1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بےلگام, ‏13 جولائی 2012۔

  1. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ
    مٹی میری قبر سے چرا رھا ہے کوئی...
    مر کر بھی یاد آ رہا ہے کوئی...
    اے خدا اک پل کی زندگی اور دے مجھے...
    اداس میری قبر سے جا رھا ہے کوئی
     
  2. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    روٹھنا خفا رہنا یہ وفا نہیں ہوتی چاہتوں میں لوگوں سے کیا خطا نہیں ہوتی
    سب کو ایک جیسا کیوں تم سمجھنے لگتی ہو کیوں کے ساری دنیا تو بے وفا نہین ہوتی
    ہر کسی سے دوستی ہر کسی سے وعدے پیار کرنے والوں میں یہ ادا نہیں ہوتی
    بے نقاب چہرے بھی اک حجاب رکھتے ہیں صرف سات پردوں میں تو حیا نہیں ہوتی
    سب کچھ کھو دیا ہے تمہارے پیار میں ہم نے کیا یہ بھی چاہہت کی انتہا نہیں ہوتی
     
  3. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    غزل

    میں ہوں مجنوں مرا انداز زمانے والا
    تیری نگری میں تو پتھر نہیں کھانے والا

    تو نے دیکھا ہی نہیں ساتھ مرے چل کے کبھی
    میں ہوں تنہائی کا بھی ساتھ نبھانے والا

    مجھ کو تم دشتِ تحیر میں نہ چھوڑو تنہا
    خوف طاری ہے عجب دل کو ڈرانے والا

    خوف آتا ہے مجھے اپنی ہی تنہائی سے
    روٹھ جاتا ہے کوئی مجھ کو منانے والا

    دل وہ شیشہ کہ ترا عکس لیے پھرتا ہے
    روز آتا ہے کوئی اس کو مٹانے والا

    اس کی ہر بات سر آنکھوں پہ لیے پھرتا ہوں
    مجھ کو اچھا بھی تو لگتا ہے رلانے والا

    اس قدر اجنبی انداز سے کیوں دیکھتا ہے
    میں وہی ہوں ترا کردار فسانے والا

    ہر قدم سوچ سمجھ کر ہی اٹھانا اے دل
    تیرا رہبر تو نہیں راہ بتانے والا

    چاہے جتنی بھی سفارش کرو اس کی عمران
    میں تری باتوں میں ہرگز نہیں آنے والا
     
  4. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    [​IMG]
    ہمیں کس طرح بھول جائے گی دنیا
    کہ ڈھونڈھے سے ہم سا نہ پائے گی دنیا
    مجھے کیا خبر تھی کہ نقشِ وفا کو
    بگاڑے گی دنیا بنائے گی دنیا
    محبت کی دنیا میں کھویا ہوا ہوں
    محبت بھرا مجھ کو پائے گی دنیا
    ہمیں خوب دے فریب محبت
    ہمارے نہ دھوکے میں آئے گی دنیا
    قیامت کی دنیا میں ہے دل فریبی
    قیامت میں بھی یاد آئے گی دنیا
    رلا دوں میں بہزاد دنیا کو خود ہی
    یہ مجھ کو بھلا کیا رلائے گی دنیا

    [​IMG]
     
  5. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    میں جو اک برباد ہوں آباد رکھتا ہے مجھے
    دیر تک اسم محمد (صل اللہ علیہ وسلم) شاد رکھتا ہے مجھے

    منیر نیازی
     
  6. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کسی کو گھر ملا حصہ میں یا پھر دکان آئی
    میں گھر میں سب سےچھوٹا تھا میراحصہ میں ماں آئی
     
  7. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    [​IMG]
    میں آئینہ ہوں وہ میرا خیال رکھتی تھی
    میں ٹوٹتا تھا تو چُن کر سنبھال رکھتی تھی

    ہر ایک مسئلے کا حل نکال رکھتی تھی
    ذہین تھی مجھے حیرت میں ڈال رکھتی تھی

    میں جب بھی ترکِ تعلق کی بات کرتا تھا
    وہ روکتی تھی مجھے کل پہ ٹال رکھتی تھی

    وہ میرے درد کو چُنتی تھی اپنی پوروں سے
    وہ میرے واسطے خُود کا نِڈھال رکھتی تھی

    وہ ڈوبنے نہیں دیتی تھی دُکھ کے دریا میں
    میرے وجود کی ناؤ اُچھال رکھتی تھی

    دُعائیں اُس کی بَلاؤں کو روک لیتی تھیں
    وہ میرے چار سُو ہاتھوں کی ڈھال رکھتی تھی

    اِک ایسی دُھن کہ نہیں پھر کبھی سُنی میں نے
    وہ مُنفرد سا ہنسی میں کمال رکھتی تھی

    اُسے ندامتیں میری کہاں گوارہ تھیں
    وہ میرے واسطے آساں سوال رکھتی تھی

    بچھڑ کے اُس سے میں دُنیا کی ٹھوکروں میں ہوں
    وہ پاس تھی تو مجھے لازاوال رکھتی تھی

    وہ مُنتظر مِری رہتی تھی دھوپ میں شاہد
    میں لوٹتا تھا تو چھاؤں نکال رکھتی تھی


    [[​IMG]
     
  8. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    بھرم رکھ لو محبت کا ، وفا کی شان بن جائو
    کسی پے جان دیدو، یا کسی کی جان بن جائو
    تمھارے نام سے مجھ کو پکا رینگے جہاں والے
    میں بن جائو فسانہ تم عنوان بن جائو
     
  9. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کمالِ ضبط کو میں خود بھی تو آزماؤں گی
    میں اپنے ہاتھ سےاس کی دلہن سجاؤں گی

    سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں
    میں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی

    بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گا
    میں دل میں روؤں گی، آنکھوں میں مسکراؤں گی

    وہ کیا گیا رفاقت کے سارے لطف گئے
    میں کس سے روٹھ سکوں گی، کسے مناؤں گی

    اب اُس کا فن تو کسی اور سے ہوا منسوب
    میں کس کی نظم اکیلے میں گُنگناؤں گی

    وہ ایک رشتہ بے نام بھی نہیں لیکن
    میں اب بھی اس کے اشاروں پہ سر جھکاؤں گی

    بچھا دیا تھا گلابوں کے ساتھ اپنا وجود
    وہ سو کے اٹھے تو خوابوں کی راکھ اٹھاؤں گی

    سماعتوں میں اب جنگلوں کی سانسیں ہیں
    میں اب کبھی تری آواز سُن نہ پاؤں گی

    جواز ڈھونڈ رہا تھا نئی محّبت کا
    وہ کہہ رہا تھا کہ میں اُس کو بھول جاؤں گی
     
  10. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    پیار کر کے جو وفا کرتے ہیں
    ایسے کم لوگ مِلا کرتے ہیں

    کیوں وہ خود ہم سے نہیں کہہ دیتے
    اور لوگوں سے گِلہ کرتے ہیں
     
  11. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
    وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

    اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا
    سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا

    صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت
    رات کو غنچہ دل میں سمٹ آنے والا

    کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
    وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

    تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا
    آج تنہا ہوں توکوئی نہیںآنے والا

    منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
    کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا

    کیا خبر تھی جو میری جاں میں گھلا ہے اتنا
    ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا

    تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
    دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
     
  12. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
    آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

    حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دل گیر ہیں غنچے
    خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

    لمہحاتِ مسرت ہیں تصوّر سے گریزاں
    یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

    تاروں سے سجالیں گے رہ شہرِ تمنّا
    مقدور نہیں صبح ، چلو شام ہی آئے

    کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
    جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

    تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کوئے تمنّا
    کام آئے تو پھر جذبئہِ نام ہی آئے

    باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
    دل میں اگر اندیشہ انجام ہی آئے
     
  13. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    وفا کے باب میں الزامِ عاشقی نہ لیا

    کہ تیری بات کی اور تیرا نام بھی نہ لیا

    فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی

    کہ رات بھی اندھیری چراغ بھی نہ لیا
     
  14. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    حسن کب عشق کا ممنونِ وفا ہوتا ہے
    لاکھ پروانہ مرے شمع پہ کیا ہوتا ہے

    شغلِ صیاد یہی صبح و شام ہوتا ہے
    قید ہوتا ہے کوئی، کوئی رہا ہوتا ہے

    تب پتا چلتا ہے خوشبو کی وفاداری کا
    پھول جس وقت گلستاں سے جدا ہوتا ہے

    ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں میرا دم
    آہ کرتا ہوں تو صیّاد خفا ہوتا ہے

    چاندنی دیکھ کے یاد آتے ہیں کیا کیا وہ مجھے
    چاند جب شب کو قمرؔ جلوہ نما ہوتا ہے
     
  15. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    تیرے وجود سے ہیں گُلشن کی رونقیں ساری
    کہ تیرے بغیر اس دنیا کو ہم ویران لکھتے ہیں
     
  16. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    ہم کو دشمن کی نگاہوں سے نہ دیکھا کیجیئے
    پیار ہی پیار ہیں ہم، ہم پہ بھروسہ کیجیئے

    چند یادوں کے سوا ہاتھ کچھ نہ آئےگا
    اس طرح عمرِ گریزاں کا نہ پیچھا کیجیئے

    روشنی اوروں کے آنگن میں گوارا نہ سہی
    کم سے کم اپنے ہی گھر میں تو اجالا کیجیئے

    کیا خبر کب وہ چلے آئینگے ملنے کیلئے
    روز پلکوں پہ نئی شمعیں جلایا کیجیئے
     
  17. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ



    یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
    میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھَے
    میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
    اور سب لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے
     
  18. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    ان کو ہم سے ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
    ایک سی دونوں کی حالت ہو ضروری تو نہیں
    سب کی ثاقی پے نظر ہو یہ ضروری ہے مگر
    سب پہ ثاقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
    میری تنہائیاں کرتی ھیں جنہیں یاد صدا
    ان کو بھی میری ضرورت ہو،ضروری تو نہیں
    نیند تو درد کے بستر پے بھی آجاتی ہے
    ان کی آغوش میں سر ہویہ ضروری تو نہیں
     
  19. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کرکے وفا، پلٹ کے وفا مانگنے لگا
    کیا ظرف تھا گھڑی میں صلہ مانگنے لگا

    یہ قحط ِحُسن تھا کہ عنایت تھی حُسن کی
    ہر شخص اس حسیں کا پتہ مانگنے لگا

    جب سے اُسے عزیز ہوئی میری زندگی
    میں اپنی زندگی کی دعا مانگنے لگا

    سینے سے آہ، آنکھ سے آنسُو طلب کئے
    غم کا شجر بھی آب و ہوا مانگنے لگا

    ہمدردیاں وہ بعدِ سزا اس نے کیں عدیم
    جو بےخطا تھا وہ بھی سزا مانگنے لگا
     
  20. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    زمیں کے لوگ ستارے اُدھار مانگتے ہیں
    خدا سے اُس کے سہارے اُدھار مانگتے ہیں

    یہ کیسی بستی میں ہم نے دُکان کھولی ہے
    یہاں تو سارے کے سارے اُدھارمانگ تے ہیں

    یہ اپنی عمر سے آگے نکل گئے کیسے
    غریب بچے غبارے اُدھار مانگتے ہیں

    چلو کہ ختم کریں زندگی کی بے کیفی
    چلو کسی سے نطارے اُدھار مانگتے ہیں

    ہمارے ہاتھ میں پرچم کسی کا ہوتا ہے
    اور اُس پہ ظلم کے نعرے اُدھار مانگتے ہیں

    جب اُن کے پاس کوئی لفظ بھی نہیں رہتا
    میری نظر کے اشارے اُدھار مانگتے ہیں

    نہیں ہے آگ بھی اپنی کہ جل مریں ناصر
    چلو کسی سے شرارے اُدھار مانگتے ہیں
     
  21. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    مجھ سے مت پوچھ کہ کیوں آنکھ جھلکا لی میں نے
    تیری تصویر تھی جو تجھ سے چھپا لی میں نے
    جس پر لکھا تھا کہ تو میرے مقدر میں نہیں
    اپنے ماتھے کی وہ لکیر مٹا لی میں نے
     
  22. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    ہر جنم سب کو یہاں سچا پیار کہاں ملتا ہے
    تیری چاہت میں تو عمر بیتا لی میں نے
    مجھ کو جانے کہاں احساس میرے لے جائیں
    وقت کے ہاتھوں سے اک نظم اٹھا لی میں نے
     
  23. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    گھیرے رہتی ھے مجھے اک انوکھی خوشبو
    تیری یادوں سے ہر اک سانس سجا لی میں نے
    جس کے شعروں کو سن کے وہ بہت رویا تھا
    بس وہی اک غزل سب سے چھپا لی میں نے
     
  24. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    دیکھ سکتا ہے بھلا کون یہ پیارے آنسو

    میری آنکھوں میں نہ آ جائیں تمہارے آنسو

    صبح دم دیکھ نہ لے کوئی یہ بھیگا آنچل

    میری چغلی کہیں کھا دیں نہ تمہارے آنسو

    ہجر ابھی دور ہے میں پاس ہوں اے جانِ جہاں

    کیوں ہوئے جاتے ہیں بے چین تمہارے آنسو
     
  25. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کہاں کہاں سے مٹائے گا، خوش گماں میرے
    تیرے بدن سے تیری روح تک، نشاں میرے

    کہیں بھی جا کے بسا لے تُو بھول کی بستی
    محیط ہیں تیرے، یادوں کے آسماں میرے

    اگرچہ فاصلہ دو چند کر لیا تو نے
    رواں دواں ہیں تیری سمت کارواں میرے

    میں جاؤں بھی تو کہاں، چھوڑ کر تیری گلیاں
    تُو کر گیا سبھی رستے دھواں دھواں میرے

    عبور ہوتے نہیں، روز طے تو کرتا ہوں
    یہ ہجر فاصلے، یہ بحرِ بے کراں میرے

    ہوا کے بیڑے کسی اور سمت بہتے ہیں
    کھلے ہیں اور کسی سمت بادباں میرے

    میں اپنے جذبوں کی شدت سے خوف کھاتا ہوں
    کہ دشمنوں سے ہیں بڑھ کر، یہ مہرباں میرے

    میں خواب زار کی کرتا تو ہوں چمن بندی
    اجاڑ دے نہ کوئی آ کے گلستاں میرے

    شگوفے آ گئے پلکوں پہ درد کے آخر
    چھپا سکے نہ میرے راز، راز داں میرے
     
  26. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    روٹھنا خفا رہنا یہ وفا نہیں ہوتی چاہتوں میں لوگوں سے کیا خطا نہیں ہوتی
    سب کو ایک جیسا کیوں تم سمجھنے لگتی ہو کیوں کے ساری دنیا تو بے وفا نہین ہوتی
    ہر کسی سے دوستی ہر کسی سے وعدے پیار کرنے والوں میں یہ ادا نہیں ہوتی
    بے نقاب چہرے بھی اک حجاب رکھتے ہیں صرف سات پردوں میں تو حیا نہیں ہوتی
    سب کچھ کھو دیا ہے تمہارے پیار میں ہم نے کیا یہ بھی چاہہت کی انتہا نہیں ہوتی
     
  27. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کوہِ غم ٹوٹ پڑے دید و دل پر کتنے

    قافلے درد کے آئے ہیں برابر کتنے

    خشک کانٹوں سے ٹپکتا رہا کلیوں کا لہو

    قتل گاہوں سے ملے پھول سے پیکر کتنے

    ہم ہیں منصور لبِ دار نے چوما ہم کو

    ہم ہیں سقراط ملے زہر کے ساغر کتنے

    ہم نے دیکھے ہیں بُرے وقت کے منظر کتنے

    پھول بن جاتے ہیں حالات کے پتھر کتنے

    حادثہ شرط محبت ہے تو تسلیم مگر

    حادثے ہوں گے مرے قد کے برابر کتنے
    صرف الفاظ کے پیکر نہیں اشعارِ نشاط

    فکر ومعنی کے سموئے ہیں سمندر کتنے
    ملا کرو کبھی ہم سے تو زندگی کی طرح

    یہ کیا کہ دیکھ کے اٹھ جاؤ اجنبی کی طرح

    سمٹ سکو تو سمٹ جاؤ ماہتاب صفت

    بکھرسکو تو بکھر جاؤ چاندنی کی طرح

    تمہاری ریشمی زلفیں رخِ حیات کی ضو

    مسخر کے دوش پہ مانوس تیرگی کی طرح

    رہِ حیات کے غم میں نشاط کا پہلو

    کسی کے حسن لب ورخ کی دل کشی کی طرح
    دستِ قدرت نے سموئے ہیں اُجالے مجھ میں

    جب ضرورت ہو چراغوں کی، جلا لو مجھ کو



    زیست کی راحت ڈھونڈنے والو

    زیست مکمل دھوپ نہ سایہ



    جس کو ہم رندِ بلا نوش کہا کرتے تھے

    اس کو نزدیک سے دیکھا تو فرشتہ نکلا



    ترے غم کی وسعتوں میں غم کائنات پنہا

    ترا غم رہے سلامت تو ہزار غم گوارا
     
  28. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کم ہی ملتے ہیں بھلے شعر کے نباض نشاط

    یوں تو کہنے کو بہت لوگ سخنور ٹھہرے
    غم بھی تری عطا ہے خوشی بھی تری عطا

    کافی ہے بارگاہِ محبت سے انتساب
    حیات کی تلخیوں نے آخر نشاط طرزِ حیات بدلا

    وہ آج ہے باوقار انسان کبھی تھا نازک مزاج پہلے



    محبتوں کے دیے جلاکر دلوں کی دہلیز پر سجادو

    کہ نفرتوں کی فضا سے یہ بھی ہے صورتِ انتقام ساقی



    اپنے کمالِ ضبط کا دعویٰ نہیں مگر

    اکثر حوادثات پہ میں مسکرادیا
    ذرا شیشہ گرو ہشیار رہنا

    کہ ایک خوابیدہ پتھر جاگتا ہے
    غزل گوئی نشاطِ جاں ہے لیکن

    ادب کا احترامِ فن کہاں ہے؟​
     
  29. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    بزم میں باعثِ تاخیر ہوا کرتے تھے
    ہم کبھی تیرے عناں گیر ہوا کرتے تھے

    اے کہ اب بھول گیا رنگِ حنا بھی تیرا
    خط کبھی خون سے تحریر ہوا کرتے تھے

    سایۂ زلف میں ہر رات کو سو تاج محل
    میرے انفاس میں تعمیر ہوا کرتے تھے

    ہجر کا لطف بھی باقی نہیں، اے موسِمِ عقل!
    اُن دنوں نالۂ شب گیر ہوا کرتے تھے

    اُن دنوں دشت نوردی میں مزا آتا تھا
    پاؤں میں حلقۂ زنجیر ہوا کرتے تھے

    خواب میں تجھ سے ملاقات رہا کرتی تھی
    خواب شرمندۂ تعبیر ہوا کرتے تھے

    وہ کہ احسان ہی احسان نظر آتا تھا
    ہم کہ تقصیر ہی تقصیر ہوا کرتے تھے

    شاعر: مصطفیٰ زیدی
    مجموعۂ کلام: قبائے ساز
     
  30. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ خاص شاعری میری پیسندیدہ

    کہیں نہیں ہے کہیں بھی نہیں لہو کا سراغ
    نہ دست و ناخن قاتل نہ آستیں پہ نشاں
    نہ سرخیِ لبِ خنجر نہ رنگِ نوکِ سناں
    نہ خاک پر کوئی دھبا نہ بام پر کوئی داغ
    کہیں نہیں ہے کہیں بھی نہیں لہو کا سراغ
    نہ صرف خدمتِ شاہاں کہ خوں بہا دیتے
    نہ دیں کی نذر کہ بیعانہء جزا دیتے
    نہ رزم گاہ میں برسا کہ معتبر ہوتا
    کسی عَلم پہ رقم ھو کے مشتہر ہوتا
    پکارتا رہا بے آسرا یتیم لہو
    کسی کو بہرِ سماعت نہ وقت تھا نہ دماغ
    نہ مدعی، نہ شہادت، حساب پاک ہوا
    یہ خون خاک نشیناں تھا رزقِ خاک ہوا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں