1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لوبیا سلاد

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by ھارون رشید, May 13, 2014.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اجزا:
    سرخ لوبیا۔ ایک ٹن یا آدھ پاؤ
    سویٹ کارن۔ ایک ٹن
    شملہ مرچ (جتنے رنگ دستیاب ہوں)۔ ایک چھوٹی کے حساب سے
    سرخ یا عام پیاز۔ دو عدد (چھوٹی)
    ٹماٹر۔ تین عدد
    کھیرا۔ ایک عدد
    سبز مرچ۔ حسبِ پسند
    ہرا دھنیہ یا پارسلے ۔چوتھائی گٹھی یا حسبِ پسند
    ڈریسنگ:
    لیموں کا رس۔ تین بڑے چمچے یا دولیموں کے برابر
    سفید سرکہ۔ ایک بڑا چمچہ
    زیتون کا تیل چوتھائی کپ ۔ ڈریسنگ کے لئے ایکسٹرا ورجن آئل زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
    نمک، کالی مرچ، اوریگینو۔ حسبِ ذائقہ
    چلی سوس (اگر پسند ہو تو)- حسبِ ذائقہ

    ترکیب:
    • لوبیا اور مکئی کے دانے اگر ٹن میں ہیں تو پانی نکال کر دھو لیں۔ عام لوبیا کھانے کاسوڈا ملے پانی میں بھگو کر ایک دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ ابالنے سے پہلے یہ پانی گرا کر صاف پانی سے دھو لیں اور پھر ابالیں۔
    • پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ ، کھیرا اور ہری مرچ کاٹ لیں۔ ہرا دھنیہ بھی کاٹ کر دھو لیں۔
    • ایک کھلے منہ کا برتن لیکر تمام چیزیں شامل کر لیں۔
    • ڈریسنگ بنانے کے لئے چوتھائی کپ زیتون کا تیل (زیتون کا تیل نہ ہو تو کوئی بھی کھانے کا تیل استعمال ہو سکتا ہے لیکن پھر مقدار تھوڑی سی کم کر لیں)، سرکہ ، چلی سوس ، لیموں کا رس، اوریگینو، نمک اور کالی مرچ کسی ڈھکن والے کپ یا برتن میں مکس کریں۔ ڈھکن بند کر کے خوب زور سے ہلائیں تا کہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ اب اس ڈریسنگ کو لوبیے پر پھیلا کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں۔ فریج میں ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں۔ویسے تو فوراً بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن کھانے سے ایک دو گھنٹے پہلے بنا لیا جائے تو ذائقہ اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔
     
  2. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    Joined:
    Jun 25, 2011
    Messages:
    3,090
    Likes Received:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ !
    ماشاء اللہ آپ بھی سُگھڑ ہو ہی گئے
     
    ھارون رشید likes this.
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ٹن پڑھ کر میں تو ایک دم گھبرا گیا۔

    کہیں اس سے مراد پتری سے بنا ڈبہ تو نہیں؟
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے آپ زیادہ سمجھدار ہیں
     
    غوری and الکرم like this.
  5. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    Joined:
    Jun 25, 2011
    Messages:
    3,090
    Likes Received:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:

    @غوری جی ٹ کے اوپر پیش نہیں ہے نیچے زیر ہے!
    اور آپ ھارون جی کو کیا سمجھ بیٹھے ؟
     
    غوری likes this.
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بڑے بڑے ڈاکٹر اپنے علم و تجربے کے باعث بہت مشہور و معروف ہوجاتے ہیں
    مگر ان ڈاکٹروں کو بھی لافٹر تھراپسٹ (ڈاکٹر) کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اور ہمارے ہارون بھائی منے پرمنے لافٹر تھراپسٹ یعنی ڈاکٹروں کے ڈاکٹر ہیں۔

    اس لئے کچھ بعید نہیں وہ کسی بھی پوسٹ میں لافٹر تھراپی کا عنصر شامل کردیں۔۔۔۔

    لفظ ٹن کی گردان کی جائے تو بہت سے الفاظ بن جائیں گے اور بات ٹنا ٹن پھر بھی ختم نہ ہوپائے گی۔

    تاہم لوبیا سلاد کی ترکیب بہت مزے دار ہے۔

    [​IMG]
     
    سین likes this.

Share This Page