1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرخیام کے ساتھ ساتھ

Discussion in 'متفرقات' started by عمر خیام, May 24, 2015.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اتنے لمبے عرصے کے لئے غائب نہ ہوا کریں ۔اگر زیادہ وقت نہ ملے تو چند منٹ کے لئے ہی آ جایا کریں اس طرح دل کو تسلی رہتی ہے اور پریشانی نہیں ہوتی
     
    عمر خیام likes this.
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    میں کوئی جان بوجھ کے غائب تھوڑی ہوتا ہوں ، بس زندگی کے ہنگاموں میں گم ہوجاتا ہوں ۔ آپ تو جانتے ہیں کہ روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات کی گرد اور دھند اتنی ہوتی ہے کہ زیادہ دور نہ ہوتے ہوئے بھی آپ کو کوئی سمت سجھائی نہیں دیتی ۔ اور یوں لگتا ہے جیسے آپ بہت دور نکل گئے ہیں ۔
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات صحیح ہے ۔زندگی اسی کا نام ہے ۔
     
    عمر خیام likes this.
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شام ہونے سے پہلے لوٹ آنا
     
    عمر خیام likes this.
  5. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    تحریر اچھی ہے ،، بس کہیں کہیں پر جھول ہے ۔۔
    لیکن اچھا لگا پڑھ کر ۔۔ آسان اردو میں لکھی تحریر پڑھنے میں مزہ آتا ہے ۔۔
     
  6. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    TSL.jpg
    TSL2.jpg
    میں گرمیوں میں ان کاموں میں بزی ہوتا ہوں ۔ کرکٹ کاسیزن ختم ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام فالتومصروفیات بھی ختم۔ امید ہے کہ اب یہاں ہماری اردو اور گھر میں زیادہ وقت دیا کروں گا۔
     
    Last edited: Sep 12, 2016
  7. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلے سال میری ٹیم نے مجھے اپنا کپتان بنا دیا (زبردستی) ۔ ہم تمام میچ جیتے اور فائنل ہار گئے اور ہارے بھی ایسے کہ جس طرح حال ہی میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ناٹنگھم میں انگلینڈ سے تیسرا میچ ہارا ۔ (یعنی بہت بری طرح سے ۔ خود تو انہوں نے رنز کے ڈھہر لگا دیئے اور ہمیں سستا آؤٹ کردیا ) ۔۔
    ہم سال میں دو ٹورنامنٹ کھیلتے ہیں ۔ ایک چھوٹا ٹورنامنٹ رمضان سے پہلے اور دوسرا رمضان کے بعد ۔ رمضان سے پہلے ہم سب فارم میں تھے اور جیت گئے ۔
    لیکن رمضان کے بعد دو اہم کھلاڑی ٹیم چھوڑ کے دوسری ٹیموں میں چلے گئے ۔ وجہ یہ کہ چونکہ سبھی کھلاڑی اچھی فارم میں تھے اس لیے ان کو اپنے جوہر زیادہ دکھانے کا موقعہ نہیں ملا ۔ میں خود اپنی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی نہیں ہوں بس خانہ پری کے لیے استعمال ہوتا ہوں ۔ کبھی کبھی ایک دو اوور کرا لیتا ہوں اور ایک آدھ بار اچھی بیٹنگ بھی ہوجاتی ہے ۔ لیکن اب ان دو کھلاڑیوں کے جانے سے مجھے ہر میچ میں بولنگ کا سارا کوٹا پورا کرنا پڑا ۔ نتیجہ یہ کہ ٹورنامنٹ کے خاتمے پر میری وکٹیں سب سے زیادہ ہیں اور بہترین بولر کا ایوارڈ ملا ۔ بیٹنگ میں بھی بہت سی اچھی اننگز کھیلنی پڑیں ( کپتان جو تھا ، ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا پڑا)۔ فائنل یہ بھی ہار گئے لیکن اس بار بہت معمولی فرق سے ہارے ۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی مل گیا ۔
    فائنل ہم اکثر ہار جاتے ہیں ۔۔۔ چھ سال میں کوئی آٹھ دس دفعہ فائنل میں پہنچے ہوں گے ۔ جیتے صرف دو دفعہ ہیں ۔ باقی سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہار گئے ، کبھی آرام سے اور کبھی بس ذرا سے مارجن سے ۔۔ جو آرام سے ہارے ان میں شرمندگی زیادہ ہوئی اور جو ذرا سے مارجن سے ہارے ، وہ تکلیف دہ بہت تھے ۔
     
    Last edited: Sep 15, 2016
  8. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بڑے میچوں میں پریشر ہوتا ہے ۔پریشر پر قابو پانے سے میچ کھیلنا بہت آسان ہو جاتا ہے ۔۔۔۔
    یہ تصویریں شاید وینس شہر کی ہیں ۔بہت شکریہ
     
    عمر خیام likes this.
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تصاویر وینس کی ہیں
     
  11. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
  12. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    P1012956.JPG P1012947.JPG P1012892.JPG
     
    Last edited: Oct 26, 2016
  13. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پہلا شہر شاید ویانا (آسڑیا)ہے اور دوسرا روم (اٹلی) لگتا ہے ۔ویانا میں تونعیم بھائی رہتے ہیں
     
    عمر خیام likes this.
  14. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے دونوں جواب درست ہوئے۔ الیکٹرا آپ کا ہوا ۔
    پہلی تصاویر ویآنا کی ہیں اور بعد والی روم ( اٹلی) کی ۔
    جو چار تصاویر کچھ دن پہلے لگائی تھیں ان میں پہلی دو وینس کی تھیں اور آخری دو فلورنس کی ۔
     
  15. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب کہاں ہیں
     
  16. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جی آج کل انگلینڈ یو کے میں
     
    پاکستانی55 likes this.
  17. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    فروری کے آخر میں اور مارچ کے اوائل میں ، میں پاکستان میں ہوں گا۔ ملاقات کی کوئی راہ نکل سکتی ہے تو مجھے خوشی ہوگی ۔ خاص طور پر مارچ کے پہلے ہفتے میں ۔۔۔۔
     
  18. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    P1012606.JPG P1012607.JPG P1012608.JPG P1012610.JPG P1012612.JPG P1012613.JPG
     

    Attached Files:

    پاکستانی55 likes this.
  19. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ویآنا میں گھومتے ہوئے مانوس آوازیں سنائی دیں ۔ موڑ مُڑ کر دیکھا تو کچھ اپنے لوگ نعرے لگاتے ہوئے، چھ سات پولیس والوں اور والیوں کے جلو میں جلوس کی شکل میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ ہم بھی کچھ دیر ساتھ چلے اور لہو لگا کے شہیدوں میں شامل ہونے والی مثال پر عمل کیا۔ سٹیٹ اوپیرا کی عالیشان عمارت کے سامنے یہ جلوس رک گیا اور روایتی تقریروں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
     
  20. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    P1012944.JPG P1012946.JPG
    روم شہر کے عین مرکز میں مشہور تریوی کا فوارہ ہے ۔
    اس فوارے کے بارے میں مشہور ہے کہ اس میں ایک سکہ پھینکو تو آپ کا روم میں دوبارہ آنا ہوتا ہے ۔ یعنی اگر آپ روم میں پھر سے آنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس میں ایک سکہ پھینکیں ۔ ہمارے ساتھ لاہور کی ایک خاتون تھیں ، اس نے بتایا کہ پچھلے سال بھی وہ روم میں آئی تھی اور اس نے ایک سکہ پھینکا تھا اور دیکھ لو اس سال پھر آگئی ہوں ۔
    دو سکے پھینکنے سے محبت کرنے والوں کی شادی ہوجاتی ہے ۔ یعنی دو سکے پھینکیں تو جس سے آپ شادی کی تمنا دل میں پال رہے ہیں اس سے شادی ہوجائے گی ۔
    لیکن تیسرا سکہ سوچ سمجھ کے پھینکیں کیونکہ روایت کے مطابق تیسرا سکہ پھینکیں تو ایک نئی محبت نصیب ہوتی ہے ۔ اگر پہلے سے ہی آپ کسی کی محبت میں مبتلا ہیں اور اس کی شادی کے نام کا سکہ ابھی ابھی پھینکا ہوتو خدشہ ہے کہ تیسرے سکے کی بدولت شادی سے پہلے ہی آپ ایک نئی محبت میں گرفتار ہوجائیں ۔ ۔۔۔ اور شادی کے سہرےکے پھول اور چھوارے بن کھلے اور بن کھائے مرجھا جائیں ۔
    سکے پھینکنے کا بھی ایک مخصوص طریقہ ہے ۔ کنارے کھڑے ہوکے فوارے کی طرف پیٹھ کرکے دائیں ہاتھ سے سکہ بائیں کندھے کے اوپر سے پھینکیں ۔
    میں نے ایک سکہ پھینکا تھا ۔ اور وہ بھی ایسے ہی پھینک دیا تھا جیسے تالاب کنارے کھڑے ہو کے بطخوں کو پرانی ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈالتے ہیں ۔
    دو سکے ڈالنے کی ضرورت نہیں اور تیسرے کی ہمت نہیں ۔
     

    Attached Files:

  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 جی بھی بولٹن میں ہیں
     
  22. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کہاں پر قیام ہے آپ کا
     
  23. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    مڈلینڈز میں
    آپ ان باکس میں اپنا نمبر بھیج دیں ۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  24. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پتہ نہیں کیوں میرا میسج آپ کو نہیں جا رہا میں نے ھارون بھائی صاحب کو نمبر میسج کیا ہے وہ آپ کو میسج کر دیں گے
     
    عمر خیام likes this.
  25. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی بھائی ۔ میرپور شہر کے کسی سیکٹر میں نہیں بلکہ ضلع میرپور کے ایک گاؤں میں ۔
    ۔۔۔۔۔ ضلع میرپور کئی لحاظ سے ایک منفرد مقام کا حامل ہے ۔ یہ شاید واحد ضلع ہے جس کا آدھے سے زیادہ رقبہ زیرآب ، اور آدھے سے زیادہ آبادی بیرون ملک آباد ہے ۔
    ۔۔۔۔ ہمارا خاندان ہمیشہ سے میرپور میں سکونت پذیر نہیں ہے اور نہ ہی میرپور ہمیشہ سے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے۔
     
  26. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی صاحب گاؤں کا نام تو بتائیں شاید میں بھی آپ کے گاؤں کے نزدیک کا ہی ہوں ۔
     
    عمر خیام likes this.
  27. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی کیوں مخلص انسان عرف پہلا ، دوسرا، تیسرا اور آخری انسان کے زیرعتاب لانے کے درپے ہیں ۔ وہ اعتراض کریں گے کہ ذاتی پتہ یا نمبر دینے پر فورم میں پابندی ہے اور یہ دو یوزرز اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہونی چاہیے ۔ ( مذاق)
    آپ کہاں کے ہیں ؟ یعنی کس گاؤں سے یا علاقے سے ؟ شاید میں اس علاقے سے واقف ہوں ۔ :)))
     
  28. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات صحیح ہے لیکن آپ نے شاید میسج سروس بلاک کی ہوئی ہے ۔میسج سروس کھولیں
     
  29. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے کہا نا تھا کہ میرپور ایک چھوٹا سا ضلع ہے جس کا آدھے سے زیادہ رقبہ زیر آب اور آدھے سےزیادہ لوگ غیر ممالک میں آباد ہیں ۔
    پہلی بات یہ کہ آپ کسی کا بھی نام لیں ۔ قوی امید ہے کہ آپ اس کو ضرور جانتے ہوں گے ۔
    اور اگر نہیں جانتے توکسی ایسے شخص سے ضرور واقف ہوں گے جو اس کو جانتا ہوگا ۔
     
  30. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل درست بات ہے۔پہلے تو یہ پتہ نہیں تھا کہ آپ کا قیام کس ملک میں ہے ۔میرا خیال تھا کہ آپ سپین میں رہتے ہیں ۔لیکن اب تو پاکستان اور یہاں سب مسلہ کلئیر ہو گیا ہے اگر زندگی رہی تو ملاقات بھی ان شاء اللہ ہو جائے گی ۔آپ کے آس پاس ہی اویس جمال لون صاحب بھی رہتے ہیں ۔
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page