1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبوب کو محبوب ہی کہتے ہیں

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by محبوب خان, Jul 28, 2008.

  1. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے تو میں شکرگزار ہوں۔۔۔۔گوگل ویب سائٹ والوں کا جن کی توسط سے یہاں تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔

    اس کے بعد بارے کچھ اپنے بیاں ہوجائے۔۔۔۔

    بندہ ناچیز کو محبوب خان کہتے ہیں۔ شعبہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے تعلق ہے بلکہ یوں کہیں کہ بس ایک ادنی سا خادم ہیں۔

    علاوہ ازیں اس مختصر تعارف کے یہاں پہ موجود علمی، قلمی، تحقیعی و دیگر لوگوں سے جوکہ اس محفل میں انجم آراء ہیں‌ان سے فیض حاصل کی جائے۔

    وسلام
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان صاحب :dilphool:
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. عاصف
    Offline

    عاصف ممبر

    Joined:
    Jun 30, 2008
    Messages:
    436
    Likes Received:
    1
    :hands: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محبوب خان صاحب!

    ہماری اردو میں خوش آمدید :222:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    [highlight=#FFFFBF:asskdbtc][glow=red:asskdbtc]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان[/glow:asskdbtc]

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    [/highlight:asskdbtc]​

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جب ہم طالب علم تھے اور اس وقت یہی سوچا کہ کچھ پڑھ لینگے تو شاید کچھ اور بن جائین مگر رہے وہی طالب علم کے طالب علم۔ اب یہی دیکھو کہ پرچہ پھر سامنے ہے اور۔۔۔ ہاتھ کانپ رہے ہیں۔۔۔دماغ کی حالت- - -صرف وقتی طور پر- - - دگرگوں ہے۔ اور صاحب بس نہ ہی پوچھیے بس ہم وہی طالب علم ہی رہے۔
    تمام دعاوں اور اذکار کے پڑھنے کے بعد سوالوں کے ترتیب وار جوابات دینے کی سعی کررہا ہوں۔۔۔ بس پاس کردینا باقی ہم خود ہی سنبھالینگے۔ لو جی 1 2 3 ۔۔۔ شروع۔۔۔۔
    1۔ پورا نام محبوب خان ہے اور سنا ہے کہ ننھیال اور ددھیا والوں کے باقاعدہ مذاکرات کے مختلف دور ناکام ہونے کے بعد ننھیال والون اپنے خصوصی پاورز کو استعمال کرتے ہوئے یہی نام رکھا۔

    2۔ابھی تک ایسا ویسا کوئی کام کیا ہی نہیں جو لقب مل سکے۔ ویسے آپس کی بات ہے محبوب کو کسی لقب کی ضرورت ہے؟ اوہو لگتا ہے کہ جواب کے اندر سوال کی ایک ناکام کوشش ہے مگر یہ تو ایک فکری لقمہ ہے کہ احباب اس پہ اپنی رائے کا شاید ۔۔۔ اظہار کریں۔

    3۔ اجی حضور عمر عمر عمر ۔۔۔۔ اس طرح کے سوالات اب صنف کرخت کے لیے بھی وہی حیثیت رکھتے ہیں۔ بھرحال نام رکھتے ہوئے جن مشکلات کا ذکر کیا تھا سو عمر کے سلسلے میں بھی وہی درپیش ہے۔ یعنی
    دونوں خاندانوں‌اپنی طرف سے مختلف ماہ و سال لکھ رکھے ہیں اور جس کا کہ ابھی زکر کررہا ہوں۔۔۔ ہمارے قابل احترام سکول ماشٹر صاحب انھوں تو حد کردی بس سامنے کھڑا کرکے چہرے مہرے کو دیکھنے کے بعد اندازوں کے سمندر سے کچھ ماہ و سال منتخب کرکے اپنی داخلہ رجسٹر پہ چڑآھادیے۔ ہم ابھی تک اسی مخمصے کا شکار ہیں کہ عمر کا حساب کس ۔۔۔ عمر سے کریں۔ بس ایک ہی تسلی ہے کہ ۔۔۔ ابھی تو میں جوان ہوں۔۔۔۔اور یقین کریں اس میں کوئی مبالغہ نہیں‌ہے۔

    4۔ ملک تو اپنا پیارا پاکستان ہے۔ صوبہ بلوچستان ہے ۔ بلوچی خاندان سے تعلق ہے۔ مادری زبان بلوچی ہے۔ اور جب سے اس دنیائے رنگ و بو میں آئے قسم لے لیجیے بس پاکستان میں ہی ہیں۔ اور تو چھوڑیے جی ۔۔۔ ہم نے ابھی تک پاسپورٹ بھی نہیں‌بنایا ۔۔۔ شناختی کارڈ تو مجبوری تھی ورنہ شاید وہ بھی بس جی ایسے ہی گزارہ کر لیتے۔

    5۔ ہائے طالب علمی کا تو رونا رورہے ہیں۔ جب ہوش و حواص کی دنیا میں داخل ہوئے تو سکول میں روز آنا جانا تھا۔ سو یہ تو نہیں پتہ کہ کیوں جانا ضروری سمجھا۔ بس ہم طالب ہی تھے اور اب تک وہی ہیں۔

    6۔ مشاغل کا کیا ذکر کریں کہ کھیل کوئی ہم نہیں کھلیتے ۔۔۔ بس کبھی کبھی پہاڑوں پہ چڑھنے کا شوق چراتا ہے اور ایک دن چڑھائی کے بعد دس دن تک آہیں کرتے رہتے ہیں۔

    7۔ پیشہ ۔۔۔۔۔ہم طالب علم ہیں۔ لیکن ملازمت پیشہ بھی ہوں۔ آئی ٹی شعبہ ہے سو اسی کا کارہے ہیں۔

    8۔ عزائم ۔۔۔۔۔ چلو کچھ ہم بھی سوچنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔کافی دیر گزرنے کے بعد بس یہ پتہ چلا کہ بس ہم مثبت بندے ہیں۔ میرے خیال میں عزائم ہماری پہنچ سے باہر نہیں‌ہیں‌اس لیے کہ ہم ممکنات کا سوچتے ہیں یا پھر ہمارے لیے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔۔۔اوہ لگتا ہے بڑی بات کہ دی ۔۔۔۔ مگر کیا کریں کہ سوالوں کے جواب تو دینے ہیں۔ آخر ہم بھی سائنس پڑھ کے آئے ہیں۔

    آخر میں یہی دعا کہ اللہ ہمیں اچھے نمبروں سے پاس کرے۔آمین
     
  6. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2007
    Messages:
    4,163
    Likes Received:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    زبرررررر10 محبوب بھائی آپ یقین کیجئے کہ آپ کا پرچہ ہماری اردو کا ایک بہترین حل شدہ پرچہ تھا مزہ آگیا پڑھ کر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
    غوری and پاکستانی55 like this.
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    محبوب خان صاحب آپ نے بہت اچھا پرچہ حل کیا ہے آپ کے بارے میں‌جان کر بہت خوشی ہوئی :dilphool:
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محبوب خان بھائی ۔
    بلاشبہ آپ نے جس خوبصورت انداز میں پرچہ حل کیا ہے اس سے آپکی اپنی پیاری زبان اردو سے محبت اور اپنے قلم پر دسترس کا بخوبی اظہار ہوتا ہے۔
    یقیناً آپ ہماری اردو پیاری اردو کی رونقوں میں ایک قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوں گے۔
    ہماری اردو کے باقی رنگا رنگ سیکشنز آپ کے قلمی جواہر پاروں کے منتظر ہیں۔ :dilphool:
     
    غوری and پاکستانی55 like this.
  9. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    سو فیصد اتفاق کرنا پڑے گا۔ بہت ہی خوبصورت تعارف ہے۔ محبوب صاحب، انشاء اللہ، آپ کے ساتھ خوب محفل سجے گی
    :dilphool: :dilphool: ۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  10. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    اتنا اچھا انٹروڈکشن دینے پر مبارکباد :dilphool:
     
    غوری and پاکستانی55 like this.
  11. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    یہ آپ احباب کا حوصلہ ہے ورنہ ہم کہاں اور ہمارا تعارف کہاں۔

    شکریہ سادہ سا لفظ جب کہا جائے یا لکھا جائے مگر جس سرشاری سے ہم ٹائپ کرتے ہیں وہ تو ہم ہی جانتے ہیں۔
    سو شکریہ
     
    پاکستانی55 likes this.
  12. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    محبوب صاحب بہت اچھا تعارف ہے۔ بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں‌جان کر۔
    امید ہے آپ اسی طرح ہماری اردو کی رونقوں میں اضافہ فرماتے رہیں گے۔
    :dilphool:
     
    پاکستانی55 likes this.
  13. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    :salam:

    محبوب بھائی! آپ کا تفصیلی تعارف پڑھ کر اور آپ کے بارے جان کر خُوشی ہُوئی۔ اُمید کرتا ہوں آپ "ہماری اُردو- پیاری اُردو" کے "محبوب" صارف ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگائیں گے۔ اور جب نتیجہ آئے گا تو آپ اچھے نمبروں سے پاس ہوں گے۔ :hands:
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. چاند بابو
    Offline

    چاند بابو ممبر

    Joined:
    Jul 15, 2008
    Messages:
    98
    Likes Received:
    1
    گو کہ یہاں پہنچنے میں بہت دیر کر دی اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ محبوب خان مجھے سے بھی پہلے ممبر بن گئے تھے :zuban:

    خیر

    [glow=red:1xm6pdq7]محبوب خان کو ہماری اردو پر خوش آمدید[/glow:1xm6pdq7]
     
    پاکستانی55 likes this.
  15. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار اور چاند بابو! آپ دونوں کا دل کی اتہا گہرائیوں سے بھرےپرے سچے جذبات کے ساتھ شکریہ کہ مجھ غریب کے آنے کی مبارک بادی دی۔ اللہ اس چوپال، اس کے منتظمین اور اسے کے سب ستاروں کے روز ڈھیر ساری خوشیاں دے۔ آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  16. جبار گجر
    Offline

    جبار گجر ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2010
    Messages:
    377
    Likes Received:
    185
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا تعارف ہے بھئی ، مزا آگیا
     
  17. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔مگر آپ نے اس لڑی کو سانس نو کیا بخشا کہ ہمیں تمام قسم کے پیغام بشمول اپنے دوبارہ پڑھنے پڑے ۔۔۔۔۔ کہ ایسی کیا بات ہے کہ ہمارے گجر بھائی داد دینے پر مجبور ہوئے اور پسندیدگی کا مہر پاکستانی بھائی نے دیار غیر سے ثبت کردیا۔۔۔۔۔۔اللہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین۔
     
  18. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان بھائی بلوچستان اور لکھنئو میں بظاہر بہت فرق ہے۔

    ایک علاقہ اپنی تمام تر جولانیوں کے ابھی عالم کو اپنے تعارف کے لئے بے قرار ہے۔ کیونکہ وہاں تعمیر ہونے والی بندرگاہ (گوادر) آنے والے وقتوں میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہاں سے دیگر شاہراہیں کئ تہذیبوں کو جوڑنے میں ممد و معاون ثابت ہونے کو تیار ہیں۔ جبکہ

    لکھنو جہاں اردو زبان کی آبیاری ہوئی اور انداز تخاطب کے لطیف اور دل میں اتر جانے والے الفاظ اور ان کی ادائیگی نے جہاں اردو کو عصر حاضر کی زبانوں سے ممیز کیا وہیں لکھنو کو اردو کا گہوارہ بنا دیا۔

    آپ کے تعارف سےبلوچستان سے نسبت تو معلوم ہوگئی مگر لکھنوی رنگ آپ کے ادبی ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔

    ہماری درخواست ہے کہ جب بھی موقع ملے ایسا تبرک ہم جیسے طالب علموں تک پہنچا کر ثواب دارین حاصل کیجئے۔۔

    میری دعاء ہے کہ زور قلم اور ذیادہ

    خوش رہیے۔

    غوری
     
  19. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی ارتقاء کے عمل نے شکست و ریخت کو جہد مسلسل کی طرح بنا دیا ہے۔۔۔۔اس لیے جغرافیائی اہمیت گوادر کی کب بنے گی یا کس قد بن چکی ہے۔۔ہم بھی دعا گو ہیں۔۔۔۔مگر

    کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد
    مری نظر نہیں سوئے کوفہ و بغداد

    جہاں تک ہمارے چند الفاظ۔۔۔۔جن میں تذکیر وتانیث کے اغلاط کی بہار پربہار ہے۔کہ ہماری مادری زبان اس بندش سے بالکل ہی آزاد ہے۔۔۔بعد میں جب معلوم ہوا کہ ترکی زبان بھی اس خاصیت سے مالا مال ہے۔۔۔۔ تو دل بہت خوش ہوا اس۔۔۔۔جی جی غالب کا ہی شعر کہنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔آپ نے سند قبولیت بخشا ہے اس کے لیے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔۔۔۔۔قبلہ یہ تو ان اہل قلم و علم کے الفاظ ہیں۔۔۔۔جو یا تو صورت کتاب مطالعہ کی توسط سے ہم تک پہنچے۔۔۔یا فیض حضوری سے مستفید ہونے کی وجہ سے۔۔۔سو ان ہر دو منبہ علم و ہنر سے جو موتی بکھرے اس میں کئی ہمارے دامن میں بھی گرے ہونگے اور ہم نے یونہی جسارت کرکے زیب ہماری اردو کرتے رہتے ہیں۔۔۔کہ آپ احباب کی خدمت میں پیش کیے جاسکیں یا یوں کہیں کہ بس کچھ اظہار ۔۔۔بصورت کلام کرسکیں۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  20. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    واہ واہ کیا بات ہے
    میں بار بار آپ کی پوسٹ پڑھوں تو اس کی چاشنی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ بلکہ ہر بار مجھے ناصرف نیا ولولہ بخشے گی اور آپ کی تحاریر کو کھوج کھوج کر پڑھنے کی طرف مائل کرے گی۔
    خوش رہیے۔
    دعاگو غوری
     

Share This Page