔ تاکہ پرانی یاد تازہ ہو سکے، شکریہ سین جی