1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “محبت“ پر شعر کہیں

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by عبدالجبار, Nov 17, 2006.

  1. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    ﻣﺠھے ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ . . . !
    ﺍﭘﻨﯽ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﻨﺎ .۔۔۔!!!
     
  2. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    • نپی تلی سی محبت ، لگا بندھا سا کرم

    نبھا رہے ہو تعلق ___ بڑے حساب کیساتھ۔۔۔۔اااا
     
  3. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    چاہوں گا میں تم کو جو مجھے چاہو گے تم بھی
    ہوتی ہے محبت تو محبت سے زیادہ !!!
    مصحفی غلام ہمدانی
     
  4. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ہماری زندگی کیا ہے محبت ہی محبت ہے
    تمہارا بھی یہی دستور بن جائے تو اچھا ہو
    علی ظہیر لکھنوی
     
  5. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت اب محبت ہو چلی ہے
    تجھے کچھ بھولتا سا جا رہا ہوں
     
  6. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت کو سمجھنا ہے تو ناصح خود محبت کر
    کنارے سے کبھی اندازہ طوفاں نہیں ہوتا
     
  7. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
    وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گُزار کے۔۔۔

    (فیض احمد فیض)
     
  8. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت ہے یا آج ترک محبت
    ذرا مل تو جائیں وہ تنہائیوں میں
    کیف بھوپالی
     
  9. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    روشنی کی طرح مدہم نہیں کی جاسکتی
    یہ محبت ہے تو پھر کم نہیں کی جاسکتی
     
  10. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    میں اس شخص کو کیسے مناؤں گا !! محسن
    جو مجھ سے روٹھا ہے میری محبت کے سبب
     
  11. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    میرا دل ہے صرف آپ کی محبت کیلئے
    مگر یہ پیشکش ہے محدود مدت کیلئے
    :) :)
     
  12. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت ہو کسی کی یا عداوت
    مزا دے جائے گی دل سے جو ہوگی
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    کیپٹن
     
  13. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    وُہ پہلی محبت چلی آتی ہے بُلانے
    وُہ پہلا خسارہ مُجھے رُکنے نہیں دیتا۔۔
     
    نظام الدین likes this.
  14. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    کوئی تو سمجھے محبت کی بے زبانی کو
    کوئی تو ہاتھ پہ چپکے سے پھول دھر جائے

    بس ایک بار وہ اپنا مجھے کہے تو سہی
    وہ اپنی بات سے چاہے تو پھر مکر جائے
     
  15. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    راہِ محبت میں کون کسی کا رفیق
    رہ گئی میرے ساتھ میری آرزو
     
  16. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    قدم دشتِ محبت میں نہ رکھ میر
    کہ سر جاتا ہے گام اوّلیں پر
     
  17. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ہم تو اُس موڑ پہ آ پہنچے ہیں محبت میں جہاں
    دل کسی اور کو چاہے ، تو گناہ ہوتا ہے
     
  18. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    تصحیح فرمالیں ۔۔۔۔
    ہم عشق کے اُس مقام پر ہیں وصی
    جہاں دل کسی اور کو چاہے تو گناہ ہوتا ہے
     
    مخلص انسان likes this.
  19. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
    کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
     
  20. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ویسے محبت اور جنگ میں سب جائز ہونا چاہیے :)
     
    نظام الدین likes this.
  21. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    اتنے آرام طلب ہو تو محبت میں فراز
    میر بن جاؤگے ، فرہاد نہیں ہونے کے
     
    نظام الدین likes this.
  22. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    :chp: ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺍﺻﻞ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮓ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍٓﭖ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ، ﺍﺭﺩ ﮔﺮﺩ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﺗﻮ ﻣﺤﺾ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ :chp:

    یہ کہیں پڑھا ہے ہم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    محبت کے سفر میں تیرے وحشی کو عجب ضد ہے
    وہاں کشتی سے اترے گا جہاں ساحل نہیں ہو گا
     
  24. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتے
    اک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں
     
  25. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    محبت ذات کے اندر کوئی گُم ذات ہوتی ہے
    محبت کے تعاقب میں ہمیشہ گھات ہوتی ہے
     
  26. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا
    میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لیے
     
  27. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    تماشہ روز کرتے ہو وفاؤں کا جفاؤں کا...!
    ذرا ٹھرو میرے دل میں...محبت سیکھ جاؤ گے
     
  28. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    ایک عداوت سے فراغت نہیں ملتی ورنہ
    کون کہتا ہے محبت نہیں کر سکتے ہم
     
  29. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    کب مجھ کو اعترافِ محبت نہ تھا فراز
    کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو۔۔۔۔
     
  30. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    برسات میں ، اشکوں کے مہینے میں آ
    دھڑکن کی طرح درد کے سینے میں آ
    اشفاق نکل کفر سے باہر کچھ دیر
    آ اپنی محبت کے مدینے میں آ
     
    مسکان غنی likes this.

Share This Page