1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو میں اردو شاعری

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏31 مئی 2016۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    نہ تھی نفرت زمانے سے کسی کا جب سہارا تھا
    جہاں والو سنبھل جاؤ‘ کہ اب بے آسرا ہوں میں
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا
    جانے کیوں آج تیرے نام پہ رونا آیا
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہو
    ہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو
     
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    یوں تو کہنے کو بہت لوگ شناسا میرے
    کہاں لے جاؤں تجھے اے دل تنہا میرے
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا
    خورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا
    ہنگامہ گرم کن جو دلِ ناصبور تھا
    پیدا ہر ایک نالے سے شورِ نشور تھا
    پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تیں
    معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
    آتش بلند دل کی نہ تھی ورنہ اے کلیم
    یک شعلہ برق خرمنِ صد کوہ طور تھا
    مجلس میں رات ایک ترے پر توے بغیر
    کیا شمع کیا پتنگ ہر اک بے حضور تھا
    اس فصل میں کہ گل کا گریباں بھی ہے ہوا
    دیوانہ ہو گیا سو بہت ذی شعور تھا
    منعم کے پاس قاقم و سنجاب تھا تو کیا
    اس رند کی بھی رات گذر گئی جو عور تھا
    ہم خاک میں ملے تو ملے لیکن اے سپہر
    اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ضرور تھا
    کل پاؤں ایک کاسۂ سر پر جو آگیا
    یکسر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا
    کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بے خبر
    میں بھی کبھو کسو کا سرِ پر غرور تھا
    تھا وہ تو رشک حور بہشتی ہمیں میں میر
    سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنے قصور تھا
     
  6. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
    بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہرموڑ پہ دو آنکھیں ہم سےیہی کہتی ہیں
    جس طرح بھی ممکن ہو تم لوٹ کے گھر جانا
    بشیر بدر
     
  8. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    تم تو کہتے تھے کہ سب قیدی رہائی پا گئے
    پھر پس دیوار زنداں رات بھر روتا ہے کون
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    کام اتنی ہی فقط راہ گزر آئے گی
    ہم سفر جائے گا اور یاد سفر آئے گی
     
  10. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ایک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیں
    مقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
     
  11. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    یہ نیا ظلم نئی طرز جفا ہے کہ نہیں
    وہ برا کہہ کے یہ کہتے ہیں سنا ہے کہ نہیں
     
  12. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوں
    ایک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
     
  13. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ہم بڑی دور سے آئے ہیں تمہارا ہے یہ حال
    گھر سے دروازے تک آنا کئی منزل ٹھہرا
     
  14. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    وہ دلوں میں آگ لگائے گا میں دلوں کی آگ بجھاؤں گا
    اسے اپنے کام سے کام ہے مجھے اپنے کام سے کام ہے
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدم
    تو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی نادان ہے
     
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    یہ کس خلش نے پھر اس دل میں آشیانہ کیا
    پھر آج کس نے سخن ہم سے غائبانہ کیا
     
  17. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    اندر کے حادثوں پہ کسی کی نظر نہیں
    ہم مر چکے ہیں اور ہمیں اس کی خبر نہیں
     
  18. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    میری ایک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے
    بن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے
     
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    جلا کے مشعل جاں ہم جنوں صفات چلے
    جو گھر کو آگ لگائے ہمارے ساتھ چلے
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
    وفا داری کا دعوی کیوں کریں ہم
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    کس کے آنسو چھپے ہیں پھولوں میں
    چومتا ہوں تو ہونٹ جلتے ہیں

    بشیر بدر
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
    جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
     
  23. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    دل میں اب یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
    جیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    اس عہد میں ایسی محبت کو کیا ہوا!
    چھوڑا وفا کو اُن نے مروت کو کیا ہوا
     
  25. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شاید وہ دن پہلا دن تھا پلکیں بوجھل ہونے کا
    مجھ کو دیکھتے ہی جب اس کی انگڑائی شرمائی ہے
     
  26. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    اس عہد میں الہی محبت کو کیا ہوا
    چھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    گو رات میری صبح کی محرم تو نہیں ہے
    سورج سے تیرا رنگ حنا کم تو نہیں ہے
     
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    گل کو محبوب ہم قیاس کیا
    فرق نکلا بہت جو پاس کیا
     
  29. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    سبھی کو اپنا سمجھتا ہوں کیا ہوا ہے مجھے
    بچھڑ کے تجھ سے عجب روگ لگ گیا ہے مجھے
     
  30. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے
    کس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں