1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روح کے پاؤں نہیں ہوتے ۔ از ۔ نصیر احمد ناصر

Discussion in 'اردو شاعری' started by زنیرہ عقیل, Mar 21, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    روح جب کسی جسم کو اوڑھتی ہے
    تو اُس کے کپڑوں اور جوتوں کا سائز نہیں پوچھتی…
    اُس کا رنگ اور حسب نسب بھی نہیں دیکھتی
    اور نہ دیگر اعضا کی کارکردگی
    وہ دیکھتی ہے
    کہ اس جسم میں کتنا پیار ہے
    اس کی بیالوجی میں کتنی محبت ہے
    کتنا نمک اور کتنا گلوکوز ہے
    اس کے دل میں
    کتنے سمندروں کی گہرائی ہے
    اور آنکھوں میں
    کتنے آسمانوں کی وسعت ہے،
    کتنے بادل سما سکتے ہیں
    اور بارشوں کے کتنے موسم ہیں
    اس میں ہوا داری کے کتنے راستے ہیں
    کتنے دروازے، کتنی بالکونیاں ہیں
    اور آنے جانے کے لیے
    اس کے آر پار کتنی آسانی سے گزرا جا سکتا ہے
    روح بادلوں کی طرح بے آواز چلتی ہے
    روح کے پاؤ ں نہیں ہوتے !!
     
  2. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی کو اس طرح سے اوپر والے سے لگائے رکھیے
    دنیا میں رہ کے بھی دنیا والے سے ملائے رکھیے

    شام کے باد صبح رات کے باد دن کی باری آتی ہے
    زندگی کے اُتار چڑھاؤ سے بندگی کو بچائے رکھیے

    غموں سے ہم اتنا گھبراتے جتنا خوشی کو اہمیت دیتے
    باغ عبادت رب کو ایسے موسموں میں بھی کھلائے رکھیے
     

Share This Page